سنو ! اے چاند سی لڑکی

سنو ! اے چاند سی لڑکی
ابھی تم تتلیاں پکڑو
یا پھر گڑیوں سے کھیلو تم
یا پھر معصوم سی آنکھوں سے
ڈھیروں خواب دیکھو تم
فراز و فیض محسن کی
کتابیں مت ابھی پڑھنا
یہ سب لفظوں کے ساحر ہیں
تمہیں الجھا کہ رکھ دیں گے
تمہیں معلوم ہی کب ہے؟
محبت کے لبادے میں
ہوس اور حرص ہوتی ہے
یہ انسانوں کی دنیا ہے
مگر ان سے کہیں بڑہ کر
یہاں وحشی درندے ہیں
وہ وحشی جن کی آنکھوں میں
مچلتے پیار کے پیچھے
ہوس اور حرص ہوتی ہے
ابھی کچی کلی ہو تم
ابھی کانٹوں سے مت کھیلو
ابھی اپنی ہتھیلی پر
کسی کا نام مت لکھو
ابھی اپنی کتابوں میں
گلابی پھول مت رکھو
ابھی شعروں میں مت الجھو
ابھی تو عمر باقی ہے
ابھی خود کو سنبھالو تم
ابھی مت گنگناوّ تم
ابھی سے عشق مت سوچو
ابھی سب بھول جاؤ تم
سنو ! اے چاند سی لڑکی
 

لاریب مرزا

محفلین
اس سے ملتی جلتی ایک اور نظم ہمیں بہت پسند ہے۔ اشتراک کرتے ہیں۔


سوچتا ہوں کہ بہت سادہ و معصوم ہے وہ
میں ابھی اس کو شناسائے محبت نہ کروں
روح کو اس کی اسیرِ غمِ الفت نہ کروں
اس کو رسوا نہ کروں ، وقفِ مصیبت نہ کروں

سوچتا ہوں کہ ابھی رنج سے آزاد ہے وہ
واقفِ درد نہیں ، خوگرِ آلام نہیں
سحرِ عیش میں اس کی اثرِ شام نہیں
زندگی اس کے لیے زہر بھرا جام نہیں!

سوچتا ہوں کہ محبت ہے جوانی کی خزاں
اس نے دیکھا نہیں دنیا میں بہاروں کے سوا
نکہت و نور سے لبریز نظاروں کے سوا
سبزہ زاروں کے سوا اور ستاروں کے سوا

سوچتا ہوں کہ غمِ دل نہ سناؤں اس کو
سامنے اس کے کبھی راز کو عریاں نہ کروں
خلش دل سے اسے دست و گریباں نہ کروں
اس کے جذبات کو میں شعلہ بداماں نہ کروں

سوچتا ہوں کہ کہ جلا دے گے محبت اس کو
وہ محبت کی بھلا تاب کہاں لائے گی
خود تو وہ آتشِ جذبات میں جل جائے گی
اور دنیا کو اس انجام پہ تڑپائے گی
سوچتا ہوں کہ بہت سادہ معصوم ہے وہ
____ میں اسے واقفِ الفت نہ کروں

ن م راشد
 
اس سے ملتی جلتی ایک اور نظم ہمیں بہت پسند ہے۔ اشتراک کرتے ہیں۔


سوچتا ہوں کہ بہت سادہ و معصوم ہے وہ
میں ابھی اس کو شناسائے محبت نہ کروں
روح کو اس کی اسیرِ غمِ الفت نہ کروں
اس کو رسوا نہ کروں ، وقفِ مصیبت نہ کروں

سوچتا ہوں کہ ابھی رنج سے آزاد ہے وہ
واقفِ درد نہیں ، خوگرِ آلام نہیں
سحرِ عیش میں اس کی اثرِ شام نہیں
زندگی اس کے لیے زہر بھرا جام نہیں!

سوچتا ہوں کہ محبت ہے جوانی کی خزاں
اس نے دیکھا نہیں دنیا میں بہاروں کے سوا
نکہت و نور سے لبریز نظاروں کے سوا
سبزہ زاروں کے سوا اور ستاروں کے سوا

سوچتا ہوں کہ غمِ دل نہ سناؤں اس کو
سامنے اس کے کبھی راز کو عریاں نہ کروں
خلش دل سے اسے دست و گریباں نہ کروں
اس کے جذبات کو میں شعلہ بداماں نہ کروں

سوچتا ہوں کہ کہ جلا دے گے محبت اس کو
وہ محبت کی بھلا تاب کہاں لائے گی
خود تو وہ آتشِ جذبات میں جل جائے گی
اور دنیا کو اس انجام پہ تڑپائے گی
سوچتا ہوں کہ بہت سادہ معصوم ہے وہ
____ میں اسے واقفِ الفت نہ کروں

ن م راشد
زبردست شراکت بہت خوب۔۔۔۔
 

نور وجدان

لائبریرین
اس سے ملتی جلتی ایک اور نظم ہمیں بہت پسند ہے۔ اشتراک کرتے ہیں۔


سوچتا ہوں کہ بہت سادہ و معصوم ہے وہ
میں ابھی اس کو شناسائے محبت نہ کروں
روح کو اس کی اسیرِ غمِ الفت نہ کروں
اس کو رسوا نہ کروں ، وقفِ مصیبت نہ کروں

سوچتا ہوں کہ ابھی رنج سے آزاد ہے وہ
واقفِ درد نہیں ، خوگرِ آلام نہیں
سحرِ عیش میں اس کی اثرِ شام نہیں
زندگی اس کے لیے زہر بھرا جام نہیں!

سوچتا ہوں کہ محبت ہے جوانی کی خزاں
اس نے دیکھا نہیں دنیا میں بہاروں کے سوا
نکہت و نور سے لبریز نظاروں کے سوا
سبزہ زاروں کے سوا اور ستاروں کے سوا

سوچتا ہوں کہ غمِ دل نہ سناؤں اس کو
سامنے اس کے کبھی راز کو عریاں نہ کروں
خلش دل سے اسے دست و گریباں نہ کروں
اس کے جذبات کو میں شعلہ بداماں نہ کروں

سوچتا ہوں کہ کہ جلا دے گے محبت اس کو
وہ محبت کی بھلا تاب کہاں لائے گی
خود تو وہ آتشِ جذبات میں جل جائے گی
اور دنیا کو اس انجام پہ تڑپائے گی
سوچتا ہوں کہ بہت سادہ معصوم ہے وہ
____ میں اسے واقفِ الفت نہ کروں

ن م راشد

یہاں میری پروفائل شو ہورہی تھی اس لیے میں نے لنک تحلیل کر دیا ہے
میری پسندیدہ ترین نظم ہے یہ ۔۔۔۔۔۔۔۔کسی ڈرامے میں یہ لہجہ بہت اچھا لگا ،میں نے اس کو سیو کرلیا
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
یہاں میری پروفائل شو ہورہی تھی اس لیے میں نے لنک تحلیل کر دیا ہے
میری پسندیدہ ترین نظم ہے یہ ۔۔۔۔۔۔۔۔کسی ڈرامے میں یہ لہجہ بہت اچھا لگا ،میں نے اس کو سیو کرلیا
ارے تو ہم بھی دیکھ لیتے ناں آپ کی پروفائل :D ویسے یہ منظر تو ترکی ڈرامے کا تھا شاید :)
 

نور وجدان

لائبریرین
ارے تو ہم بھی دیکھ لیتے ناں آپ کی پروفائل :D ویسے یہ منظر تو ترکی ڈرامے کا تھا شاید :)
آپ کو ہم ذاتی مکالمے میں لنک دے دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔سب دیکھیں تو مسئلہ ہوجائے گا ۔۔۔۔۔۔۔
جی ترکی ڈرامے کا ہے ۔۔۔۔یہ منظر بھی اچھا لگا ،خاص کر یہ لہجہ ۔۔۔۔۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہ
بہت خوب انتخاب ہیں ۔
یاد آیا وہ بھی کیا دن تھے کہ " ککڑ پھرا کرتا تھا بنیرے بنیرے "
اور ان نظموں سے دل "ان " کا بہلایا کرتا تھا ۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
واہہہہہہہ
بہت خوب انتخاب ہیں ۔
یاد آیا وہ بھی کیا دن تھے کہ " ککڑ پھرا کرتا تھا بنیرے بنیرے "
اور ان نظموں سے دل "ان " کا بہلایا کرتا تھا ۔۔۔۔
بہت دعائیں
بہت شکریہ سر۔۔۔۔!! کیا کہنے۔۔!!
ککڑ بنیرے ڈاھڈے یاد کرائے ہیں آپ نے۔۔۔ خوب است۔۔
سدا سلامت رہیں۔
 
واہہہہہہہ
بہت خوب انتخاب ہیں ۔
یاد آیا وہ بھی کیا دن تھے کہ " ککڑ پھرا کرتا تھا بنیرے بنیرے "
اور ان نظموں سے دل "ان " کا بہلایا کرتا تھا ۔۔۔۔
بہت دعائیں
آج کل ککڑ کی بجائے ہانڈیاں ہوتی ہیں بنیرے پر
 
images


کبوتر بنیرے پر بیٹھا ہے
 
Top