سخت ہے عشق کی رہگزر۔۔۔ سلمان علوی

محسن حجازی

محفلین
یادش بخیر، ہم انٹر میں تھے بہاولپور کیا صحرا تھا اور اس دور میں بہت کچھ ایسا گزرا جس نے زندگی کے بہت سے اسرارورموز بہت جلد سکھا دئیے۔ اس دور میں سلمان علوی کی یہ غزل ہم بہت سنا کرتے تھے۔ آج کوئی سات برس بعد پھر سے یہ غزل یاد آئی تو سوچا یہاں پیش کی جائے۔

کہے دیتے ہیں کہ بچے تو اس غزل سے کوسوں دور رہیں۔ نوجوانوں کے بھی یہ سننے کی ہرگز نہیں :grin:
اسے سننے کی ہمت صرف وہی لوگ کریں اپنے اندر بھی صحرا یا سمندر رکھتے ہوں۔
طویل بھی ہے، کوئی ساڑھے سات منٹ کے لگ بھگ جبکہ موسیقی اور شاعری سے واقعی دلچسپی رکھنے والے احباب کے لیے خاص تحفہ۔
فاتح بھائی اور ظفری بھائی آپ کو امید ہے پسند آئے گی۔
کلام اللہ جانے کن صاحب کا ہے آپ میں سے کسی کو معلوم ہوتو ضرور بتائیے۔

[youtube]
http://www.youtube.com/watch?v=PDITr4XdRfA[/youtube]

نہ کر ذرا بھی توجہ خطائے دشمن پر
ایک انتقام ہے یہ بھی کہ انتقام نہ لے

سخت ہے عشق کی رہگزر
چلنے والے ذرا دیکھ کر

تجھ سے بڑھ کر حسیں کون ہے
کس کو دیکھوں تجھے دیکھ کر

راہزن رہنما ہمسفر
الحفیظ الاماں الحضر

ایک نظر کے لیے ساری عمر
عمر بھر کے لیے اک نظر

رہزنو لٹ نہ جانا کہیں
میں نے دیکھے ہیں کچھ راہبر

 
Top