سعودی عرب کی خاص خاص خبریں

شمشاد

لائبریرین
سعودی عرب کے مشہور انگریزی جریدے Arab News میں صفحہ 3 پر خبر شائع ہوئی ہے کہ امریکہ میں سعودی طلبا کی تعداد میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

71 ہزار سے زائد سعودی طلبا امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔

اوسطاً ایک سعودی طالبعلم کا سٹڈی کا خرچ 1800 ڈالر، جبکہ 100 ڈالر میڈیکل، 1500 ڈالر مکان کا کرایہ وغیرہ اور 300 ڈالر بجلی کا بل ادا کرتا ہے۔

مزید لکھا ہے کہ سعودی طالبعلم 30 ہزار ڈالر سے زائد سالانہ یونیورسٹی کی فیس ادا کرتا ہے جبکہ یہ طالبعلم سالانہ 2.1 بلین ڈالر اپنی ضروریات پر خرچ کرتے ہیں۔

اخبار میں شائع شدہ ابراہیم نافی کا یہ آرٹیکل پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
http://www.arabnews.com/number-saudi-students-america-6-percent
 

شمشاد

لائبریرین
اخبار کا نام اور صفحہ نمبر اور تاریخ، حتی کہ آرٹیکل لکھنے والے کا نام بھی لکھ دیا ہے۔ اخبار میرے سامنے رکھا ہے۔ اب یہی ہو سکتا ہے کہ اسکین کر کے اس کی تصویر لگا دوں۔
 

ساجد

محفلین
اخبار کا نام اور صفحہ نمبر اور تاریخ، حتی کہ آرٹیکل لکھنے والے کا نام بھی لکھ دیا ہے۔ اخبار میرے سامنے رکھا ہے۔ اب یہی ہو سکتا ہے کہ اسکین کر کے اس کی تصویر لگا دوں۔
شمشاد بھائی ، گو کہ میں یہ خبر اس اخبار کی سائٹ پر آج سہ پہر کو پڑھ چکا تھا لیکن دوسرے اراکین کے اس خبر کو مکمل پڑھنے کے لئے ربط لازمی درکار تھا ۔ خیر میں نے ربط خود سے شامل کر دیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک اور خبر کہ سعودی حکومت نے اسکولوں کے آخری نصف کے لیے طالبعلموں کی یونیفارم اور اسکول بیگ خریدنے کے لیے 32.5 ملین ریال جو کہ پاکستان کے تقریباً 84 کروڑ روپے بنتے ہیں، رقم مختص کی ہے۔

مکمل خبر یہاں پڑھ لیں۔
 
Top