سفر نامۂ حرمین شریفین بسلسلۂ ادائیگی عمرہ٭ کچھ یادداشتیں


اگلے دن طواف کے دوران حجرِ اسود چومنے کا ارادہ کیا۔ وہاں انتظار کے دوران لی گئی ایک تصویر


جہاں تک انتظار کر سکا۔ پھر آگے دھکم پیل دیکھ کر چومنے کا ارادہ ترک کیا۔ اور استیلام کر کے اگلے چکر کے لیے روانہ ہو گیا۔
 

اگلے دن فجر کی نماز صحن میں پڑھی۔ صحن کا یہ حصہ تعمیراتی کام کی وجہ سے طواف کے لیے استعمال نہیں ہو سکتا تھا۔


فجر کے بعد طواف کیا۔ اس دوران حطیم میں جانے کا موقع مل گیا۔ اشراق میں ابھی پانچ منٹ باقی تھے تو نماز کے وقت کا انتظار کرنا پڑا۔ اس دوران لی گئی میزابِ رحمت کی تصویر۔


بابِ کعبہ اور ملتزم کا ایک منظر
 

سید عمران

محفلین

مکہ میں ہوٹل کی لفٹ پر لگا نوٹس۔ درمیان والی زبان کونسی ہے، اس کا تعین ابھی باقی ہے۔
بے فکر رہیں اردو ہی ہے...
کسی نے اناڑی پن سے ترجمہ کیا ہے...
حرام کر آگ کے دوران (اپنے پر) لفٹ کا استعمال کرنا...
اس جملے میں ’’اپنے پر‘‘ محذوف ہے...
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
ماشاءاللہ بے انتہا شاندار سفرنامہ ہے۔ تصاویر بھی بے انتہا خوبصورت ہیں۔ مزید تصاویر کا انتظار رہے گا۔ :)

:) تابش بھائی آپ کو ایک بار پھر عمرے کی بے انتہا مبارکباد۔ اللہ پاک آپ کا عمرہ اپنی بارگاہ قبول فرمائے آمین۔
 
ماشاءاللہ بے انتہا شاندار سفرنامہ ہے۔ تصاویر بھی بے انتہا خوبصورت ہیں۔ مزید تصاویر کا انتظار رہے گا۔ :)

:) تابش بھائی آپ کو ایک بار پھر عمرے کی بے انتہا مبارکباد۔ اللہ پاک آپ کا عمرہ اپنی بارگاہ قبول فرمائے آمین۔
آمین۔ جزاک اللہ
جی ان شاء اللہ آج ہی بقیہ تصاویر پوسٹ کر دوں گا۔ دفتر میں فلکر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، شام کو ہی کر سکوں گا۔
 
Top