سنت کی آئینی حیثیت، تبصرے اور مشورے

خاور بلال

محفلین
قسیم صاحب، اس کارِ خیر میں میں بھی اپنا کچھ حصہ ڈالنا چاہتی ہوں۔ اگر آپ مجھے بتا دیں کہ مجھے کہاں سے کہاں تک لکھنا ہو گا تو میں اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کروں گی۔:) لیکن پلیز ذرا کم دیجیے گا۔ ایک دو اور کاموں میں بھی مصروف ہوں۔

السلام علیکم!
میرے خیال میں قسیم بھائی کچھ دن بعد ہی حاضر ہوسکیں گے۔
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام خاور، تو ایسا کرتے ہیں جو اب تک آخری صفحات بانٹے جا چکے ہیں۔ ان سے اگلے میں لے لیتی ہوں۔ اگر 98 تک آپ ٹائپ کر رہے ہیں تو اگلے کچھ میں لکھ لیتی ہوں۔ یعنی 99 سے 106 تک۔۔؟؟ ٹھیک ہے؟
 

خاور بلال

محفلین
وعلیکم السلام خاور، تو ایسا کرتے ہیں جو اب تک آخری صفحات بانٹے جا چکے ہیں۔ ان سے اگلے میں لے لیتی ہوں۔ اگر 98 تک آپ ٹائپ کر رہے ہیں تو اگلے کچھ میں لکھ لیتی ہوں۔ یعنی 99 سے 106 تک۔۔؟؟ ٹھیک ہے؟

اتنی مصروفیت کے باوجود آپ نے یہ ذمہ داری لی۔بہت شکریہ!
 

قسیم حیدر

محفلین
ماشاء اللہ، آپ حضرات بڑی تیز رفتاری سے کام کر رہے ہیں۔ میری غیر حاضری کے دوران تقریبا ایک تہائی کتاب ہو چکی۔ اللہ جزائے خیر دے۔ ماوراء آپ خاور بھائی کے بتائے ہوئے صفحات ٹائپ کر لیں۔ میں مزید ایک ہفتہ گھر نہیں جا سکوں گا اس دوران آپ اپنی آسانی سے کام تقسیم کر لیں۔
 
یہ پیغام میں جب آپ دیکھ لیں گے تو حذف کردوں گا۔ مجھے اس میں ٹائپنگ کی بہت سی غلطیاں نظر آرہی ہیں۔ آپ دوبارہ پروف ریڈ کرلیجئے۔ جب آپ اس پیغام کو دیکھ لیں‌تو شکریہ ادا کر دیں تاک مجھے پتہ چل جائے کہ آپ نے دیکھ لیا ہے اور میں اسے ڈیلیٹ کرسکوں۔

بہت اچھی کاوش ہے۔

والسلام
 

قسیم حیدر

محفلین
بہتر ہو گا جو صاحب جتنے صفحے ٹائپ کرنا چاہیں وہ ٹائپننگ والے دھاگے پر صفحات کی ترتیب کے لحاظ سے ایک پیغام لکھ دیں۔ جب ٹائپننگ مکمل ہو جائے تو اسے مدون کر لیا جائے۔ اس سے کتاب کی ترتیب قائم رہے گی اور سب لوگ اپنا کام اپ لوڈ کرتے جائیں گے۔ کیا خیال ہے؟
 

ماوراء

محفلین
جہاں اس کتاب کو پوسٹ کیا جا رہا تھا۔ وہ تھریڈ لائبریری سکیشن میں منتقل کر دیا ہے۔ یہ تھریڈ بھی تبصرے سیکشن میں۔ اور فاروق صاحب کا تبصرہ بھی یہاں منتقل کر دیا ہے۔

قسیم اگر آپ اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ میں اس تبصرے کے تھریڈ کا لنک دے دیں، تو آسانی ہو جائے گی۔

اور میں جونہی اپنا حصہ مکمل کرتی ہوں تو پوسٹ کر دوں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
برادر عزیز یہ کیسے ہو گیا کہ آپ لوگ کتاب برقیا رہے ہو اور مجھے کہا تک نہیں۔

مجھے صرف یہ بتا دیں کہ کہاں سے کہاں تک ٹائپ کرنا ہے اور کہاں سے ڈاؤنلوڈ کروں؟
 

خاور بلال

محفلین
برادر عزیز یہ کیسے ہو گیا کہ آپ لوگ کتاب برقیا رہے ہو اور مجھے کہا تک نہیں۔

مجھے صرف یہ بتا دیں کہ کہاں سے کہاں تک ٹائپ کرنا ہے اور کہاں سے ڈاؤنلوڈ کروں؟

السلام علیکم
بہت شکریہ شمشاد بھائی، سنت کی آئینی حیثیت پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ کرلیں۔ ابھی تک کتاب کے صفحہ 120 تک کی کمپوزنگ تقسیم کرلی گئی ہے۔ جو کمپوزنگ ہوچکی ہے وہ یہاں پوسٹ کردی گئی ہے۔ جتنے صفحے آپ آسانی سے کرسکتے ہیں خود ہی منتخب کرلیں۔
اس کام میں آپ کی شمولیت سے بہت خوشی ہوئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

خاور بھائی یہ کل 362 صفحے نظر آ رہے ہیں۔ میں صفحہ 151 سے صفحہ 200 تک لے لیتا ہوں۔
 

جیہ

لائبریرین
مودودی صاحب کی یہ کتاب میرے لائبریری کا بھی حصہ ہے۔ اگر پروف ریڈنگ کے لیے اگر ضرورت ہو تو حاضر ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
خاور بھائی جیہ سے بہتر پروف ریڈینگ کے لیے اور بھلا کون ہو سکتا ہے۔ میرے خیال میں تو اسی کو یہ ذمہ داری سونپ دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تم سے کِس نے پوچھا؟ وہ تو میں خاور بھائی کو بتا رہا تھا۔

خاور بھائی لگا بھی دیں اس کا ذمہ۔
 

جیہ

لائبریرین
مگر ٹائپنگ مکمل ہونے کے بعد ہی پروف ریڈنگ شروع کروں گی۔ جب مکمل ہوجائے تو میرے ای میل ایڈرس پر بھیج دیں۔ (ای میل ایڈریس ذپ کردوں گی)
 
Top