الف عین

لائبریرین
دوستو
’سمت‘ اردو تحریر میں اردو کا پہلا آن لائن جریدہ اپنا پانچواں شمارہ اکتوبر تا دسمبر 2006ء ’احمد ندیم قاسمی نمبر‘ ریلیز ہو گیاہے۔ دیکھیں:
http://e-samt.4t.com
http://e-samt.tk
مشمولات:
مضامین اور نثری خراجِ عقیدت: شمس الرحمن فاروقی، جمیل الدین عالی، مجتبیٰ حسین، خالد اختر، رفعت سروش، شاہد اسلم، نند کشور وکرم، فیروز عالم، راشد انور راشد، وہاب اعجاز خان
شعری خراج: پروین شاکر، گلزار، شوکت جمال، ایم قمرالدین
قاسمی صاحب کی تخلیقات: کئ نظمیں، غزلیں، مضمون (کچھ لوک فن کے بارے میں)، قطعات اور چھ کہانیاں (گنڈاسا، پرمیشر سنگھ، بین، چڑیل، ماسی گل بانو، عالاں)
بہت سا مواد ادارہ کونسل برائے فروغ اردو زبان کے جریدے ’اردو دنیا‘ کے ستمبر کے شمارے میں موجود گوشۂ احمد ندیم قاسمی سے مستعار ہے، کہانی پرمیشر سنگھ بھی اردو دنیا کے ہی ایک اور شمارے سے مستعار ہے۔ مستعار سے یہاں مراد تخلیق کی فائل کی فراہمی ہے جو نائب مدیر ڈاکٹر فیروز عالم نے ہماری درخواست پر ای میل سے بھیج دیٕ اور ہم ان انپیج فائلوں کو اردو تحریر میں بآسانی تبدیل کر سکے ہیں۔ ادارۂ اردو دنیا کا تشکر یہاں بھی واجب ہے۔
 

دوست

محفلین
اس ویب سائٹ پر اشتہار بہت ہیں۔
ایک طرف ہوتو بندہ مان لے لیکن یہ درمیان میں گھس آتے ہیں۔ آپ سائٹ بدل کیوں نہیں لیتے۔ٹی کے والا تو ربط بھی کم ہی کام کرتا ہے۔
 
اشتہارات کی بھرمار سے بہت مشکل

اعجاز صاحب اشتہارات کی بھرمار سے بہت مشکل پیش آرہی ہے ۔ ۔ ۔ پیج کا ڈیزائن بھی داہنی طرف آنے والے اشتہارات کے باعث بگڑ جاتا ہے ۔ ۔ ۔ اتنے بہترین رسالے کے ساتھ یہ مسائل نہیں ہونے چاہئیں ۔ ۔۔ آپ کسی ایسے ہوسٹ پر فائل منتقل کریں جہاں اشتہار نہ ہوتے ہوں:

http://samt.ifastnet.com/
 

الف عین

لائبریرین
شارق کیا یہ ڈومین وہاں لے لیا ہے۔ اس کا مجھے علم نہیں‌تھا۔ اگر لے لیا ہے تو اس کا یوزر نیم اور پاس ورڈ ذ پ کر دو۔
 
جی میل پتے پر

اعجاز صاحب آپ کو جی میل پتے پر معلومات بھیج دی ہیں۔ ایک بات اور یہ کہ اگر آپ سائٹ کو منتقل کردیں تو پرانی سائٹ کے صفحے پر ایک ری ڈائریکٹ پیج ڈال دیجیے گا تاکہ نیا پتہ مشہور نہ کرنا پڑے۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ شارق۔ ویسے پرانی جگہ ہوم پیج پر یہ پیغام دیا جا سکتا ہے کہ یہ جریدہ اب یہاں شفٹ ہو گیا ہے۔
 
خاصے کی چیز

شکریہ اعجاز صاحب ۔ ۔ ۔ اب اندازہ ہوا ہے کہ اس مرتبہ آپ نے سمت کا لے آؤٹ بہت اچھا رکھا ہے اور نفیس ویب نسخ میں اسے پڑھنے میں بہت مزہ آرہا ہے۔ کچھ صفحے arial فونٹ میں نظر آرہے ہیں۔ (میرے سسٹم پر نقش فانٹ نہیں۔) اس دفعہ کا شمارہ واقعی 'خاصے کی چیز' ہے۔
 
Top