سفاری براؤزر اور اردو محفل

ویسے انٹرنیٹ ایکسپلورر کا کونسا ورژن ہے آپ کے سسٹم میں؟ایکس پی کا ڈیفالٹ 6 ہوتا ہے۔اگر ایسا ہے تو 8انسٹال کرکے دیکھیں۔
 
ایک اور سوال۔یہ جو ونڈوز آپ نے انسٹال کی تھی،کیا یہ "کلین انسٹال" تھی۔مطلب پچھلی انسٹالیشن مکمل ختم کرکے کی گئی تھی؟
 
عائشہ خٹک

محفلین
جی یہ کلین ونڈوز ہے ، یہ پہلے میں استعمال کرتی تھی ( میرا مطلب ہے ، اسی ڈسک سے میں نے پہلے بھی استعمال کی تھی ، پہلے سفاری اس طرح کوئی مسلہ کھڑا نہیں کرتا تھا) کچھ دن پہلے سفاری نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ،
میرا سسٹم Dell GX 280 ہے Ram 2 GB ہے ۔ پروسیسر 3200 MHZ ہے
انٹرنیٹ ایکسلپورر 8 ہے
کل میں اور میری دوست نے گوگل پر تلاش کے دوران ایک براؤزر NetScape Navigator 9 کو ڈھونڈ نکالا ۔ وہ اردو تو ٹائپ کرتا ہے لیکن حرف ملاتا نہیں ۔ باقی جتنے بھی براؤوزر میں نے استعمال کئے ہیں ۔ وہ کام نہیں کرتے ۔ اسکا آسان حل میرے بھائی نے یہ نکالا ہے کہ یہ کمپیوٹر بیج کےنیا کمپیوٹر خرید لوں
ایک بات اور NEtscape یوزر نیم کی جگہ میں حرف کو صحیح جوڑتا ہے ۔ لیکن یہاں اس جواب کی جگہ میں حروف جڑتے نہیں ۔

r07f2o.jpg

t7dax2.jpg

jt6rh4.jpg

11khwcj.jpg

10oqtjn.jpg
 
عائشہ خٹک

محفلین
حیرانگی کی بات ہے کہ موزیلا فائرفوکس میرے کمپیوٹر پہ کام نہیں کرتا ۔ لیکن انکا Seamonkey براوزر صحیح کام کر رہا ہے- میں نے آج صبح سویرے سے کم از کم 6 براؤزر ڈونلوڈ کرکے انسٹال کرکے دیکھے ، ان میں سے کوئی بھی صحیح کام نہیں کر رہا تھا ۔ ان میں سے چند کے امیجز میں نے اوپر دیدیے ہیں۔ صرف SeaMonkey Browser ہر جگہ صحیح کام کر رہا ہے ۔
آپ لوگوں کا مدد کرنے کا شکریہ ۔ کل سے تقریبا 12 براؤزر اسنٹال کرکے دیکھ چکی ہوں ۔ کسی میں اردو ٹائپ نہیں ہورہی تھی ، کسی میں پیجز کے ٹائٹل غائب ، کسی میں جمیل نوری فونٹز کام نہیں کر رہے تھے ۔ اور کچھ ایسے تھے کہ جن میں حروف جڑ تے نہیں تھے ۔

ایک بار پھر شکریہ
 
اور "کلین انسٹال" کا مطلب یہ ہو تا ہے کہ سسٹم ڈرائیو یعنی C: کو یا فارمیٹ کرکے یا پھر ڈوس کے ذریعے windowsاور documents and settingsکے فولڈر ڈیلیٹ کر کے انسٹال کرنا۔یہ ڈوس والا کام صرف اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ C کا فائل سسٹم Fat32ہو۔کیونکہ ڈوسNTFS کو نہیں پڑھ سکتا۔ایسی صورت میں لینکس کی "لائیو سی ڈی" استعمال کرنی ہوتی ہے۔
 
لینکس سے یاد آیا۔کیا آپ نے کبھی لینکس کو ٹرائی کیا ہے۔اگر نہیں تو میں آپ کو دو لینکس ڈسٹرو تجویز کرتا ہوں۔PClinuxos اور linux mint
آپ کو انہیں سی ڈی وغیرہ پر برن کرنے کی بھی ضرورت نہیں اگر آپ کے پاس ایک جی بی کی یو ایس بی ہو تو۔ صرف یہ دو سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرکے چلالیں۔کام تو ان میں سے ایک سے بھی چل سکتا ہے لیکن احتیاط کےطور پر میں نے دونوں کا لنک دیا ہے۔ان کے پیجز پر جو ہدایات درج ہیں وہ ضرور پڑھ لیں۔
http://www.pendrivelinux.com/yumi-multiboot-usb-creator/
http://www.pendrivelinux.com/universal-usb-installer-easy-as-1-2-3/

http://www.pclinuxos.com/?page_id=180
http://www.linuxmint.com/edition.php?id=115
 
جی یہ کلین ونڈوز ہے ، یہ پہلے میں استعمال کرتی تھی ( میرا مطلب ہے ، اسی ڈسک سے میں نے پہلے بھی استعمال کی تھی ، پہلے سفاری اس طرح کوئی مسلہ کھڑا نہیں کرتا تھا) کچھ دن پہلے سفاری نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ،
میرا سسٹم Dell GX 280 ہے Ram 2 GB ہے ۔ پروسیسر 3200 MHZ ہے
انٹرنیٹ ایکسلپورر 8 ہے
کل میں اور میری دوست نے گوگل پر تلاش کے دوران ایک براؤزر NetScape Navigator 9 کو ڈھونڈ نکالا ۔ وہ اردو تو ٹائپ کرتا ہے لیکن حرف ملاتا نہیں ۔ باقی جتنے بھی براؤوزر میں نے استعمال کئے ہیں ۔ وہ کام نہیں کرتے ۔ اسکا آسان حل میرے بھائی نے یہ نکالا ہے کہ یہ کمپیوٹر بیج کےنیا کمپیوٹر خرید لوں
ایک بات اور NEtscape یوزر نیم کی جگہ میں حرف کو صحیح جوڑتا ہے ۔ لیکن یہاں اس جواب کی جگہ میں حروف جڑتے نہیں ۔

r07f2o.jpg

t7dax2.jpg

jt6rh4.jpg

11khwcj.jpg

10oqtjn.jpg
آپ کے بھائی نے مشورہ تو بہنوں جیسا دیا ہے:D:grin::biggrin:
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابھی میں نے ایک ونڈوز ایکس پی سروس پیک 3 سسٹم پر سفاری انسٹال کیا ہے اور اس پر محفل فورم صحیح چل رہی ہے۔ سکرین شاٹ دیکھیں۔

uk6US.png
 
اگر مسئلہ آپ کی یوزر رجسٹری کا ہو تو ایک سادہ حل یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ ایک اور یوزر بنا لیں۔پھر کروم انسٹال کریں(کیونکہ وہ موجودہ یوزر کے لیے انسٹال ہوتا ہے)
 
ابھی میں نے ایک ونڈوز ایکس پی سروس پیک 3 سسٹم پر سفاری انسٹال کیا ہے اور اس پر محفل فورم صحیح چل رہی ہے۔ سکرین شاٹ دیکھیں۔

uk6US.png
نبیل بھائی۔مسئلہ ان کی رجسٹری کا لگتا ہے۔اب جب تک ونڈو کلین انسٹال نہیں ہو گی یہ کیسے حل ہو گا۔:eek:
 
Top