سنت کی آئینی حیثیت، تبصرے اور مشورے

قسیم حیدر

محفلین
حدیث کے بارے میں جو کچھ یہاں کہا جا رہا ہے وہ سب کو معلوم ہے۔ شبہات کے ازالے کے لیے جذباتی رویہ کافی نہیں‌ہے۔ ہمیں‌ ٹھوس کام کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ مضامین کی تیاری کے دوران مجھے اس موضوع پر یونی کوڈ‌ میں‌ کتب کی کمی کا شدت سے احساس ہوا۔ کتابیں موجود ہیں لیکن تصویری شکل میں‌۔ دوسری طرف یہ حال ہے کہ بے انتہا لڑیچر حدیث کے خلاف پھیلایا جا رہا ہے۔ آخر وہ وقت کب آئے گا کہ ہم کسی مقصد کو سامنے رکھ کر تبلیغی جذبے سے کام کریں۔ محفل کی اردو لائبریری میں اس موضوع پر کتابوں کی اشد ضرورت ہے۔ میں تجویز کرتا ہوں کہ سب سے پہلے سید ابوالاعلی مودودی کی کتاب "سنت کی آئینی حیثیت" کو برقیانے کا کام شروع کیا جائے۔ کون کون اس نیک کام کے لیے ہاتھ کھڑا کرتا ہے۔ یہ کتاب تصویری شکل میں‌ یہاں سے ڈاؤن لوڈ‌کی جا سکتی ہے۔جو احباب اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہوں وہ اپنا نام یہاں لکھتے جائیں۔ پھر باہمی مشاورت سے طے کرتے ہیں کہ کس نے کون سا حصہ ٹائپ کرنا ہے۔
بھائیو! اللہ کے لیے اس طرف توجہ دو۔ ہو سکتا ہے یہ کام کسی کی ہدایت کا سبب بن جائے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آٌلہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا "اگر تیرے ذریعےاللہ ایک آدمی کو بھی ہدایت دے دے تو یہ تیرے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔"(او کما قال صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )
ٹائپننگ کا کام اس تھریڈ پر شروع ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
قسیم بھائی! میں حاضر ہوں، بلکہ میرا تو گذشتہ چند دنوں سے یہ ارادہ ہو رہا تھا کہ سود اور پردے کے حوالے سے مودودی صاحب کی شہرۂ آفاق کتب کے علاوہ سید قطب کی جادہ منزل اور محمد قطب کی اسلام اور جدید ذہن کے شبہات کو بھی برقیا لیا جائےتو یہ اس سلسلے میں بہت بڑی خدمت ہوگی۔ بہرحال آپ نے پہلا قدم اٹھایا ہے اور اس سلسلے میں آپ کے ساتھ ہوں، جس قسم کی مدد درکار ہوں میں کرنے کے لیے تیار ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
ایس آئ او۔ سٹوڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن ، جو جماعت اسلامی کا یوتھ ونگ ہے، یہاں ایک ویب سدائٹ ترتیب دے رہا ہے۔ اس کا پتہ ان کے پمفلیٹ سے ملا۔ میں نے امیر جماعت کو ای میل تو کیا ہے۔ ان کا ارادہ بھی ڈیجیٹل لائبریری کا ہے ار مولانا مودودی علیہ الرحمۃ کی کتب۔ البتہ یہ علم نہیں ہو سکا کہ کیا محض تصویروں کا ارادہ ہے یا انگریزی تجمے کا۔
دیکھیں زیرِ تعمیر یہ سائٹ:
 

خاور بلال

محفلین
قسیم بھائی!
میں بھی آپ کے نیک ارادوں کی تکمیل میں اپنا حصہ ملا سکتا ہوں۔ آپ اس سلسلے میں جو ذمہ داری لگائیں وہ قبول ہے۔
 
قسیم بھائی! میں حاضر ہوں، بلکہ میرا تو گذشتہ چند دنوں سے یہ ارادہ ہو رہا تھا کہ سود اور پردے کے حوالے سے مودودی صاحب کی شہرۂ آفاق کتب کے علاوہ سید قطب کی جادہ منزل اور محمد قطب کی اسلام اور جدید ذہن کے شبہات کو بھی برقیا لیا جائےتو یہ اس سلسلے میں بہت بڑی خدمت ہوگی۔ بہرحال آپ نے پہلا قدم اٹھایا ہے اور اس سلسلے میں آپ کے ساتھ ہوں، جس قسم کی مدد درکار ہوں میں کرنے کے لیے تیار ہوں۔
سیّد قطب شھید کی کتاب جادہ منزل / معالم فی الطریق سے کچھ اقتباسات یہاں‌سے نقل کیے جاسکتے ہیں
http://www.quran.or.kr/urdu/
خالص اسلام کي دعوت

وادي پُرخار

مغرب زدہ ذہن کی واماندگیاں

اسلام ہی اصل تہذیب ہے

جہاد في سبيل اللہ
 

قسیم حیدر

محفلین
میں کل تک کتاب کے ابواب اور صفحات کی تفصیل پوسٹ کر دوں گا۔ اس کے بعد کام تقسیم کرتے ہیں ان شاء اللہ۔
 

قسیم حیدر

محفلین
“سنت کی آئینی حیثیت” کے 362 صفحات ہیں۔ A4 پر 14 فانٹ پر ٹائپ کیا جائے تو میرے اندازے کے مطابق یہ کتاب 190 سے 200 صفحات میں ختم ہو سکتی ہے۔
1.کتاب کا پہلا حصہ “سنت کی آئینی حیثیت” کے عنوان سے ص 10 تا 58 تک ہے۔ (کل صفحے48)
2۔ دوسرا حصہ “منصب نبوت” ص 59 تا 115 (کل 56 ص)
3۔ تیسرا حصہ “سنت کے متعلق چند مزید سوالات”ص 116 تا 135 (19ص)
4۔ چوتھا حصہ “اعتراضات و جوابات” ص 135 تا 228 (93ص)
5۔ پانچواں حصہ “عدالت عالیہ مغربی پاکستان کا ایک اہم فیصلہ، تبصرہ” ص229 تا 365 (136 ص)
اس پیغام کے لکھے جانے تک میرے علاوہ ابو شامل اور خاور بلال بھائی نے اس کام میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ ہم تینوں پہلے حصے کے 48 صفحات آپس میں بانٹ لیتے ہیں۔ جب یہ ختم ہو جائے تو پھر دوسرے پر کام شروع کریں۔ اس دوران کوئی اور صاحب شرکت کرنا چاہیں تو وہ آگاہی دینے کے بعد براہِ راست دوسرے حصے سے آغاز کر سکتے ہیں۔
میں ص 10 سے 26 تک ٹائپ کرتا ہوں۔
ابو شامل بھائی ص 27 سے 43
اور خاور بھائی ص 44 سے 58
کیا خیال ہے؟ آپ حضرات اپنی رائے دیں پھر اللہ کا نام لے کر آغاز کرتے ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
ٹھیک ہے قسیم بھائی! ویسے یہ بتائیے کہ کتاب کے صفحہ نمبر 27 سے یا پی ڈی ایف فائل کے صفحہ نمبر سے؟
 

ابوشامل

محفلین
سیّد قطب شھید کی کتاب جادہ منزل / معالم فی الطریق سے کچھ اقتباسات یہاں‌سے نقل کیے جاسکتے ہیں
http://www.quran.or.kr/urdu/
خالص اسلام کي دعوت

وادي پُرخار

مغرب زدہ ذہن کی واماندگیاں

اسلام ہی اصل تہذیب ہے

جہاد في سبيل اللہ

ہمت بھائی ویسے کیا آپ اس ویب سائٹ سے وابستہ ہیں؟
 

ابوشامل

محفلین
بہت اچھی کاوش ہے، میں نے کچھ عرصہ قبل پہلی بار یہ سائٹ دیکھی تھی تو بہت اچھا لگا تھا۔ اللہ آپ کی ویب سائٹ کو ترقی دے۔ اس کے لیے کسی قسم کے مواد کی ضرورت ہو تو بتا دیجیے گا۔
 
شکریہ اورجزاک اللہ خیر۔
بنیادی طور پر یہ ویب سائٹ کورین زبان میں ہے لہذا اگر کورین زبان میں اسلامی مواد مل جائے تو شکر گزار ہونگا۔
 

خاور بلال

محفلین
صفحہ 66 سے صفحہ79 تک ٹائپنگ کردی ہے۔ محب علوی اپنے حصے کی ٹائپنگ پوسٹ کردیں تو پھر میں بھی پوسٹ کردوں گا تاکہ ترتیب برقرار رہے۔
محب!
کسی مصروفیت کی بنا پر ٹائپنگ نہیں کرپارہے تو مطلع کردیں میں‌کردوں گا۔
 

ماوراء

محفلین
قسیم صاحب، اس کارِ خیر میں میں بھی اپنا کچھ حصہ ڈالنا چاہتی ہوں۔ اگر آپ مجھے بتا دیں کہ مجھے کہاں سے کہاں تک لکھنا ہو گا تو میں اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کروں گی۔:) لیکن پلیز ذرا کم دیجیے گا۔ ایک دو اور کاموں میں بھی مصروف ہوں۔
 
Top