1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $413.00
    اعلان ختم کریں

سندھی زبان میں پہلی لائبریری ایپلیکیشن

عبیدتھہیم نے 'سندھی فورم' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 31, 2019

  1. عبیدتھہیم

    عبیدتھہیم محفلین

    مراسلے:
    82
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    InLove
    السلام علیکم۔۔
    دوستو، آج میں آپکو سندھی زبان کی منفرد اور پہلی (لائبرری) اینڈرائیڈ ایپلیکیشن کے بارے میں بتا رہا ہوں، جوکہ حال ہی میں سندھ سلامت پلیٹفارم سے لانچ کی گئی ہے۔۔
    سندھ سلامت کتاب گھر، نامی اس ایپلیکشن میں سندھی زبان میں موجود کتابیں پڑھنے کی سہولت میسر ہے۔ اس ایپلیکیشن میں کسی بھی کتاب کو پسندیدہ میں رکھنے، ڈلیٹ کرنے اور نئی کتابیں ڈائونلوڈ کرنے کی سہولت شامل ہے۔ آپ ایک ایک کرکے بھی ڈائونلوڈ کرسکتے ہیں اور ایک ساتھ ساری کتابیں بھی ڈائونلوڈ کرکے شامل کرسکتے ہیں۔
    اس ایپلیکیشن کا حجم قریباً ۷ میگابائٹ ہے اور اگر آپ کو ۸۳۲ کتابوں کا پیکیج ڈائونلوڈ کرنا ہے تو اس کا حجم ۸۵ میگابائٹ ہے۔۔
    اس ایپلیکیشن کی خصوصیات میں شامل ہیں:
    ۱۔ کتاب ڈائونلوڈ کرنا
    ۲۔ کتاب ڈلیٹ کرنا
    ۳۔ کتاب پسندیدہ میں رکھنا
    ۴۔ کسی بھی کتاب کے متن کو نوٹبوک میں رکھنا
    ۵۔ فانٹ سائیز تبدیل کرنا
    ۶۔ کتاب کا متن شیئر کرتے وقت خودبخود حوالہ جنریٹ کرنا

    ۔
    ایپلیکیشن گوگل پلی اسٹور کے اس لنک پر موجود ہے۔
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,624
    وعلیکم السلام! عمدہ شراکت! :)
    صوبہ سندھ سے اردو محفل میں بہت کم اراکین شریک ہوتے ہیں، بالخصوص، سندھی زبان بولنے والے محفلین تو گنے چنے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ مزید فعال ہو جائیں۔ :)
     
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,077
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    میں بھی سندھ سلامت پر کئی سال سے ہوں لیکن فعال نہیں ۔
    امید ہے یہ ایپلکیشن سندھی تعلیم میں معاون ہو گی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. عبیدتھہیم

    عبیدتھہیم محفلین

    مراسلے:
    82
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    InLove
    صوبہ سندھ میں اس وقت شدید بارشوں کی وجہ سے لوگ کشتیوں میں تیر رہے ہیں :D (مذاق)
    وہ بھی فعال ہو جائیں گے۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  5. سجاد علی

    سجاد علی محفلین

    مراسلے:
    143
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    shabash Ubaid.... shabaash mujhe bhi... :p
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. یاقوت

    یاقوت محفلین

    مراسلے:
    240
    موڈ:
    Breezy
    شدید ترین متفق فرقان بھائی نے جو فرمایا میری بھی یہی گزارش ہے آپ سے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. عبیدتھہیم

    عبیدتھہیم محفلین

    مراسلے:
    82
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    InLove
    لو یو سجاد! آپ کے بغیر یہ کام ناممکن تھا۔ آپ کی کاوشوں کی وجہ سے ہی آج سندھی زبان کی ڈجیٹل لائبریری سے لاکھوں باذوق افراد سندھی ادب پڑھ رہے ہیں۔ بس اب انتظار ہے کہ کب آپ اس ویب کا اپڈیٹ ورزین لا رہے ہیں۔
     
  8. عبیدتھہیم

    عبیدتھہیم محفلین

    مراسلے:
    82
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    InLove
    ہم پوری کوشش کریں گے کہ ان سندھی ساتھیوں کو اس فورم پر لائیں جو ادب خاص طور پر اردو ادب سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں۔ میرے حلقہ میں کئی دوست ہیں جو آج بھی اردو ادب کی کتابیں ریختہ سے پڑھتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4

اس صفحے کی تشہیر