سستا آٹا خریدتے بزرگ شہری ہلاک

فخرنوید

محفلین
وائس آف پاکستان ۔۔۔۔ گوجرانوالہ ۔۔۔۔پاپولر نرسری گلی نمبر 28 کا رہائشی 60سالہ رفاقت حسین جو کہ محنت مزدوری کر کے اپنے کنبے کی کفالت کرتا تھا مہنگائی کے باعث وہ آج سستا آٹا خریدنے کے لیے پیپلز کالونی رمضان بازار میں گیا جہاں تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ لگنے کے باوجود رش کے باعث اسے آٹا نہ ملا اس دوران دھکم پیل کیوجہ سے رفاقت حسین اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر کر دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گیا تاہم ریسکیو 1122نے متوفی کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ہاشم ترین اور دیگر اعلیٰ حکام بھی dhq ہسپتال پہنچے جہاں کمشنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متوفی کے بارے میں ابھی تک یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ دل کا مریض تھا تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کیبعد اسکی ہلاکت کی وجہ سامنے آئے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرنے والا شخص رفاقت آٹے کے حصول کے لیے لائن میں نہیں کھڑا تھا بلکہ وہاں سے گذرتے ہوئے اچانک گرنے سے اسکی موت واقع ہوئی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اس کے مرنے پر ترس کھا کر کمشنر صاحب دس بیس کلو آٹا اس کے پسماندگان کو دے ہی دیں گے۔
 

فخرنوید

محفلین
میں اس مرحوم بندے کے پسماندگان پر رپورٹ بنانے کے لئے نکلنے لگا ہوں۔ انشاللہ کل تک مکمل ہو کر آجائے گی
 

زین

لائبریرین
یہ سستا آٹا اسکیم نام نہاد"خادم اعلی" کی مشہوری کا بازاری طریقہ ہے ۔اور اس اسکیم نے عوام کو بھکاری بنا دیا ہے۔
کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں بھی عوام کو لائنوں‌میں کھڑے ہوکر آٹا خریدنا پڑتا ہے۔ اوراس طرح کے واقعات وہاں بھی پیش آتے ہیں اس کی ذمہ داری آپ کس پر ڈالیں گے ؟
 

فخرنوید

محفلین
اس کی ذمہ داری غنڈہ تحریک اور دشمن اسلام کے سر پر جو اتنا ملک کا خیر خواہ ہے کہ اپنی حکومت میں بھی اپنے ملک میں محفوظ نہیں رہ سکتا ہے۔ اور جا کر سازشیوں کے سایہ میں بیٹھا ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
رمضان بازار میں سستا آٹا خریدنے کیلئے آنے والے ایک شخص رفاقت علی کی ہلاکت کی انکوائری کمیٹی تشکیل

اشاعت: Fri، 11 September، 2009

4:59AM

کمشنر گوجرانوالہ ریجن محمد ہاشم ترین نے پیپلزکالونی کے رمضان بازار میں سستا آٹا خریدنے کیلئے آنے والے ایک شخص رفاقت علی کی ہلاکت کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) محمد ساجد گوندل کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ریاست علی ناہرا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر علی محمد شاہد کمیٹی کے ممبرز ہونگے۔
 
Top