سر سبز چھتیں

الف نظامی

لائبریرین
کیا کسی کے ذہن میں گھر کی چھت کو سر سبز بنانے کا خیال ہے۔
ملاحظہ ہو چند سر سبز چھتیں
green%20roof%20(windjue).JPG



gallery_Groof7.jpg


Image00044.jpg


Image00001.jpg


HobbitSm.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
کیا کسی کو پاکستان میں ایسے مناظر دکھائی دیئے ہیں؟
سرسبز چھتوں بنانا پاکستان میں رواج ہوجائے تو کیا خوب ہو۔
 

فاتح

لائبریرین
بالکل درست کہا نظامی صاحب! اگر واقعی چھتوں کو سرسبز بنانا رواج پا جائے تو ماحول کی آلودگی کے ساتھ ساتھ مصنوعی بدصورتی بھی کم ہو جائے گی۔
 

نایاب

لائبریرین
بلا شبہ اک اچھی سوچ
سبز رنگ ویسے بھی آنکھوں کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے ۔
اور سر سبزی تو منسلک ہے شجر کاری سے ۔
جنگلات و باغات او رمکانات میں شجر کی موجودگی ماحولیات کی آلودگی میں کمی کرتی ہے ۔
سایہ دار شجر لگانا بھی اسی لیئے صدقہ جاریہ کہلایا ۔
بہت خوب شراکت محترم الف نظامی بھائی
 

یوسف-2

محفلین
بہت خوب نظامی صاحب!
آئیڈیا تو بہت اچھا ہے ۔ ویسے آج کل پاکستان کے شہروں میں بھی اپنی چھتوں پر کچھ نہ کچھ ہریالی کا اہتمام کرنے لگے ہیں۔ گملوں میں پیڑ پودے بیل بوٹے لگانے لگے ہیں۔ لیکن ایسے مناظر اکا دکا ہی نظر آتے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
آبادی والے علاقوں میں سبز مقامات کی حوصلہ افزائی

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہ پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے ماحول کے ایسے محفوظ مقامات قائم فرمائے جن میں پودوں کے کاٹنے اور جانوروں کو قتل کرنے کی ممانعت کی گئی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مدینہ کے ہر علاقے سے ایک ایک برید یعنی تقریبا 20 کلومیٹر کو محفوظ علاقہ قرار دیتے ہوئے اس کے درختوں کے پتے جھاڑنے اور درخت کاٹنے سے منع کر دیا مگر جتنا اونٹ کو ہانکنے کے لیے مطلوب ہو۔ (سنن ابی داود)

نیز آپ نے فرمایا کہ :-
میں مدینے کو حرم ٹھہراتا ہوں ۔ مکہ کی طرح اس کے دونوں پہاڑوں کے درمیانی علاقے بھی محفوظ ہوں گے: اس کے درخت نہ کاٹے جائیں ، مگر جتنا اونٹ کو ہانکنے کے لیے مطلوب ہو (مسند احمد)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعلیمات کا یہ پہلو بطور خاص و عین پیش کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ نے کسی قوم کے ساتھ حالت جنگ کے دوران بھی ان کے درخت اور فصلوں کو بلاضرورت تباہ کرنے سے منع فرمایا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب کبھی مسلمانوں کا لشکر مشرکوں کی طرف روانہ فرماتے تو ان سے کہتے :-

اللہ کا نام لے کر چلو ، کسی بچے ، عورت اور بوڑھے کو قتل نہ کرو ، نہ کوئی آنکھ پھوڑو اور نہ کوئی درخت کاٹو ، مگر وہ درخت جو تمہاری لڑائی میں مانع ہو یا پھر تمہارے اور مشرکین کے درمیان حائل ہو رہا ہو ، کسی انسان یا جانور کا مثلہ نہ کرو ، نہ فریب دو اور نہ مال غنیمت میں خیانت کرو۔
ماخوذ از
تحفظ ماحول اور اسلام
شائع کردہ
شعبہ ماحولیاتی تعلیم
عالمی تنظیم برائے تحفظ ماحول
IUCN
wwf-Pakistan

آج اسی تصور کو لے کر ہر ملک میں محفوظ مقامات نیشنل پارک بنائے گئے ہیں۔
پاکستان کے چند نیشنل پارکس مندرجہ ذیل ہیں:-
  • ہزار گنجی چلتن نیشنل پارک کوئٹہ کے مغرب میں واقع ہے جہاں چلتن مارخور پایا جاتا ہے۔
  • ہنگول نیشنل پارک - لسبیلہ
  • چترال نیشنل پارک - چترال
  • لال سوہانرا نیشنل پارک -
  • مری نیشنل پارک
  • کیر تھر نیشنل پارک
  • خنجراب نیشنل پارک
  • مارگلہ ہلز نیشنل پارک
  • ایوبیہ نیشنل پارک
  • دیوسائی نیشنل پارک
 
خوب سر پوش ہیں سر سبز چھتیں اور حقیر کا خیال ہے کہ یہ چھتیں ہمارے ملک کے معاشی اعتبار سے بھی کچھ "اکنومک" رہیں گی از جائی کہ ہمارے یہاں اتنا مال کم ہی لوگوں کی دسترس میں ہوتا ہے کہ وہ شیشیے کی چھتوں کے زیر سایہ آرام گزرانی کریں۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ خیال تو بلاشبہ بہت عمدہ ھے اور خوبصورت بھی بہت لگتا ھے مگر قباحت یہ ہے کہ اگر مناسب صفائی نہ ھوئی تو گھر میں طرح طرح کے حشرات العرض آئیں گے اور یہ قوم اتنی چست ھے نہیں کہ روزانہ کانٹ چھانٹ کرے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
وہاں رحیمیار خان میں ایک کالونی ہے زمیندارہ کالونی. اس میں تقریباً تمام گھروں کی چھتوں پر اسے ہی بیل بوٹے سجے ہیں. اب گیا تو تصویر کھینچ کر لاؤں گا
 
یہ خیال تو بلاشبہ بہت عمدہ ھے اور خوبصورت بھی بہت لگتا ھے مگر قباحت یہ ہے کہ اگر مناسب صفائی نہ ھوئی تو گھر میں طرح طرح کے حشرات العرض آئیں گے اور یہ قوم اتنی چست ھے نہیں کہ روزانہ کانٹ چھانٹ کرے۔
میں بالکل متفق ہوں لیکن اس قوم کو چست کرنے اور خصوصا مستورات کو ہیجان میں لانے کے لیے یہ درست ترکیب رہے گی۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں بالکل متفق ہوں لیکن اس قوم کو چست کرنے اور خصوصا مستورات کو ہیجان میں لانے کے لیے یہ درست ترکیب رہے گی۔۔

قبلہ ہماری خواتین بھلا چھت پر چڑھ سکتی ہیں. اور اگر چڑھ گئی تو اتارے گا کون؟ یہ کام تو بچوں کے کرنے کا ہے.
 
قبلہ ہماری خواتین بھلا چھت پر چڑھ سکتی ہیں. اور اگر چڑھ گئی تو اتارے گا کون؟ یہ کام تو بچوں کے کرنے کا ہے.
میرا مطلب یہ تھا کہ حشرات کو دیکھ کر وہ دوڑ نے اور ورزش کرنے پر نا خود آگاہ مجبور کریں گے تو خود ہی صفائی ستھرائی کا انتظام بھی ہوجائے گا۔
 
Top