سمندر کا شگاف - - تصحیح

گرائیں

محفلین
ایک غلطی کی تصحیح اگر ہو سکے۔

عمران سیریز کی کہانی " سمندر کا شگاف" میں نیوزی لینڈ کے قدیم باشندوں کو مادری لکھا گیا ہے۔ حالانکہ یہ قوم ماوری ہے۔ مادری نہیں۔

Maori

مجھے امید ہے تصحیح کر لی جا ئے گی۔
 

مغزل

محفلین
عمران سیریز میں کرداروں اور مقامات کے نام (اس حدتک ) تبدیل کردیئے جاتے ہیں۔۔۔ کہ قاری جان بھی لے اور مطلق اثر نہ پڑے ۔۔
جیسے پاکستان کو ’’ پاکیشیا‘‘ ۔۔ ہندوستان کو ’’ کافرستان‘‘ اور ۔۔۔ امریکہ کو ’’ ایکریمہ ‘‘ ۔۔ وغیرہ کے نام سے لکھا گیا ہے۔۔۔۔
سو میری دانست میں یہ یونہ صحیح ہے۔
تبدیلی نہ کی جائے میرے فاضل دوست ۔۔۔ امید ہے میری بات کا برا نہ منائیں گے۔
والسلام
 

گرائیں

محفلین
یہ کوئ ایسی بات نہیں جسے انا کا مسئلہ بنا لیا جائے مگر، مجھے یہ سمجھ نہیں آئ کہ نیوزی لینڈ کا نام تو وہی ہے، بدلا نہیں اور ایک گمنام قوم کا نام بدل دیا گیا۔
 

مغزل

محفلین
ممکن ہے مصنف کو خیال نہ رہا ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ مصنف کے ذہن میں کوئی خاص نکتہ ہو۔
بہر کیف آپ کے جوابی مراسلے کیلیے ممنون ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
ہمارے ارکان کی غلطی بھی ممکن ہے۔ میں ادھر ’آبِ گم‘ کے پروف دیکھ رہا تھا تو ’ادق‘ کو ’اوق‘ لکھا پایا۔ جن الفاظ کے معنی معلوم نہیں ہوتے، ان کو اکثر لوگ ’و‘ کو ’د‘ اور ’د‘ کو ’و‘ لکھ دیتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک اور عام غلطی بھی یہاں ہی بتا دوں۔
میرے خیال میں درست لفظ ’کھٹ راگ‘ ہے، جو جب کھٹراگ لکھا جاتا ہے تو اکثر لوگ اسے کھ۔ ڑا۔ گ پڑھتے اور بولتے ہیں۔ ندیم اعظم نے اپنے تعارفی تانے بانے میں بھی کھڑاگ استعمال کیا ہے۔ ک ھ ڑ ا گ، درست ۔۔ ک ھ ٹ ر ا گ
 

مغزل

محفلین
میری دانست میں ایم این اے صاحب نے کھڑاک ۔۔ پنجابی والا استعمال کیاہے۔
 

الف عین

لائبریرین
واللہ اعلم۔ کھٹراگ کا مطلب ہے chaos, turmoil, غیر ضروری ہنگامہ۔ پنجابی کھڑاک کا مجھے علم نہیں
 

ابو کاشان

محفلین
واللہ اعلم۔ کھٹراگ کا مطلب ہے Chaos, Turmoil, غیر ضروری ہنگامہ۔ پنجابی کھڑاک کا مجھے علم نہیں
پنجابی میں بھی یہی مطلب ہیں۔ میرے مطابق ہو سکتا ہے کہ کھٹراگ کو ہی کھڑاگ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہو۔
یہ عموماً ہوتا ہے کہ نامانوس الفاظ ابتداء میں جب استعمال کیئے جاتے ہیں تو تلفّظ کی غلطی کے ساتھ ہی استعمال ہوتے ہوئے عام زبان کا حصّہ بن جاتے ہیں اور پھر اصلاح کی ضرورت ہی نہیں سمجھی جاتی۔
 
Top