سیدہ شگفتہ ، آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان میں آج کل لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اس لئیے آپ کے سوال کا جواب تاخیر سے دے رہا ہوں۔ بہر حال احباب
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/04/090414_sharia_detail_rh.shtml پر جا کر اس متن کے چیدہ چیدہ نکات پڑھ سکتے ہیں۔
میں لمبی تحریر لکھنے سے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معذور ہوں۔
ایک گزارش بھی کرنا چاہتا ہوں کہ ضروری نہیں سب چیزیں ہمیشہ ہماری مرضی کے تحت انجام پائیں۔ محفل کو یہ شرف حاصل ہے کہ یہاں اختلاف رائے کو بڑی خندہ پیشانی سے برداشت کیا جاتا ہے۔ اسی لئیے اس پر مختلف النوع خیالات و افراد کا جھمگٹا لگا رہتا ہے جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ اب ان لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی سوچ کا اپنا زاویہ ہوتا ہے ان کے خیالات کو سمجھنے اور اس کا مہیج جاننے کے لئیے اگر سخت شرائط لگائی جائیں گی تو لا محالہ یہ سوچ جنم لے گی کہ ایسا چند لوگوں کو دبا کر رکھنے کے لئیے کیا جا رہا ہے۔ میں خود اردو کی ایک اور سائٹ کو دیکھتا ہوں کہ جہاں میرے جیسے آدمی کو بھی مغرب زدہ کہہ دیا گیا ۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ دلیل ، ثبوت اور حوالے سے بات کرنا بہت اچھا ہے لیکن جہاں اپنے خیالات اور عوامی رائے کی نمائندگی کا معاملہ ہو وہاں اس شرط کی کسی حد تک رخصت ہوتی ہے کہ عوامی رائے ہی سب سے بڑا ثبوت ہوتا ہے۔
محفل میرا گھر ہے اور میں تنقید کی نظر سے بھی یہ مراسلہ نہیں لکھ رہا بس چند اراکین کی بحث دیکھ کر دل میں ایک بات آئی جو کہہ دی۔
آپ کا بہت شکریہ کہ آپ محفل میں ایک با پھر سے فعال ہوئیں ۔ ہم جیسے کم فہم آپ سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔