سرائیکی اجرک کی خریداری میں تعاون کی درخواست

دوست

محفلین
السلام علیکم
میں نے دو عدد اچھی سرائیکی (نیلی) اجرک خریدنی ہیں۔ اردو محفل سے کوئی رکن جو ملتان یا گرد و نواح کے رہنے والے ہوں اور خرید کر (پاکستان میں ہی) ٹی سی ایس کروا سکیں؟ تمام اخراجات ایزی پیسہ یا جیز کیش کے ذریعے ادا ہو سکتے ہیں۔
وسلام
 
دوست

محفلین
پچھلی مرتبہ سرخ اجرک خریدی تھی، اس مرتبہ نیلی کا ارادہ ہے۔ سنا یہی تھا کہ سرائیکی اجرک نیلی ہوتی ہے۔ بہرحال رنگ اور معیاری ہونے سے مطلب ہے قومیت سے نہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
پچھلی مرتبہ سرخ اجرک خریدی تھی، اس مرتبہ نیلی کا ارادہ ہے۔ سنا یہی تھا کہ سرائیکی اجرک نیلی ہوتی ہے۔ بہرحال رنگ اور معیاری ہونے سے مطلب ہے قومیت سے نہیں۔
شاکر صاحب شاید اس اجرک کی تلاش میں سرگرداں ہیں ۔۔۔! ربط
 
ہمارے ہاں سالانہ کلچرل نائٹ ہوتی ہے. یوں بھی یہاں پختون، سرائیکی، پنجابی، کشمیری شاید سندھی بھی سٹوڈنٹس ہوتے ہیں اور ایسی بولیاں اور کلچر سنتے رہتے ہیں مگر اس رات سب سٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے اس طرح کی کلچرل ڈریسنگ کی ہوتی ہے.
نیلی اجرک پچھلے سال پہلی بار یہاں ہی دیکھی اور ساتھ سرائیکی لوک ڈانس بھی!
 
دوست

محفلین
شاکر صاحب شاید اس اجرک کی تلاش میں سرگرداں ہیں ۔۔۔! ربط
شکریہ
پاکستان میں آنلائن شاپنگ بارے جس سے بھی سنا منفی تبصرے ہی ملے۔ ویب سائٹ پر کچھ اور پیکنگ میں کچھ۔ اس لیے میں چاہ رہا تھا کسی انٹرنیٹ دوست کو زحمت دی جائے۔
آخری حل کے طور پر یہی لی جا سکتی ہے۔
لیکن پچھلی مرتبہ دو ہزار کے قریب ایک ملی تھی، اور وہ بھی درمیانی کوالٹی کی، یہ تو ادنٰی ترین ہو گی۔ چھ سو ۔:thinking2::eyerolling:
 
دوست

محفلین
سندھ کرافٹس سے اجرک خریدی تھی، آج ادائیگی کر کے وصول پائی۔ کاٹن کی ٹیبل پرنٹڈ میڈیم سائز نیلی اجرک کی قیمت 849 + 150 ڈلیوری چارجز۔ بلاک پرنٹڈ اور مرر پرنٹ (دونوں اطراف سے پرنٹڈ) مہنگی تھیں۔
اس کا سائز ایک گز لمبائی چوڑائی ہے کم از کم، کپڑا کھردرا اور موٹا محسوس ہوا جیسے کھدر ہو، تاہم کنارے پیکو کیے تھے (ویب سائٹ کے مطابق پریمیم کوالٹی جو 3500 سے شروع ہوتی ہے وغیرہ کے کنارے ان سلے ہوتے ہیں کہ ایسے ہی خریدنے کی روایت ہے)، ایک طرف پرنٹ نہ ہونے کی وجہ سے افسوس ہوا کہ مرر پرنٹ والی لے لیتا، لیکن بڑے سائز کا بھی مسئلہ تھا، لارج سائز کا کون سا ٹینٹ لگانا تھا
 
سید عاطف علی

لائبریرین

دوست بھائی تصویر شریک کر سکیں تو اچھا ہو ۔
 
دوست

محفلین
IMG_20190624_181447.jpg

IMG_20190624_181523.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
IMG20190624202638.jpg

ہمارے بہاولپور میں سندھ سے تین رنگوں اور مختلف ڈیزائنوں میں یہ سوٹ آتے ہیں۔۔۔تھری پیس۔
نیلا اور سفید
کالا اور عنابی
کالا اور سفید
 
Top