تعارف سلام عرض ہے

شمشاد

لائبریرین
نبیل نے کہا:
ارے جویریہ بہن، اس میں برا ماننے کی کیا بات ہے۔ میں تو سر کھجا رہا تھا کہ آخر کونسی بات میرے سر پر سے گزر گئی ہے۔ :p

نبیل بھائی اب بہانے تو نہ بنائیں، سیدھے سیدھے ہی کہہ دیں کہ میں سر کھجا رہا تھا اس لیے کہ سر میں جُوئیں بہت ہو گئی ہیں۔ اب آپ نے ‘جُوں‘ کا نام ‘بات‘ رکھ لیا ہے تو اور بات ہے۔
 

فرذوق احمد

محفلین
یار اب یہاں میں کیا لکھوں مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا ۔۔خیر میری طرف سے آپ کی کتابوں کوخوش آمدید پہلے خوش آمدید آپ کوکہا تھا مگر اب آپ کی کتابوں کو :p ٹھیک ہے نہ
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
نبیل نے کہا:
ارے جویریہ بہن، اس میں برا ماننے کی کیا بات ہے۔ میں تو سر کھجا رہا تھا کہ آخر کونسی بات میرے سر پر سے گزر گئی ہے۔ :p

نبیل بھائی اب بہانے تو نہ بنائیں، سیدھے سیدھے ہی کہہ دیں کہ میں سر کھجا رہا تھا اس لیے کہ سر میں جُوئیں بہت ہو گئی ہیں۔ اب آپ نے ‘جُوں‘ کا نام ‘بات‘ رکھ لیا ہے تو اور بات ہے۔

شمشاد بھائی سچی سچی بتائیں۔ آپ کا جوؤں سے کیا رشتہ ہے جو آپ کبھی ان بھولتے نہیں ہیں۔ :p
 

جیہ

لائبریرین
چیدہ چیدہ

شمشاد بھائ آپ نے چیدہ چیدہ کتابوں کا پوچھا ہے۔ میرا انتخاب تو شاید آپ کو پسند نہ آئے مگر مجھے تو لکھنا ہی پڑےگا۔
مجھے اپنے کتابوں میں سب سے اچھی کتاب جو لگتی ہے اس کا نام ہے:“ نقشِ چغتائی“ ۔ یہ مرزا غالب کا مصوَر دیوان ہے۔ میرے پاس جو نسخہ ہے وہ غالباً 1950 میں چھپا تھا۔ اس کتاب کی سب سے خاص بات مشہور مصور عبدالرحمان چغتائی کے تقریباً 15 پینٹنگز ہیں جو کہ غالب کےچند مشہور اشعار سے متعلق ہیں۔
اس کے علاوہ میرے پسندیدہ کتابیں یہ ہیں: بانو قدسیہ کا ناول راجہ گدھ،غلام عباس کے افسانوں کا مجموعہ، انوارِ سہیلی ( کلیلہ و دمنہ کا پشتو ترجمہ)۔ یادگار غالب (حالی)، حیات غالب (محمد اکرام)، نوائے سروش (مہر) علامہ سیوطی کی الاتقان فی علوم القرآن۔ سیرت کی مشہور کتاب قاضی سلیمان منصور پوری کی رحمت اللعالمین ، دیوان خوشحال خان خٹک وغیرہ وغیرہ

اب ذرا دم لے لوں تو ان دوستوں کا شکریہ بھی ادا کروں جنہوں نے مجھے خوش آمدید کہا ہے۔
ائ ھئ یہ تو بہت سے نام ہیں ، کس کس کا شکریہ ادا کروں؟ بس کہ دیتی ہوں، نوازش کرم شکریہ مھربانی۔

رضوان بھائ، ماورا بہن، مجھے کوئی بھی کتاب نھیں پڑھوانی، آپ ایسا کریں کتاب خانہ سے لاکر پڑھ لیں۔

فرذوق بھائی میری کتابیں آپ کا شکریہ گزار ہیں۔

دوست بھائی جیتے رہو۔

شمشاد بھائی جووں کی بات جوں کے توں رہنے دیں۔ ویسے لگتا تو نہیں کہ نبیل بھائی کے سر جووں نے چھڑائی کی ھوگی۔ میرا تو خیال ہے انہوں نے خواہ مخواہ جووں کو سر چھڑارکھا ہے۔
 

رضوان

محفلین
اس کو کہتے ہیں ٹکا سا جواب دینا :x
اور سن کے جو حالت ہوئی ہے اسی کا نام ہے منھ :cry: لٹک جانا
شکریہ آپ نے دو محاوروں کی تشریح کردی امید ہے۔ اسی طرح تشریحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا انتخاب کیوں پسند نہیں آئے گا؟
بہت بہت شکریہ آپ کے لکھنے کا۔

ان کتابوں میں سے اکثر تو میں نے پڑھ رکھی ہیں، باقی جب بھی موقع ملا اور کتاب ہاتھ لگی پر منحصر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
اس کو کہتے ہیں ٹکا سا جواب دینا :x
اور سن کے جو حالت ہوئی ہے اسی کا نام ہے منھ :cry: لٹک جانا
شکریہ آپ نے دو محاوروں کی تشریح کردی امید ہے۔ اسی طرح تشریحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

رضوان بھائی اتنا دل برداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
رضوان بھائی پلیز اپنا موڈ صحیح کر دیجئے ورنہ میں رو پڑونگی
شمشاد بھائی جان، جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی کتابیں پڑھتے ہیں۔
 

رضوان

محفلین
شمشاد بھائی صرف پڑھتے ہی نہیں لکھتے بھی ہیں۔ زاویہ انکی اور ماوراء کی کاوش ہے۔ لائبریری ٹیم کے سر گرم رکن ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
رضوان بھائی پلیز اپنا موڈ صحیح کر دیجئے ورنہ میں رو پڑونگی
شمشاد بھائی جان، جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی کتابیں پڑھتے ہیں۔

لگتا تو نہیں کہ رضوان بھائی کا موڈ خراب ہے، ویسے ہی دل لگی کے لیے کہہ رہے ہوں گے۔

کوئی بھی اچھی کتاب جب اور جہاں ہاتھ لگ جائے پڑھ ڈالتا ہوں، ویسے ایک بات بتا دوں کہ اب اردو ادب پاکستان میں بہت مہنگا ہو گیا ہے۔ اب ادب ادب نہیں رہا اب تو یہ کاروبار بن گیا ہے۔ عام آدمی کی پہنچ سے بہت دور ہو گیا ہے۔

اور اچھے بچے رویا نہیں کرتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
شمشاد بھائی صرف پڑھتے ہی نہیں لکھتے بھی ہیں۔ زاویہ انکی اور ماوراء کی کاوش ہے۔ لائبریری ٹیم کے سر گرم رکن ہیں۔

لکھا ضرور ہے لیکن نقل کر کے۔ اور زاویہ 1 لکھنے میں میرے اور ماورہ کے علاوہ محب، فریب اور فیصل بھی شامل ہیں۔

لیکن رضوان بھائی آپ کون سے کم ہیں، لائبریری میں آپ کی حصہ داری کون سی کم ہے، آپ بھی تو خاصے سرگرم رکن ہیں اسی ٹیم کے۔
 

جیہ

لائبریرین
صحیح کہا آپ نے رضوان نے دل لگی کی ہوگی۔
اور ہاں واقعی کتابی مہنگی بھی ھیں اور پڑھنے والے بھی بہت کم ھیں۔ جس کتاب کو دیکھو 500 یا 1000 کی تعداد میں چھپتی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جویریہ، مجھے کتابوں کے معاملے میں آپ کا رویہ بالکل ٹھیک لگا ہے۔ کتابیں اور وہ بھی فکشن کسی کو ادھار دے کی واپسی کی توقع حماقت ہے۔

شاید مارک ٹوین کے بارے میں کہیں پڑھا تھا کہ اس نے ہمسائے سے ایک کتاب پڑھنے کو مانگی تو اس نے کہا کہ جس نے پڑھنی ہو یہاں آ کر ہی پڑھ لے۔ کچھ دنوں بعد اسی ہمسائے نے مارک ٹوین سے گھاس کاٹنے والی مشین مانگی تو مارک ٹوین نے جواب دیا کہ جس نے استعمال کرنی ہو یہاں آ کر ہی کر لے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن مشتاق احمد یوسفی تو کہتے ہیں کہ خرید کر پڑھنا حماقت ہے۔ البتہ کسی سے مانگ کر (یا چرا کر) پڑھنا صحیح ہے۔ :wink:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد بھائی، اب جویریہ ہی بتائیں گی کہ کتابوں کی اتنی بڑی کولیکشن بنانا کتنی بڑی ۔۔۔ :p
 
آداب جو میرے مشورے کو آپ نے قابلِ درخور اعتنا سمجھا۔ ویسے میرا فرمایا ہوا کہاں مستند ہے ، اس بارے میں تو میر فرما گئے ہیں

مستند ہے میرا فرمایا ہوا
سارے عالم پر ہوں میں چھایا ہوا

زکریا اس محفل کے جادوگر بھی ہیں اس لیے ان سے کچھ بعید نہیں۔

بہت خوب، ‘نقش چغتائی ‘ کا سن کر ہی پیٹ میں تتلیاں گدگدانے لگی ہیں۔ دو باکمال فنکاروں کی مشترکہ تخلیق ، کیا کہنے۔ میں تو کہتا ہوں کہ اسے برقیایا جائے سب سے پہلے اگر ہو سکے تو (اگر آپ کے پاس سکینر ہے تو مسئلہ ہی حل ہو جائے گا )۔ بانو قدسیہ کا راجہ گدھ نیٹ پر میسر ہے۔ غلام عباس کے فسانے ‘کتبہ‘ کو تو جلدی جلدی آن لائن لانا چاہیے۔ یادگار غالب پر تو کام جاری ہے شاید ، حیات غالب پر البتہ لکھا جا سکتا ہے۔ علامہ سیوطی کی الاتقان فی علوم القرآن ایک معرکتہ الآرا کتاب ہے اور اگر اس کا مکمل تعارف بھی میسر ہو جائے تو بڑی بات ہے۔ سیرت کی مشہور کتاب قاضی سلیمان منصور پوری کی رحمت اللعالمین کی تعریف میں نے اپنی دادی امی کے بھائی سے سن رکھی ہے ، کیا خبر کبھی یہیں پڑھنے کو مل بھی جائے۔
جویریہ اب آپ آ گئی ہیں تو جلدی سے بتائیں کہ کس کس ٹینم کا حصہ بننا چاہیں گی۔

جریدہ ٹیم
لائبریری ٹیم
ترجمہ ٹیم

دستخط میں غالب کا شعر بہت عمدہ ہے اور میرا دل چاہ رہا ہے کہ اسے چرا لوں
 
Top