سلام باؤ جی

انسانی نفسیات کی الجھنوں، معاشرتی رویوں، نام نہاد اخلاقیات اور مجبوریوں کا پردہ چاک کرتی ہوئی ایک خوبصورت تحریر ہے۔ تحریر پڑھتے ہوئے مجھے یوں ہی لگا جیسے سب کچھ میری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے۔
کلاسیک :)

تھورا آگے جا کرمیں رک گیا، اپنے رویے اور ردعمل کے بارے میں سوچا ۔۔۔۔پھر۔۔ واپس پلٹنے کا ارادہ کیا۔ مڑا اور دوبارہ اس کی طرف جانے کی ہمت پیدا کرنے لگا۔
ہر شریف انسان چاہے وہ مرد ہو یا عورت فطری پر ڈرپوک اور شرمیلا ہوتا ہے اور ایسی معاشرتی کمزوری پر عموماً کڑھ ہی پاتا ہے۔
 
چوہدری صاحب تحریر کے ساتھ چھریاں، چاقو، ہتھوڑے، کلہاڑی، تلواریں، نیزے، برچھیاں خنجر وغیرہ اپلوڈ نہیں ہو سکتے تھے۔۔۔۔۔۔۔ پیچھے رہ کیا گیا ہے۔۔۔۔!! کسی سرجن کی طرح بے دردی سے بلیڈ چلا دیا ہے آپ نے۔۔۔۔ ٹوکے کی ایک ہی سٹ کافی است۔۔۔۔۔
 
آہ کیسی یہ مجبوریاں ہیں ۔۔۔غریب اپنا جسم بیچتا ہے ۔۔۔امیرجسم خریدتا ہے ۔۔۔مجبور کی مجبوری سے کھیل کر اپنی ہوس کو مٹاتا ہے ۔۔۔نرم ونازک کلیوں کو مسلتا ہے ۔۔۔بس اتنا ہی کہتا ہوں ۔۔حسین پریاں دبوچ لینا ۔۔پھر انکے جسموں کو نوچ لینا ۔۔گر یہی انسانیت ہے ۔۔۔تو مجھ میں نہیں ہے ۔۔
بے ضمیراور بے حس لوگو ں کے دل و دماغ میں تلاطم پیدا کرنے کی کوشش کرتی ایک اچھوتی تحریر ۔۔۔الف الف مبروک
انسان ہے ہی متضاد رویوں کا مجموعہ۔۔۔کس قدر عمدگی اور سہولت سے معاشرے کی دُکھتی رگ پر ہاتھ رکھا ہے۔اللہ آپ کے علم و عمل میں برکت د ے آمین
 
آخری تدوین:

سائر

محفلین
اگر میرے الفاظ میں غلطی ہو تو پیارے دوستو ضرور اصلاح کرے ..میرے الفاظوں میں بہت کمی ہے امید کرتا ہوں اپ ضرور سات دینگے وسلام.
 
انسانی نفسیات کی الجھنوں، معاشرتی رویوں، نام نہاد اخلاقیات اور مجبوریوں کا پردہ چاک کرتی ہوئی ایک خوبصورت تحریر ہے۔ تحریر پڑھتے ہوئے مجھے یوں ہی لگا جیسے سب کچھ میری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے۔
کلاسیک :)
شکریہ:)
ہر شریف انسان چاہے وہ مرد ہو یا عورت فطری پر ڈرپوک اور شرمیلا ہوتا ہے اور ایسی معاشرتی کمزوری پر عموماً کڑھ ہی پاتا ہے۔
ایسا ہی ہے۔
اب ہمیں اس کڑھنے والی کیفیت کو ختم کرنا پڑے گا بصورت دیگر معاش کی کمی بیشی سے جنم لینے والی بیماریاں اور کمزوریاں بڑھتی چلی جائیں گی۔
 
چوہدری صاحب تحریر کے ساتھ چھریاں، چاقو، ہتھوڑے، کلہاڑی، تلواریں، نیزے، برچھیاں خنجر وغیرہ اپلوڈ نہیں ہو سکتے تھے۔۔۔۔۔۔۔ پیچھے رہ کیا گیا ہے۔۔۔۔!! کسی سرجن کی طرح بے دردی سے بلیڈ چلا دیا ہے آپ نے۔۔۔۔ ٹوکے کی ایک ہی سٹ کافی است۔۔۔۔۔
ہم اصل میں جو کچھ ہیں یہ اس کا عشر عشیر بھی نہیں اورپورا قالین اٹھانے کی ہمت ابھی تک کسی میں نہیں ورنہ وہ تعفن پھیلنا ہے کہ سانس لینا دوبھرہو جائے گا۔
 
ہم اصل میں جو کچھ ہیں یہ اس کا عشر عشیر بھی نہیں اورپورا قالین اٹھانے کی ہمت ابھی تک کسی میں نہیں ورنہ وہ تعفن پھیلنا ہے کہ سانس لینا دوبھرہو جائے گا۔
ہمیں خبر ہے۔۔۔۔۔۔۔ کے سب ٹھکانوں کی
شریک۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ ہوتے تو مخبری کرتے۔۔۔۔
 
Top