سزائے موت کا مژدہ - طلعت اخلاق

یہ وہ ساحر ہے جن کے ہاتھ میں ہم سب کی جانیں ہیں

یہاں سورج کے قاتل کو عدالت چھوڑ دیتی ہے

سزائے موت کا مژدہ

نہ کوئی قید ہوتی ہے

جو سورج کو قتل کرتا ہے اس کو روشنی

تقسیم کرنے کی وزارت سونپ دیتے ہیں

یہ تاریکی کے سوداگر ہیں

سورج بلیک کرتے ہیں

انہیں ضد ہے ہوائیں، روشنی اور خواب خود بانٹیں

یہ موسم قرض دیتے ہیں

انہیں معلوم ہے کس کو کہاں مصروف رکھنا ہے

کسے آزاد رکھنا ہے

کہاں یہ جبر کا موسم، کہاں رت ہو حکومت کی

یہ ساحر بند کمروں میں یہی اجلاس کرتے ہیں


طلعت اخلاق
 
Top