جاسم محمد
محفلین
سرکاری ٹیلی وژن پی ٹی وی کی نشریات ایچ ڈی پر منتقل کردی گئیں
قومی خبریں
AUGUST 07, 2021
پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کردیا گیا، پی ٹی وی نیوز کی نشریات ایچ ڈی پر منتقل کردی گئی۔
صدر مملکت عارف علوی، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے تقریب میں شرکت کی، فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو محظوظ کیا۔
پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کو ایچ ڈی پر منتقل کرنے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، تقریب میں فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی وی نیوز کی نشریات ایچ ڈی پر منتقل کرنے کا افتتاح کیا۔
صدر مملکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کے ڈرامے دنیا بھر میں مشہور تھے، پی ٹی وی نے معین اختر جیسے عظیم فنکاروں کو پیدا کیا، پاکستان ٹیلی ویژن کو اپنے ڈراموں کے ذریعے اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔
وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارے آس پاس تمام ممالک اپنی ٹی وی نشریات ایچ ڈی پر منتقل کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میڈیا کا ہے، پی ٹی وی کو ایچ ڈی اور ریڈیو کو ڈیجیٹلائز کردیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ میڈیا کی جدت پر خصوصی توجہ دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز کو اپنا نظام ڈیجٹیل کرنے کے لیے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دے رے ہیں۔