سفر نامۂ حرمین شریفین بسلسلۂ ادائیگی عمرہ٭ کچھ یادداشتیں


بابِ فہد سے باہر آتے ہوئے یہیں سے سامنے تین سو میٹر بعد دائیں جانب کچھ دور ہوٹل تھا۔


ساتھ ہی ڈبل ڈیکر بس کا اڈا تھا، جو زیارات کی سیر کرواتی ہے۔
 

ریاض الجنۃ کی پہلی صف


اسی مقام سے پیچھے کا منظر۔ یہ جو سیڑھیاں نظر آ رہی ہیں اور دو چھتی سی بنی ہوئی ہے، اس مقام پر مؤذن اذان دیتا ہے۔ اور نبی اکرمؐ کے زمانے میں حضرت بلال بھی اسی مقام پر اذان دیا کرتے تھے۔
 

جنت البقیع کا ایک منظر

مسجدِ نبوی کے ساتھ ہی بنی ایک پتھروں سے بنی پرانی مسجد، مسجد غمامہ


ساتھ ہی ایک اور پتھروں سے بنی پرانی مسجد ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام سے ہے، جو بند پڑی ہے۔
 

یادگار شہدائے احد۔ درمیان میں اینٹوں سے اس جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں سید الشہداء حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شہید کیا گیا۔ عقب میں احد پہاڑ ہیں۔

یہ وہ درہ تھا جہاں نبی اکرمؐ نے پچاس صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو تعینات کیا تھا۔ اور ان کی غفلت کے سبب حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حملہ کا موقع ملا۔
 

صفا پہاڑی کا منظر


مروہ سے اوپر چھت کا منظر۔ مگر یہ ایک چھت نہیں ہے۔ بلکہ پہلا بڑا دائرہ پہلی منزل کی چھت ہے، پھر دوسری اور پھر درمیان والا پورشن تیسری چھت کا ہے۔
 
Top