سنت کی آئینی حیثیت، تبصرے اور مشورے

خاور بلال

محفلین
السلام علیکم!
آپ کا موڈ "اونگھتا ہوا" ہے، جبکہ صفحات آپ پچاس مانگ رہے ہیں۔ اگر اونگھتے ہوئے آپ پچاس صفحات کمپوز کرسکتے ہیں تو نارمل حالت میں کتنے کرلیں گے، خود ہی اندازہ لگائیں۔
صفحہ 200 تک کا کام تقسیم ہوچکا ہے۔ اس کے بعد کے پچاس صفحات یعنی 201 سے 250 تک لے لیں تو بہتر ہے تاکہ ترتیب بنی رہے۔

جیہ صاحب نے پروف ریڈنگ کی پیشکش کی ہے۔ یعنی اب بہت جلد کتاب مکمل ہونے والی ہے۔ انشاءاللہ
جویریہ بہن! پروف رینڈنگ بہت محنت طلب کام ہے، سب سے پہلے تو یہ بھاری ذمہ داری قبول کرنے کا شکریہ۔ دوم یہ کہ آپ کی لائبریری میں "سنت کی آئینی حیثیت" موجود ہے، اس سے مجھے اندازہ ہورہا ہے کہ آپ کی لائبری میں ٹھیک ٹھاک تگڑا مال ہے۔ کیا اپنی لائبریری کی تفصیلا بتانا پسند کریں گی؟
 
شمشاد

لائبریرین
خاور بھائی 201 سے 250 تک۔

اور جیہ کی لائبریری کی تو کیا ہی بات ہے۔ اس کے پاس آج سے چھ ماہ پہلے تک دو ہزار ایک (2001) کتابیں تھیں جن میں سے 1998 اس کی اپنی خرید کردہ تھیں۔ باقی کی تین، چلیں چھوڑیں میں نہیں بتاتا کہ کہاں سے آئی تھیں۔ اس نے غالباً لسٹ بھی بنا رکھی ہے۔ اور اب تو اس میں خیر سے میڈیکل کی کتابوں کا بھی اضافہ ہو گیا ہو گا۔ ;) کیوں جیہ میں صحیح کہہ رہا ہوں ناں۔
 
جیہ

لائبریرین
جیہ صاحب نے پروف ریڈنگ کی پیشکش کی ہے۔ یعنی اب بہت جلد کتاب مکمل ہونے والی ہے۔ انشاءاللہ
جویریہ بہن! پروف رینڈنگ بہت محنت طلب کام ہے، سب سے پہلے تو یہ بھاری ذمہ داری قبول کرنے کا شکریہ۔ دوم یہ کہ آپ کی لائبریری میں "سنت کی آئینی حیثیت" موجود ہے، اس سے مجھے اندازہ ہورہا ہے کہ آپ کی لائبری میں ٹھیک ٹھاک تگڑا مال ہے۔ کیا اپنی لائبریری کی تفصیلا بتانا پسند کریں گی؟
خاور بھائ واقعی پروف ریڈنگ واقعی بھاری ذمہ واری ہے۔ یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ جیہ کو صاحب تو نہیں لکھا گیا:)

2100 کتابوں کی لسٹ بقول شمشاد بھائی لکھناتو مشکل ہے۔ مگر اسی موضوع پر میرے پاس مولانا عبدالرحمان کیلانی کی 6 جلدوں اور 1000 صفحات پر مشتمل ایک اچھی کتاب موجود ہے۔ جس میں معتزلہ سے لیکر غلام احمد پرویز تک منکرین حدیث کی مفصل تاریخ لکھی گئ ہے۔ اور تدوین حدیث پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی ہے ساتھ میں اسماء الرجال کا مفصل بیان ہے۔ اور منکرین حدیث کے اعتراضات کے جواب تفصیل سے دیے گیے ہیں۔ نام ہے آئینہ پرویزیت۔ پڑھنے کی قابل کتاب ہے
 
قسیم حیدر

محفلین
آئینہ پرویزیت esnpies.com پر ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب ہے۔ سرچ میں "حدیث، آئینہ پرویزیت، حجیت حدیث" وغیرہ لکھیں گے تو اس کے چاروں حصے سامنے آ‌جائیں گے۔ اس موضوع پر واقعی لاجواب کتاب ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
201 سے 250 تک شمشاد بھائی کر رہے ہیں یا مجھے کرنا ہے، اگر تصدیق کر دیں تو پھر میں 250 سے 300 تک کر دیتا ہوں ورنہ 201 سے 250 تک صفحات کی ذمہ داری لوں گا
 
خاور بلال

محفلین
201 سے 250 تک شمشاد بھائی کر رہے ہیں یا مجھے کرنا ہے، اگر تصدیق کر دیں تو پھر میں 250 سے 300 تک کر دیتا ہوں ورنہ 201 سے 250 تک صفحات کی ذمہ داری لوں گا

شکریہ فہد بھائی!
شمشاد بھائی 151 سے 200 تک کررہے ہیں، آپ 201 سے 250 تک لے لیں۔
 
ابوشامل

محفلین
السلام علیکم!
آپ کا موڈ "اونگھتا ہوا" ہے، جبکہ صفحات آپ پچاس مانگ رہے ہیں۔ اگر اونگھتے ہوئے آپ پچاس صفحات کمپوز کرسکتے ہیں تو نارمل حالت میں کتنے کرلیں گے، خود ہی اندازہ لگائیں۔
صفحہ 200 تک کا کام تقسیم ہوچکا ہے۔ اس کے بعد کے پچاس صفحات یعنی 201 سے 250 تک لے لیں تو بہتر ہے تاکہ ترتیب بنی رہے۔

چلیں جی اب تو اونگھنا بند کر دیا ہے، :) اس لیے 201 سے 300 تک کر لیتا ہوں۔ اب جو بھی مزید صفحات طلب کرے وہ 300 سے آگے کے صفحات حاصل کرے۔ کیونکہ صفحات کی زیادہ تعداد کے باعث وقت کچھ زیادہ لگنے کا اندیشہ ہے اس لیے میں 15 سے 20 صفحات کمپوز کرنے کے بعد اسے یہاں پیش کرتا جاؤں گا تاکہ دھاگہ متحرک رہے اور ساتھ ساتھ پروف ریڈنگ بھی ہوتی رہے۔
 
جیہ

لائبریرین
اب تک جتنا مواد ( صفحہ 10 تا 58 ) پوسٹ ہو چکا ہے وہ میں نے کاپی کر دیا ہے۔ انشاء اللہ کر سے پروف ریڈینگ شروع کر رہی ہوں
 
شمشاد

لائبریرین
اب تک کی جو تقسیم ہے وہ کچھ یوں ہے :

10 - 26 قسیم حیدر
27 - 43 ابو شامل
44 - 58 خاور بلال
59 - 65 محب علوی
66 - 79 خاور بلال
80 - 98 خاور بلال
99 - 106 ماورا
107 - 120 قسیم حیدر
121 - 150
151 - 200 شمشاد - مکمل
201 - 300 ابو شامل
301 - 340
341 - 365 شمشاد

جن اراکین نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے وہ اس پوسٹ کو نقل کرنے کے بعد اپ ڈیٹ کر کے پھر سے پوسٹ کر دیں۔
 
جیہ

لائبریرین
پروف ریڈنگ کی تفصیل

10 - 26 قسیم حیدر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پروف ریڈنگ مکمل ہو چکی
27 - 43 ابو شامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پروف ریڈنگ مکمل ہو چکی
44 - 58 خاور بلال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پروف ریڈنگ مکمل ہو چکی
66 - 79 خاور بلال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پروف ریڈنگ شروع ہوا چاہتی ہے
107 - 120 قسیم حیدر۔۔۔۔۔۔۔۔پروف ریڈنگ کے لیے کاپی کیا
- 200 شمشاد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پروف ریڈنگ کے لیے کاپی کیا
 
جزاک اللہ

جیا اور شمشاد کی شمولیت سے یہ کام بہت آسان ہو گیا ہے اور انشاءللہ اس موضوع پر اور کتابیں برقیانے کے لیے بھی اب سب پر تولتے ہیں۔ :)

میں بھی اپنے حصے کا کام کر رہا ہوں تسلی رکھیں آپ لوگ
 
واقعی جیہ اور شمشاد بھائی نے برق رفتاری سے کام کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
مزید اپ ڈیٹ :

10 - 26 قسیم حیدر
27 - 43 ابو شامل
44 - 58 خاور بلال
59 - 65 محب علوی
66 - 79 خاور بلال
80 - 98 خاور بلال
99 - 106 ماورا/شمشاد - مکمل
107 - 120 قسیم حیدر
121 - 150
151 - 200 شمشاد - مکمل
201 - 300 ابو شامل
301 - 340
341 - 365 شمشاد

جن اراکین نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے وہ اس پوسٹ کو نقل کرنے کے بعد اپ ڈیٹ کر کے پھر سے پوسٹ کر دیں۔
 
Top