سعد سے ملاقات

یاز

محفلین
ٹرولٹنگا والا مزہ نہیں کہ ۱۱ کلومیٹر ہائیک کر کے پہنچے اور ۱۱ ہی واپس۔ فی الحال یہ تصویر ہی جو فون میں دستیاب ہے کہ کیمرہ بیک پیک میں پیک ہو چکا
IMG-8209.jpg
زبردست۔
نیچے فیورڈ ہے کیا؟
 
حسین آباد نزد سکردو۔
ہم بھی ہنوز زیارت سے محروم ہیں۔ اس ربط سے استفادہ وغیرہ کیجئے
بہت دکھ ہوا کہ یہ پوائنٹ کیوں مس کیا۔ حالانکہ حسین آباد تو گئے غالبا۔
 
یاز

محفلین
بہت دکھ ہوا کہ یہ پوائنٹ کیوں مس کیا۔ حالانکہ حسین آباد تو گئے غالبا۔
ویسے میرا ذاتی خیال ہے کہ اس جگہ کی تصاویر میں فوٹو شاپ یا ایفیکٹ وغیرہ زیادہ ہیں۔ اصل جگہ کافی مایوس کن ہو سکتی ہے۔
ویسے جیسا نیچے دریا یا وادی کا منظر ہے، اسی کا کچھ چھوٹا ورژن کھڑپوچو فورٹ سے بھی دکھائی دیتا ہے، جو سکردو شہر ہی میں ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین

بیچارے ہم کراچی والے تو سچ مچ دیوانے ہو جاتے ہیں ایسے حسن کو دیکھ کے کیونکہ آہستگی کے ساتھ کراچی کو اتنا گندا کر دیا ہے کہ دل چاہتا ہے بھاگ جائیں لیکن کریں تو کیا کریں شاید اسکی تمام برائیوں کے باجود کراچی والوں کو یہ دل سے قبول ہے ۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
آگے پھر اس کانصیب ہے ۔

ظفری بھائی مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ آپ نے دل ہی دل میں یہ شعر پڑھا ہو۔

جی کی جی میں ہی رہی بات نہ ہونے پائی
ایک بھی اس سے ملاقات نہ ہونے پائی

ورنہ آپ کی مراد ضرور بر آ کے چھوڑتی ۔
 
آخری تدوین:
Top