مبارکباد سخنور ہزار پوسٹس کے سنگ میل پر

سارہ خان

محفلین
ہماری محفل کے رکن سخنور ہزار پوسٹس کا سنگ میل پار کر کے ماہر کے عہدے پر سرفراز ہو چکے ہیں سخنور محفل کے ایسے رکن ہیں جنہیں شاعری و موسیقی سے بے حد لگاؤ ہے یہ شاعری اور موسیقی کے دھاگوں پر ہی زیادہ تر پائے جاتے ہیں ۔۔ اور بہت کم کسی اور دھاگے ہر نظر کرم فرماتے ہیں ۔۔ گفتگو میں بھی شاعرانہ عنصر غالب ہوگا ۔ نثر میں بات کرنے سے شاید ان کو کسی نے منع کیا ہوا ہے ۔۔:tounge: ناصر کاظمی غالباً انہی کے لئے فرما گئے ہیں کہ ۔۔

یہی شعر ہیں مری سلطنت، اسی فن میں ہے مجھے عافیت
مرے کاسہء شب و روز میں، ترے کام کی کوئی شے نہیں

سخنور آپ کو مبارک ہو ۔۔ :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت بہت شکریہ سارہ خان - یہ تو آپ ہی کی عنائت کی وجہ سے میں اس محفل سے روشناس ہوا - ورنہ ابھی تک ہمارا یہاں پتہ بھی نہ ہوتا- بہت شکریہ اس روشناسی کے لیے - :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ وارث صاحب! اور یقینا یہ سنگِ میل بہت مشکل تھا -
عشق اِک میر بھاری پتھر ہے
کب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ہے
 
فرخ منظور

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ صاحبہ! بہت شکریہ آپ کا - میں آپ کی لائبریری کے لیے کیے گئے کام کی بہت قدر کرتا ہوں - خدا آپ کی ہمت یونہی قائم و دائم رکھے -
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
آپ کو یہ سنگِ میل بہت مبارک ہو سخنور۔۔۔میں بھی آپ کے شاعرانہ ذوق کے مداحین میں شامل ہوں۔۔۔خصوصاً ن۔م۔راشد کے حوالے سے ۔۔۔:)
 
فرخ منظور

لائبریرین
السلام علیکم
آپ کو یہ سنگِ میل بہت مبارک ہو سخنور۔۔۔میں بھی آپ کے شاعرانہ ذوق کے مداحین میں شامل ہوں۔۔۔خصوصاً ن۔م۔راشد کے حوالے سے ۔۔۔:)

بہت بہت شکریہ فرحت لیکن راشد بہت مشکل سے سمجھ میں‌ آتا ہے - مشکل سے مشکل شاعر جیسے اقبال، غالب وغیرہ تو آسانی سے سمجھ میں آجاتے ہیں‌ لیکن راشد اور ہی طرح سوچتا ہے اسی لیے ان سب سے بہت ہٹ کر ہے اور مجھے کافی مشکل سے سمجھ میں‌ آیا لیکن جب آیا تو پھر ایسے آیا کہ جیسے

عشق جنگاہ میں بے ساز و یراق آتا ہے
 
ارے بھئی سخنور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں دیر ہو گئی مبارک باد دینے میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیر دیر اید درست اید۔۔۔۔۔

ًمبارک ہو اس چھلانگ پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب ذرا شمشاد بھائی کا پیچھا جاری رکھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ چالیس ہزار کے ہو گئے ہیں۔۔۔۔ خیر سے:eek:
 
صحیح کہا آپ نے۔۔میں نے راشد کا بہت سارا کلام تو نہیں پڑھا ہے لیکن جو پڑھا ہے مزے کی بات یہ ہے کہ ہمیشہ اس کو پورے ردھم میں محسوس کیا ہے :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
صحیح کہا آپ نے۔۔میں نے راشد کا بہت سارا کلام تو نہیں پڑھا ہے لیکن جو پڑھا ہے مزے کی بات یہ ہے کہ ہمیشہ اس کو پورے ردھم میں محسوس کیا ہے :)
جی ہاں! یہ عجیب سحر ہے مجھے بھی جب سمجھ میں نہیں‌ آتی تھی تو ردھم سے ہی لطف لیتا تھا - اصل میں مجھے بعد میں پتہ چلا کہ آزاد نظم لکھنے کے باوجود ان کا ہر مصرع وزن میں ہے - بہت شکریہ آپ کا -
 
بہت بہت مبارک ہو سخنور آپ کو اور آپ نے اپنی عرفیت کا خوب حق نبھایا ہے۔

اسی طرح سخنورانہ پوسٹس کرتے رہیں اور ڈھونڈ ڈھونڈ کر ادبی فن پاروں سے ہم لوگوں کو روشناس کریں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
ارے بھئی سخنور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں دیر ہو گئی مبارک باد دینے میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیر دیر اید درست اید۔۔۔۔۔

ًمبارک ہو اس چھلانگ پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب ذرا شمشاد بھائی کا پیچھا جاری رکھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ چالیس ہزار کے ہو گئے ہیں۔۔۔۔ خیر سے:eek:

جی ہاں یونس صاحب - دیر آید درست آید - بہت شکریہ آپ کی محبت کا لیکن کہاں شمشاد صاحب اور کہاں میں ناتواں - میں نے تو لکھا تھا کہ یہ

عشق اِک میر بھاری پتھر ہے
کب یہ مجھ ناتواں سے اٹھتا ہے

(اصل شعر میں تجھ ہے)
 
Top