سنت کی آئینی حیثیت، تبصرے اور مشورے

جیہ

لائبریرین
ایک بات اور ابو شامل بھائی! باقی 40 صفحات آپ آرام سے ٹائپ کریں۔ ابھی جلدی نہیں۔ یہ 60 صفحات شاید 4-5 دن لیں
 

جیہ

لائبریرین
میں نے تو ابو شامل بھائی سے کہہ دیا کہ صفحات 201 تا 260 کی پروف ریڈنگ 4-5 دن لے گی مگر الحمد للہ آج ہی مکمل ہوگئی ہے۔

سنت کی آئینی حیثیت اب اللہ کے فضل سے مکمل ہوا چاہتی ہے ۔ صفحہ 261 تا 300 کے 40 صفحات رہتے ہیں۔ اس کے بعد مکمل پروف شدہ ای بک ہم سب کے ساتھ ہوگی۔
 
زبردست اس کتاب پر سب سے زیادہ صفحات ابو شامل کے اور پروف ریڈنگ تو ساری کی ساری جیا نے کی ہے ، جزاک اللہ۔

جیا اس کے بعد کیا آئینہ پرویزیت پر کام کرنے کا ارادہ ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ صاحب۔

آئینہ پرویزیت تو 900 صفحات کی کتاب ہے۔ لکھ تو نہیں سکتی مگر پروف ریڈنگ ضرور کروں گی
 
غلطی ہو گئی شمشاد آپ کے ہوتے ہوئے کوئی اور زیادہ صفحات لکھ جائے ممکن نہیں ، میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں آپ بھی تمام ارکان کے صفحات کی فہرست شائع کریں تاکہ پرانی روایت کی پاسداری بھی ہو اور کسی اور کو غلط فہمی بھی نہ ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل بنانا چاہیے۔

ماوراء "طلسم ہوشربا" پر کام کر رہی ہے۔
زیک اگلے دنوں میں اس کی پہلی فائل پی ڈی ایف میں تبدیل کر دیں گے جس کے 860 صفحے ہیں۔ اس کے برقیانے کے بعد اس کی دوسری فائل پر کام کریں گے۔ اس کے بھی اتنے ہی صفحے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ ذمہ داری ماوراء کی ہے صفحے بانٹنا، وصول کرنا، حساب کتاب رکھنا، وغیرہ
 

ابوشامل

محفلین
جی جیہ بہن! انتہائی معذرت کہ تعطیلات در تعطیلات نے کام کرنے کا موقع نہ دیا۔ صفحہ نمبر 280 تک تو میرے پاس کام مکمل ہے کہیں تو بھیج دوں؟ بصورت دیگر چند روز انتظار کریں باقی 20 صفحات بھی ٹائپ کر کے دے دوں گا۔ یقین جانیں مجھے یہ کہتے ہوئے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ میں کام وقت پر کر کے نہیں دے سکا۔
 

ابوشامل

محفلین
الحمد للہ تمام کمپوزنگ مکمل ہو گئی ہے، میں نے پوسٹ میں پیش کر دی ہے۔ جویریہ صاحبہ اس جانب توجہ کریں۔ آحر میں ان تمام ساتھیوں سے معذرت کرنا چاہوں گا کہ جن کو میری وجہ سے انتظار کے طویل لمحات کی کوفت اٹھانا پڑی۔
نوٹ: جویریہ صاحبہ! کمپوزنگ میں میرے پیش کردہ عربی متن کو ذرا غور سے دیکھیے گا، اس میں غلطیاں ہوں گی۔
 

جیہ

لائبریرین
الحمد للہ تمام کمپوزنگ مکمل ہو گئی ہے، میں نے پوسٹ میں پیش کر دی ہے۔ جویریہ صاحبہ اس جانب توجہ کریں۔ آحر میں ان تمام ساتھیوں سے معذرت کرنا چاہوں گا کہ جن کو میری وجہ سے انتظار کے طویل لمحات کی کوفت اٹھانا پڑی۔
نوٹ: جویریہ صاحبہ! کمپوزنگ میں میرے پیش کردہ عربی متن کو ذرا غور سے دیکھیے گا، اس میں غلطیاں ہوں گی۔

ماشاء اللہ اب یہ کتاب مکمل ہوا ہی چاہتی ہے۔ صفحات 260 تا 277 کی پروف ریڈنگ کردی ہے۔ کل پرسوں تک انشاء اللہ ای بک پیش کردوں گی۔
ابو شامل بھائی معذرت کی کوئی بات نہیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ حسب ہدایت عربی متن کی پروف ریڈنگ غور سے دیکھ رہی ہوں جس کتاب سے آپ نے کمپوزنگ کی ہے اس میں بے شمار غلطیاں ہیں، اسی وجہ سے اس کو پہلے ایڈٰشین شائع شدہ اکتوبر 1963 کے ساتھ بھی دیکھ رہی ہوں۔
 
Top