سرکاری ٹیلی وژن پی ٹی وی کی نشریات ایچ ڈی پر منتقل کردی گئیں

جاسم محمد

محفلین
سرکاری ٹیلی وژن پی ٹی وی کی نشریات ایچ ڈی پر منتقل کردی گئیں
قومی خبریں
AUGUST 07, 2021
967499_3275504_PTV_updates.jpg

پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کردیا گیا، پی ٹی وی نیوز کی نشریات ایچ ڈی پر منتقل کردی گئی۔

صدر مملکت عارف علوی، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے تقریب میں شرکت کی، فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو محظوظ کیا۔

پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کو ایچ ڈی پر منتقل کرنے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، تقریب میں فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی وی نیوز کی نشریات ایچ ڈی پر منتقل کرنے کا افتتاح کیا۔

صدر مملکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کے ڈرامے دنیا بھر میں مشہور تھے، پی ٹی وی نے معین اختر جیسے عظیم فنکاروں کو پیدا کیا، پاکستان ٹیلی ویژن کو اپنے ڈراموں کے ذریعے اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔

وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارے آس پاس تمام ممالک اپنی ٹی وی نشریات ایچ ڈی پر منتقل کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میڈیا کا ہے، پی ٹی وی کو ایچ ڈی اور ریڈیو کو ڈیجیٹلائز کردیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ میڈیا کی جدت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز کو اپنا نظام ڈیجٹیل کرنے کے لیے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دے رے ہیں۔
 

وصی اللہ

محفلین
دیگر وعدوں کی طرح عمران خان صاحب کا ایک اور وعدہ پورا ہوا۔۔۔ پی ٹی آئی سرخ رو یعنی لال منہ ہوگئی۔۔۔۔
 
جدت کی طرف شروعات تو کر دی ہیں۔ ابھی تک پی ٹی وی میں 80 کی دہائی کے کیمرے استعمال ہو رہے تھے۔
720 پی ریزولیوشن یعنی 1 MP کو آج کل کون ایچ ڈی کہتا ہے کم از کم 1080پی ریزولیوشن فل ایچ ڈی تو رکھتے ہم بھی کہہ سکتے کہ ہمارے پاکستان کا کوئی چینل 2 میگا پکسل پر چل رہا ہے
 

جاسم محمد

محفلین
یہ تو ایچ ڈی بھی نہیں ۔
720 پی ریزولیوشن یعنی 1 MP کو آج کل کون ایچ ڈی کہتا ہے کم از کم 1080پی ریزولیوشن فل ایچ ڈی تو رکھتے ہم بھی کہہ سکتے کہ ہمارے پاکستان کا کوئی چینل 2 میگا پکسل پر چل رہا ہے
۹۲ نیوز، نیو نیوز، جی ٹی وی، بول نیوز وغیرہ ایچ ڈی پر ہی چل رہے ہیں۔ یوٹیوب پر اگر ان کے لائیو لنکس مکمل ایچ ڈی کوالٹی میں دستیاب نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں نکلتا کہ چینل ایچ ڈی نہیں ہے۔ ذیل میں آپ ۹۲ نیوز کا خبرنامہ مکمل ایچ ڈی یعنی ۱۰۸۰ پی کوالٹی میں دیکھ سکتے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہ لیں پی ٹی وی نے یوٹیوب پر لائیو اسٹریم اپڈیٹ کر دی ہے۔ اب وہاں بھی نشریات مکمل ایچ ڈی ۱۰۸۰ پی میں نظر آ رہی ہے:

بغض عمران میں تمسخر اور ٹھٹھہ سب بیکار گیا۔

4K کے دور میں HD کی جدید ٹیکنالوجی!
یہ تو ایچ ڈی بھی نہیں ۔
دیگر وعدوں کی طرح عمران خان صاحب کا ایک اور وعدہ پورا ہوا۔۔۔ پی ٹی آئی سرخ رو یعنی لال منہ ہوگئی۔۔۔۔
720 پی ریزولیوشن یعنی 1 MP کو آج کل کون ایچ ڈی کہتا ہے کم از کم 1080پی ریزولیوشن فل ایچ ڈی تو رکھتے ہم بھی کہہ سکتے کہ ہمارے پاکستان کا کوئی چینل 2 میگا پکسل پر چل رہا ہے
 
یہ لیں پی ٹی وی نے یوٹیوب پر لائیو اسٹریم اپڈیٹ کر دی ہے۔ اب وہاں بھی نشریات مکمل ایچ ڈی ۱۰۸۰ پی میں نظر آ رہی ہے:

بغض عمران میں تمسخر اور ٹھٹھہ سب بیکار گیا۔
جناب آپ اسی ویڈیو کو اینڈریڈ باکس پر یا سمارٹ ٹی وی کی ایپ یوٹیوب پر چل کر دیکھیں رزلٹ آپ کے سامنے آ جائے گا
 

سیما علی

لائبریرین
جدت کی طرف شروعات تو کر دی ہیں۔ ابھی تک پی ٹی وی میں 80 کی دہائی کے کیمرے استعمال ہو رہے تھے۔
کچھ تو کیا !!!!!ہم نے تو پی ٹی وی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ کے دوران چوہے دوڑتے دیکھے ہیں ۔۔۔۔بس یہ اربابِ اختیار کی غفلت و کوتاہی ہے کیونکہ حکمرانوں کے پسندیدہ لوگوں کی پوسٹنگز نے پی ٹی وی پر رہی تو نتیجہ تو ایسا ہی ہوگا!!!!!
 
Top