سرائیکی تحریر

دیرہ وال

محفلین
نوازش، آپ کی دعا ہے

پاکستانی بھائی،
ویسے رشتے میں ہم کزن ہیں :wink: کیونکہ اسماعیل خان اور غازی خان بھائی تھے کیسا ؟
آپ کی دعا ہے، انشاءاللہ جلد اس سانچے کو سب بھائیوں کیلئے مہیا کرونگا۔ دفتر کی مصروفیت کے علاوہ کچھ وقت نکال کر اس پر کام کر رہا ہوں اس وجہ سے کچھ سست رفتاری ہے۔
اپنا ایمیل دیجئے میرے پاس کچھ سرائیکی زبان کے اضافی حروف کے یونیکوڈ ہیں جو آپ کو بھیجونگا۔
ارادہ ہے کہ فورم میں سرائیکی کی سہولت بھی دوں۔
آپکا بھائی
 

قیصرانی

لائبریرین
نوازش، آپ کی دعا ہے

اِبی نے کہا:
اپنا ایمیل دیجئے میرے پاس کچھ سرائیکی زبان کے اضافی حروف کے یونیکوڈ ہیں جو آپ کو بھیجونگا۔
ارادہ ہے کہ فورم میں سرائیکی کی سہولت بھی دوں۔
آپکا بھائی
بھائی جی، میں بھی ویسا ہی کزن ہوں۔ مجھے بھی بھیج دیجیئے گا براہٍ کرم :D
 

پاکستانی

محفلین
نوازش، آپ کی دعا ہے

اِبی نے کہا:
پاکستانی بھائی،
ویسے رشتے میں ہم کزن ہیں :wink: کیونکہ اسماعیل خان اور غازی خان بھائی تھے کیسا ؟
آپ کی دعا ہے، انشاءاللہ جلد اس سانچے کو سب بھائیوں کیلئے مہیا کرونگا۔ دفتر کی مصروفیت کے علاوہ کچھ وقت نکال کر اس پر کام کر رہا ہوں اس وجہ سے کچھ سست رفتاری ہے۔
اپنا ایمیل دیجئے میرے پاس کچھ سرائیکی زبان کے اضافی حروف کے یونیکوڈ ہیں جو آپ کو بھیجونگا۔
ارادہ ہے کہ فورم میں سرائیکی کی سہولت بھی دوں۔
آپکا بھائی

بلکل ٹھیک کہا آپ نے!
آپ نے سرائیکی زبان پر کام کیا ہے بہت خوشی ہوئی۔یہ یونیکوڈ میں سرائیکی کے حوالے سے ایک انقلابی قدم ہو گا۔ میرا ایمیل ہے
apnadera@gmail.com
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابی، ابھی تک ایسا کوئی پروگرام سامنے نہیں آیا جو phpbb کی ٹمپلیٹس کی کسٹمائزیشن میں مدد دے۔ ڈریم ویور ہی کسی حد تک کار آمد ہے۔ باقی آپ کو ایک ٹیسٹ فورم بنا کر اسی پر ٹیسٹ کرنا ہوگا۔

دوسرے اگر آپ ایک خالص سرائیکی phpbb پیکج میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس کے لیے سب سے پہلی اس کی لینگویج فائلوں کا ترجمہ ضروری ہے۔ اس کے بعد کسی سٹینڈرڈ سرائیکی کی میپنگ کو اردو ویب پیڈ یا اردو اوپن پیڈ میں شامل کر کے فورم میں انٹگریٹ کیا جا سکتا ہے۔
 

دیرہ وال

محفلین
سیرائیکی فورم

نبیل فی الوقت میں صرف سیرائیکی لکھنے کی سہولت دینا چاہتا ہوں یوزرز کو،
ترجمہ بعد میں دیکھوں گا۔ زکریا بھائی نے آپ کے ایڈیٹر میں میپنگ کا آئیڈیا دیا ہے سو اس کو ہی استعمال میں لاتا ہوں۔
دوسرا کیا ہم اردو کے لئے weft کو استعمال میں لا سکتے ہیں فونٹ کو ایمبینڈ کرنے کے لئے؟
 

زیک

مسافر
weft کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر اور اس کی بھی صرف کچھ ورژن پر کام کرتا ہے۔ اس لئے میں اسے recommend نہیں کرتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابی، آپ مجھے کسی مقبول عام سرائیکی کی میپنگ اور سرائیکی ٹیکسٹ ڈسپلے کرنے والے فونٹ کے بارے میں بتائیں۔ اس کے بعد دیکھتے ہیں کیا کیا جا سکتا ہے۔
 

دیرہ وال

محفلین
سرائیکی کی بورڈ

نبیل مجھے سرائیکی کی کوئی کی بورڈ میپنگ تو نہیں ملی مگر اضافی حروف کی تفصیل ہے، لیکن میں اٹیچ نہیں کر سکتا یہاں فورم پر۔
ہاں فونٹ میں نے Lateef پر چیک کیا ہے اس میں سرائیکی کے حرف لکھے جا سکتے ہیں۔
دوسرا آپ کے ایڈیٹر میں کچھ کیز خالی ہیں جیسا کہ Q اور B ان پر میپ کیا جا سکتا ہے۔ مزید حروف کے لئےکیا ہم Ctrl کو استعمال میں لا سکتے ہیں کیونکہ میں اردو اور سرائیکی کو ایک ہی میپنگ میں رکھنا چاہتا ہوں، دوسرا سرائیکی کے 39 حروف ہیں اس لئے اردو اور سرائیکی اعراب کے ساتھ حروف کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابی، کی میپنگ کے لیے گنجائش نکالنا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اصل مسئلہ اس کی میپنگ کی acceptance کا ہے۔ میں نے اب تک جن کی بورڈز کو میپ کیا ہے وہ سٹینڈرڈ کی بورڈ ہیں جیسے کہ سندھی صوتی کی بورڈ اور پشتو صوتی کی بورڈ۔ اسی لیے میں چاہ رہا تھا کہ اگر سرائیکی کے لیے کوئی ایسا سٹینڈرڈ موجود ہے یا کوئی مقبول عام میپنگ ہے تو اسے استعمال کر لیا جائے۔ خود سے کوئی میپنگ دینے میں قباحت یہ ہے کہ پھر اسے بطور سٹینڈرڈ منوانے کے لیے کوشش بھی کرنا پڑے گی۔

ویسے یہ آئیڈیا اتنا برا بھی نہیں ہے۔ آپ ایک سرائیکی کی میپ اپنے نام سے جاری کر دیں۔ :p
 

دیرہ وال

محفلین
Ctrl کی کا استعمال

نبیل کیا Ctrl کی کو استعمال کیا جا سکتا ہے اضافی حروف کےلئے؟
اور سٹینڈرڈ کس سے منوانا پڑیگا پبلک یا کسی اتھارٹی؟ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابی، سٹینڈرڈ تو دھونس سے منوایا جاتا ہے۔ :)

تفنن برطرف، ہم یا تو مقبول عام کی میپ کو معیار مان لیتے ہیں جیسے کہ صوتی اردو کی بورڈ یا پھر کسی لسانیات سے متعلقہ کسی ادارے کے جاری کیے ہوئے کی میپ کو معیار گردانتے ہیں جیسے کہ مقتدرہ کا جاری کیا ہوا اردو کی بورڈ۔

آپ ایسا کریں کہ سرائیکی کے لیے جن اضافی حروف کی ضرورت ہے، ان کے لسٹ فراہم کریں اور آپ کی دانست میں ان کی جو کی بورڈ میپنگ ہو وہ بھی بتا دیں۔ ہم اسے بنا کر اردو ویب پر جاری اور مشتہر کردیں گے۔


نبیل کیا Ctrl کی کو استعمال کیا جا سکتا ہے اضافی حروف کےلئے؟


اگر نارمل اور شفٹ کیریکٹرز میں جگہ نہیں بچی تو پھر AltGr کی کمبینیشن استعمال کیا جائے گا۔
 

دیرہ وال

محفلین
سرائیکی کے اضافی حروف

نبیل اس لنک پر تمام حروف موجود ہیں جو سرائیکی میں استعمال ہوتے ہیں، ان کو میں نے Tahoma اور Lateef دونوں میں چیک کیا ہے۔
http://www.unics.uni-hannover.de/nhtcapri/western-panjabi-alphabet.html
اضافی حروف کے یونیکوڈ یہ ہیں
u+067b
u+0684
u+068b
u+06b0
u+06BB
ان کے علاوہ سارے اردو والے حرف ہیں۔ میرے خیال میں بہتر ھو گا کہ ہم اردو سٹینڈرڈ کی بورڈ ہی استعمال کریں کیونکہ عوام اس سے واقف ہیں۔
 

دیرہ وال

محفلین
مدد درکار ہے!

جناب نبیل اور زکریا بھائی
مؤدبانہ گذارش ہے کہ
میں نے سرائیکی کے اضافی الفاظ کے میپنگ کر لی ہے اور فونٹ Lateef استعمال کیا کیونکہ Nafees Naskh وغیرہ میں سرائیکی کے حروف نہیں ہیں۔ مگر لطیف بہت باریک اور چھوٹا ہے، اگر فونٹ سائز بڑا کرتا ہوں تو جن کے کمپیوٹر پر Lateef فونٹ انسٹال نہ ہو وہاں Tahoma فونٹ کافی بڑے سائز میں دکھتا ہے۔

اگر کسی کو کسی ایسے فونٹ کے بارے میں علم ہو جو یونیکوڈ کے یہ حرف سپورٹ کرتا ہے تو برائے مہربانی مطلع کریں۔

u+067b
u+0684
u+068b
u+06b0
u+06BB

آپ کی عین نوازش ہو گی

فدوی
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابی، میرا مشورہ تو یہی ہوگا کہ آپ ایک مناسب پوائنٹ‌ سائز کے ساتھ ٹاہوما فونٹ‌ ہی استعمال کریں کیونکہ یہ تقریباً ہر پی سی پر انسٹالڈ ہوتا ہے اور یہ تمام یونیکوڈ کیریکٹرز کو سپورٹ بھی کرتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ابھی میں نے اپنا محفل فانٹ چیک کیا ہے۔ اس میں یہ تمام کیریکٹرس ہیں جو نبیل نے بتائے ہیں۔ ابی، یہ فانٹ انسٹال کر کے فیڈ بیک دیں۔
 

دیرہ وال

محفلین
محفل فانٹ

بہت شکریہ اعجاز صاحب
میں نے چیک کیا ہے، یہ سرائیکی کے کیریکٹرز کو سپورٹ کرتا ھے، میں نےXP کے فانٹ کو بھی چیک کیا ہے وہ بھی کام دے سکتے ہیں۔
ابھی ایک اور مسئلہ درپیش ہے وہ یہ کہ سرائیکی مستند کیریکٹرز کونسے ہیں، بحث چل رہی ہے حتمی نتیجے پر پہچنے کے بعد آگے بڑھیں گے۔
دوسرا رامضان میں دفتر کے بعد گھر میں بہت کم وقت ملتا ہے سو اس طرف کچھ خاص پیش رفت نہیں ہو رہی۔
انشاءاللہ 12 اکتوبر کے بعد ہی کچھ وقت دے سکونگا اردو ترجمہ اور اردو و سرائیکی فورم۔
 

الف عین

لائبریرین
یاہو گروپ اردو کمپیوٹنگ میں جو بحث چل رہی ہے۔ اس میں کچھ نئے کیریکٹرس کی بات ہے۔ 07 والی سیریز سے۔
ان ے میں واقف نہیں ہوں، کوئ کچھ روشنی ڈال سکتا ہے۔ وہاں جو یو سی این دئے گئے ہیں وہ میرے یونی پیڈ میں خالی جگہیں ہیں۔ شاید یونی پیڈ کو اپ گریڈ کرنا پڑے گا۔
مزید یہ کہ نبیل یا زکریا۔ ان پیغامات کو سرائیکی تحریر کے تحت ایک نئے تانے بانے میں منتقل کر دیں تو بہتر ہے۔
 

دیرہ وال

محفلین
سرائیکی کزنز :)

اتنا عرصہ غیر حاضری کی معذرت قبول کیجئے
جوملا فِش کی مدد سے اردو اور انگریزی دونوں کو ایک ساتھ استعمال کیا ہے مگر ابھی کافی کمپو نینٹ کا ترجمہ باقی ہے۔
جوملا اردو کی فائیل زکریا نے بہت پہلے بھعجی تھیں مگر وقت کی کمی کے باعث کام میں نہیں لا سک رہا تھا۔
مزے کی بات یہ ہے کہ پی ایچ پی بی بی کو لال جھنڈی دکھا دی کیونکہ فائیر بورڈ پہ دل آ گیا ہے۔
ابھی تمام سرائیکی بھائیوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ کوئی اللہ کا پیارہ اردو سے سرائیکی میں ترجہ کر چکا ہو یا اس میں مدد کر سکے۔ میری سرائیکی ذرا کمزور ہے۔
قیصرانی کہاں ہو مسات :)
 

دیرہ وال

محفلین
ترجمہ

:D ترجمہ کرنا ہے پر ڈرتا ہوں کوئی غلتی نہ ہو جائے
اپنا پورٹل اردو، سرئیکی اور انگریزی میں دینا چاہتا ہوں
جوملہ فِش بہت اچھا جا رہا ہے ٹرائیل میں،
ایک اور بات جملہ میں ہر زبان کے لئے الگ سٹائل شیٹ دینے کا سوچ رہا ہوں کوئی آئیڈیا دیں
فائر بورڈ جوملہ کا کمپوننٹ ہے سو پی ایچ پی بی بی کو چھوڑ دیا۔
 
Top