سورج گرہن

زیک

مسافر
21 اگست کو امریکہ میں سورج گرہن تھا۔

ہمارے علاقے میں سورج 98 فیصد چاند کے پیچھے چھپنا تھا۔ لیکن سب جانتے ہیں کہ مکمل گرہن بالکل مختلف ہوتا ہے۔

لہذا اس آخری دو فیصد کے پیچھے ہم نے سوچا کہ شمالی جارجیا، ساؤتھ کیرولائنا یا ٹینیسی جایا جائے۔ آخری دن تک موسم کا حال دیکھتے رہے کہ کہاں بارش یا بادل کا سماں ہو گا تاکہ اس سے بچا جائے۔

بیٹی کے سکول والوں نے کہا کہ جو بچے چھٹی کرنا چاہتے ہیں انہیں اجازت ہو گی۔ لہذا گرہن کے دن پورے سکول میں چند درجن بچے ہی پائے گئے۔

ہم نے آخری شام موسم کی پیشنگوئی کے حساب سے ٹینیسی کا پروگرام بنایا۔
 

زیک

مسافر
گرہن دوپہر کو تھا لیکن اندازہ تھا کہ بہت لوگ گرہن کی خاطر نکلے ہوں گے لہذا علی الصبح گھر سے نکل پڑے۔

تین گھنٹے کی ڈرائیو کے بعد ایتھنز کے ایک پارک پہنچے۔ وہاں ابھی سے رش تھا۔ کچھ تلاش کے بعد پارکنگ کی جگہ ملی اور ہم وہاں درختوں کی چھاؤں میں اپنی کرسیاں لگا کر براجمان ہو گئے۔

ایک آدھ گھنٹے بعد ایک دوست بمع فیملی بھی وہاں پہنچ گئے۔

گرہن کے انتظار میں ہم کچھ سنیکس کھاتے رہے اور گپ شپ لگاتے رہے
 

زیک

مسافر
گرہن کے شروع ہونے کا وقت آیا تو کھلے میدان میں ٹرائی پوڈ پر کیمرہ سیٹ کیا اور کیمرے کے لینز پر سولر فلٹر لگایا۔ اپنی آنکھوں کے لئے سولر گلاسز بھی نکالیں اور ان کے ذریعہ سورج کو دیکھا۔

ایک بجے کے قریب چاند سورج کے سامنے آنا شروع ہوا اور ہم نے تصاویر کا سلسلہ شروع کیا۔
 

لاریب مرزا

محفلین
ہمارا خیال تھا کہ آپ نے سورج گرہن کی تصاویر نہیں لی ہوں گی۔ لیکن آپ نے تو پورے سورج گرہن کی تصاویر لی ہیں۔ :applause:
کیمرے میں سولر فلٹر لگانے سے کیا فرق پڑتا ہے؟؟
سورج گرہن دن میں تھا تو تصویر سیاہ کیوں ہے؟؟ بالکل اندھیرا چھا گیا تھا؟؟
 
Top