سعودی عرب امریکا سے ایک ارب ڈالر مالیت کے ٹینک شکن میزائل خریدے گا

حسینی

محفلین
205216-antitankmisile-1386481708-421-640x480.jpg

سعودی عرب ہر سال امریکا سے اربوں ڈالر مالیت کا عسکری ساز و سامان خریدتا ہے. فوٹو: فائل

واشنگٹن: سعودی حکومت نے امریکا سے ایک ارب ڈالر مالیت کے 15ہزار 700 ٹینک شکن میزائل خرینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے امریکی وزارت دفاع سے 15 ہزار 700 ٹینک شکن میزائل کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جسے پینٹاگون نے منظور کرلیا ہے، اس معاہدے کے تحت سعودی نیشنل گارڈز 14ہزار میزائل جبکہ سعودی عرب کی بری فوج کو ایک ہزار 700 میزائلوں سے لیس کیا جائے گا۔ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان میزائلوں کی خریداری کے ان معاہدوں کی مالیت ایک ارب ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ہر سال امریکا سے اربوں ڈالر مالیت کا عسکری ساز و سامان خریدتا ہے۔
http://www.express.pk/story/205216/
 
شمشاد

لائبریرین
خرید سکتا ہے بھئی۔

2، 2 یا 3، 3 سو ریال بنگالیوں کو ماہانہ تنخواہ دینا ان کو بھاری پڑتا ہے لیکن ادھر بھی امریکہ بہادر ہے تو معائدہ کرنا ہی پڑے گا ناں۔
 
بہتر ہو کہ سعودی حکومت پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرلیں، سعودی حکومت پاکستان میں دفاعی سرمایہ کاری کر لیں اور اپنی ضرورت کا اسلحہ یہاں سے بنوا لیں ، بلکہ مشترکہ دفاع کا معاہدہ تو دونوں قوموں کے لئے بہترین ہوگا۔
 
قیصرانی

پہلے پاکستان بڑی مشکل سے سعودی عرب سے جان چھڑانے لگا ہے، اب پھر وہ پیچھے نہ پڑ جائیں :(
 
شمشاد

لائبریرین
بہتر ہو کہ سعودی حکومت پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرلیں، سعودی حکومت پاکستان میں دفاعی سرمایہ کاری کر لیں اور اپنی ضرورت کا اسلحہ یہاں سے بنوا لیں ، بلکہ مشترکہ دفاع کا معاہدہ تو دونوں قوموں کے لئے بہترین ہوگا۔
امریکہ ایسا معائدہ کرنے دے گا کیا؟
 
امریکہ رکاوٹ تو ضرور ڈالے گا لیکن یہ ایسی ناممکن بات بھی نہیں عرب امریکہ کی ہر بات نہیں مان لیتے، اسرائیل کو تو آج تک امریکہ ان سے منوا نہیں سکا۔ ویسے عرب پاکستان کی عسکری طاقت کے معترف ہیں۔ کچھ سال پہلے ہونے والے سروے کے مطابق ہر دس میں سے ایک عرب یہ چاہتا ہے کہ امریکہ کی جگہ پاکستان کو سپر پاور کی جگہ لینی چاہئیے۔
 
اور باقی کے نو؟
 
اسرائیل کا ڈراوا دے کر ہی تو امریکہ ان سے تیل بٹورتا رہتا ہے۔ اسرائیل کو منوا کر امریکہ اپنے پاؤں پر خود ہی کلہاڑی مار لے کیا؟
 
جی ہاں یہ بھی ایک اہم نکتہ ہے۔ لیکن ایک بات یقینی ہے کہ خلیجی لوگ پاکستان کی عسکری قوت کے معترف ہیں، اب یہ پاکستانی قیادت پر منحصر ہے کہ وہ اس اہمیت کا کیسے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
 
Top