سنت کی آئینی حیثیت، تبصرے اور مشورے

جیہ

لائبریرین
شکریہ خاور بلال، آپ کو میرا کام پسند آیا۔
اردو لائبریری پر کون منتقل کر رہا ہے؟
 

ابوشامل

محفلین
فائلیں ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھی ہیں واقعی جویریہ بہن کا کام قابل تعریف ہے۔ انہوں نے اس پر کافی محنت کی ہے۔ اللہ ان کو اس کا اجر دے گا۔ میں آج کل ذرا وکیپیڈیا پر مصروف ہوں اس لیے محفل پر آنا ذرا کم ہوتا ہے اس لیے دیر سے پیغام پر معذرت۔ علاوہ ازیں آجکل مولانا مودودی کی ان کتب کی تلاش میں ہوں جن کو انفرادی یا اجتماعی سطح پر نئے قالب میں ڈھالا (یعنی (برقیایا) گیا تھا ایک ادارے نے کسی زمانے میں مولانا کی ایک کتاب کی ای بک بنائی تھی اور اس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ چند روز میں مولانا پر اپنے کام کا تمام مواد عطیہ کرنے کو تیار ہیں۔ دعا کریں یہ کام بن جائے تو انشاء اللہ جیسے ہی حاصل ہوگا میں اسے یہاں پیش کردوں گا۔
 

ابوشامل

محفلین
دیر آید درست آید

الحمد للہ اُس ادارے کے "چند روز" مکمل ہو گئے، شاید مذکورہ منصوبے کی فائل کہیں گم ہو گئی تھی اور کافی تلاش کے بعد ملی ہے۔ ادارے نے ان پیج کی صورت میں 11 کتابیں مجھے تھمائی ہیں. میں صرف ایک کتاب (سنت کی آئینی حیثیت) کے بدلے میں 11 کتابیں فراہم کرنے پر اس ادارے True Vision Communication کا مشکور ہوں۔ آپ بھی انہیں دعائیں دیں۔ اب محفل کے ساتھیوں سے ایک درخواست ہے کہ یا تو مجھے طریقہ کار بتا دیں کہ کس طرح ان کتب کو یونیکوڈ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے یا پھر کوئی فرد اس کارخیر کا حصہ بننا چاہے تو میں ان کو فائلیں ارسال کردوں تاکہ وہ ان کو یونیکوڈ کے قالب میں ڈھالنے کے بعد لائبریری کی زینت بنا سکیں۔ فراہم کردہ ان پیج فائلوں میں درج ذیل کتابیں شامل ہیں:
توحید و رسالت اور زندگی بعد موت کا عقلی ثبوت
سلامتی کا راستہ
اسلام اور جاہلیت
دینِ حق
اسلام کا اخلاقی نقطۂ نظر
تحریک اسلامی کی اخلاقی بنیادیں
بناﺅ اور بگاڑ
جہاد فی سبیل اللہ
شہادتِ حق
مسلمانوں کا ماضی و حال اور مستقبل
اسلام کا نظامِ حیات
 

ابوشامل

محفلین
زکریا صاحب بہت شکریہ اتنے اچھے کنورٹر کے بارے میں بتانے کا، میں اسے استعمال کر رہا ہوں، جلد پروف کے بعد پہلی کتاب پیش کردوں گا۔ کتاب پیش کرنے کے حوالے سے مجھے کیا کرنا ہوگا، اس حوالے سے کچھ رہنمائی فرما دیں ۔
 
Top