سنت کی آئینی حیثیت، تبصرے اور مشورے

جیہ

لائبریرین
ماورا جی ابھی مکمل نہیں ہوئی کتاب:( ابو شامل بھائی نے صرف 260 تا 280 صفحات پوسٹ کیے ہیں (جس کی پروف ہوچکی ہے
اب بھی صفحات 281 تا 300 پوسٹ‌ہونے باقی ہیں
 

خاور بلال

محفلین
کتاب کی تکمیل کا سن کر مبارکباد دینے آیا تھا لیکن معلوم ہوا کہ پہلے ہی کچھ لوگوں کی مبارکبادیں ہوا میں تحلیل ہوگئ ہیں، کیونکہ کتاب کے چند صفحات رہ گئے ہیں۔ بھائ ابو شامل میں دودن بعد یہاں مبارکباد کاپیغام پوسٹ کردوں گا اگر میری مبارکباد بھی ہوا میں معلق ہوئ تواس کا ذمہ آپ کے سر ہوگا:grin:
قسیم بھائ کچھ عرصہ سے غیر حاضر ہیں، شاید پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ کتاب کی تکمیل کا سن کر یقیناً بہت خوش ہوں گے۔ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں شمشاد بھائ، جیہ، ابوشال اور قسیم حیدر خاص طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
 

قسیم حیدر

محفلین
تمام احباب جنہوں نے اس کام میں حصہ لیا مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کی محنت قبول فرمائیں۔ میری حاضری مزید کچھ عرصہ بےقاعدہ رہ سکتی ہے اس لیے پیشگی مبارکباد قبول کریں۔
 

ابوشامل

محفلین
جیہ، شمشاد، خاور بلال، قسیم حیدر اور دیگر تمام احباب سے انتہائی معذرت کہ میری بے وقوفی کی وجہ سے انہیں ذہنی کوفت اٹھانی پڑی۔ میں انتہائی معذرت خواہ ہوں کہ 8 تاریخ کو مکمل کمپوزنگ پیش نہ کر سکا حالانکہ مکمل میرے پاس موجود تھی، دراصل ہوا یہ کہ اردو محفل پر پوسٹ کرنے کے لیے الفاظ کی ایک حد ہے اس لیے میں فائل کو مختلف حصوں میں منقسم کر دیتا ہوں اور اس دن غلطی یہ ہوئی کہ پہلا حصہ پوسٹ کرنے کے بعد میرے ذہن میں ہی نہیں رہا کہ دوسرا حصہ بھی پیش کرنا ہے۔ اس لیے ایک مرتبہ پھر تمام خواتین و حضرات سے انتہائی معذرت خواہ ہوں۔ امید ہے آپ لوگ درگزر فرمائیں گے۔ آخری صفحات میں نے پیش کر دیے ہیں جیہ صاحبہ ملاحظہ کر لیجیے اور اب اگر کوئی ایسی غلطی ہو گئی ہے تو بتا دیجیے :)
 

جیہ

لائبریرین
الحمد للہ آج یہ اہم کتاب پایۂ تکمیل کو پہنچی۔ میں نے اصل دھاگے پر زپ فائل کی صورت میں اٹیچ کردینا چاہامگر شاید میرا کوٹہ ختم ہوچکا ہے اسی وجہ سے اٹیچ نہ کرسکی۔ اب اس کو
ای سنپس
اور
فور شیئرڈ
پر اپلوڈ کردیا ہے"
یہ دو فائلیں ہیں۔
1۔ Sunnat Ki Ayini Haisiat-Proof.doc جو کہ کتاب کی تصحیح شدہ کاپی ہے۔ یہ فائل کپموز کرنے والوں کے لیے ہے جہاں وہ دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے ٹائپنگ کی کونسی غلطیاں کی ہیں۔ یہ غلطیاں سرخ رنگ میں نمایاں ہیں۔
2۔ دوسری فائل جس کا نام ہے Sunnat Ki Ayini Haisiat.doc۔ یہ کتاب کی فائنل کاپی ہے۔ لائبریری میں منتقلی اس کتاب سے کی جائے۔ ایک بات نوٹ کرنے کی ہے اور وہ یہ کہ فوٹ نوٹس فورم پر پوسٹ نہیں ہوتے۔ اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے اس فائل میں فوٹ نوٹس کو اینڈ نوٹس میں تبدیل کردیا ہے، جو کہ کتاب کے آخر میں حواشی کے عنوان سے ایک ساتھ دیے گیے ہیں۔
میں دعوٰی تو نہیں کرتی کہ میری پروف ریڈینگ میں کمی نہیں مگر یہ ضرور کہوں گی اس کتاب کی تصحیح میں نے دل و جان سے کی ہے اور انتہائی کوشش کی ہے کہ اس کی تصحیح میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ کتاب آپ کے سامنے ہے، مجھے خوشی ہوگی اگر مجھے میری غلطیوں سے آگاہ کیا جائے۔ شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
جہاں تک اس کتاب کو برقیانے والے اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں، وہان سب سے زیادہ مبارک باد کی مستحق جیہ ہیں۔
جیہ کا خاص طور پر شکریہ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

جویریہ ایک فائل دیکھی ہے ابھی ۔ اس کے آغاز میں (آپ نے؟) لکھا ہے تصحیح اس سے کیا مراد ہے ۔ ۔ ۔ پروف ریڈنگ یا کیا ؟
 

جیہ

لائبریرین
وعلیکم سلام

ظاہر ہے کہ یہ تصحیح کتابت ہے بلکہ تصحیح ٹائپنگ ہے۔ یہ دوسری بات ہے کہ جس کتاب سے ٹائپنگ کی گئی ہے اس میں خود اتنی غلطیاں تھیں کہ توبہ۔ خاص کر جس شخص نے نے اس کتاب کی (شایع ہونے سے پہلے) پروف ریڈنگ کی ہے ، اس کی قرآنی آیات اور احادیث کی عربی متون سے لاپرواہی قابل افسوس ہے۔ نہایت فاش غلطیوں کی تصحیح نہیں کی گئی ہے۔ لم یرتابو کو لم یرقابو ٹائپ کیا ہے وغیرہ وغیرہ۔ اسی وجہ سے میں نے پروف ریڈنگ کرتے وقت دو نسخوں کو سامنے رکھا ایک: جس سے یہ کتاب ٹائپ کی گئی ہے دوسرے اس کتاب کا اولین ایڈیشن جس کی ہاتھ سے کتابت کی گئی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میں اس اہم کتاب کو برقیانے والی ٹیم، قسیم حیدر، ابو شامل، ہمت علی، خاور بلال، شمشاد، ماوراء اور پروف ریڈنگ پر جویریہ مسعود کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
 

خاور بلال

محفلین
سنت کی آئینی حیثیت کی دونوں ای بکس ڈاؤن لوڈ کرلی ہیں۔ شاندار ہیں۔کام بہت توجہ سے کیا گیا ہے اس کا اندازہ آخر میں شارٹ نوٹس پڑھ کر بھی ہوتا ہے۔ جویریہ بہن کی عرق ریزی نے کتاب کو چار چاند لگادیے ہیں۔
 
Top