سحرشعیل

سحر کائنات

محفلین
زندگی کی لغت کے جو سب لفظ ہیں
وجہ ، معنی ، دلیلیں ، سبب لفظ ہیں
چشمِ نم اور نشاط و طرب لفظ ہیں
بزم یاراں میں حدِّ اَدب لفظ ہیں
زندگی تیرے شغل و شغب لفظ ہیں
عاشق و مبتلا یہ لَقب لفظ ہیں
محفلِ میر و غالب غضب لفظ ہیں
ہاتھ باندھے کھڑے با ادب لفظ ہیں



سحرشعیل
 

سحر کائنات

محفلین
زندگی ! دیکھ تری خواہشوں کا سحر کہ ہم
آبلہ پا ہیں مگر شوقِ سفر قائم ہے

سحرشعیل
 
آخری تدوین:

سحر کائنات

محفلین
دل کبھی درد سے رنجور بھی ہو سکتا ہے
آدمی عشق میں مجبور بھی ہو سکتا ہے
شب کی تاریکی میں خورشید نکل سکتا ہے
اور اجالا ہے کہ بے نور بھی ہو سکتا ہے


سحر شعیل
 
زندگی کی لغت کے جو سب لفظ ہیں
وجہ ، معنی ، دلیلیں ، سبب لفظ ہیں
چشمِ نم اور نشاط و طرب لفظ ہیں
بزم یاراں میں حدِّ اَدب لفظ ہیں
زندگی تیرے شغل و شغب لفظ ہیں
عاشق و مبتلا یہ لَقب لفظ ہیں
محفلِ میر و غالب غضب لفظ ہیں
ہاتھ باندھے کھڑے با ادب لفظ ہیں
بی بی !
ہر شعر پُراثر، بامعنی ،حِکم و فلسفہ سے مالامال اور زندگی کے حقائق کا ائینہ دار ہے۔ خدا کرےآپ کی نثر بھی ایسی ہی پُراثر ، بامعنی ، فلسفہ و حکمت سے لبریز ، زندگی سے بھرپور اور مالا مال ہو وگرنہ کمپیوٹرسے لکھی اُردُو کی کتابوں میں ہی اُردُو کی ریڑ ھ لگ رہی ہے اور کوئی کہنے سننے والا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیسے دکھائے دن دلِ خانہ خراب نے
آنکھوں کو گھر بنا لیا اِک جُوئے آب نے​
 

سحر کائنات

محفلین
جو وَجۂ تخلیق اَرض و سَما ہیں ، وہ محبوبِ خدا ہیں
وہ ہی رَحمتِ دو عالَم ہیں ، وہ اَفضل ا لاَ نبیا ہیں

سحر شعیل
 
جو وَجۂ تخلیق اَرض و سَما ہیں ، وہ محبوبِ خدا ہیں
وہ ہی رَحمتِ دو عالَم ہیں ، وہ اَفضل ا لاَ نبیا ہیں

سحر شعیل
ﷺ ۔سحر صاحبہ ، شعر میں جذبہ تو قابل تعریف ہے ماشا الله ، لیکن آپ نے بحر کون سی استعمال کی ہے ؟
 

سحر کائنات

محفلین
ﷺ ۔سحر صاحبہ ، شعر میں جذبہ تو قابل تعریف ہے ماشا الله ، لیکن آپ نے بحر کون سی استعمال کی ہے ؟
بحر ہندی متقارب مثمن مضاعف

اگر غلط نہیں ہوں تو میر کی مشہور اور میری پسندیدہ غزل اسی بحر پہ ہے
پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے ۔۔۔
غلطی پر ہوں تو تصحیح فرما دیجیے
جزاک اللہ خیراً کثیرا
 

الف عین

لائبریرین
بحر ہندی متقارب مثمن مضاعف

اگر غلط نہیں ہوں تو میر کی مشہور اور میری پسندیدہ غزل اسی بحر پہ ہے
پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے ۔۔۔
غلطی پر ہوں تو تصحیح فرما دیجیے
جزاک اللہ خیراً کثیرا
تقطیع پیش کرو مجھے بھی یہ اس بحر میں درست نہیں لگتا شعر
 
بحر ہندی متقارب مثمن مضاعف

اگر غلط نہیں ہوں تو میر کی مشہور اور میری پسندیدہ غزل اسی بحر پہ ہے
پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے ۔۔۔
غلطی پر ہوں تو تصحیح فرما دیجیے
جزاک اللہ خیراً کثیرا
سحر صاحبہ ، جواب کا شکریہ اور میرے جواب میں تاخیر کے لئے معذرت . مرزا یاس یگانہ کی کتاب ’چراغ سخن‘ کے مطابق میر کی بحر متقارب اثرم ہے اور اس کے ارکان ہیں فعل فعولن فعل فعولن فعل فعولن فعلن فع . فعل فعولن کی جگہ فعلن فعلن بھی لایا جا سکتا ہے . حالانکہ ’چراغ سخن‘ میں اس کا ذکر نہیں ہے ، لیکن جناب یاسر شاہ کے توسسط سے معلوم ہوا کہ فعل فعولن کی جگہ فعول فعلن بھی روا ہے . آپ کا شعر کسی صورت میں بھی بحر میں نہیں کھپ رہا . آپ نے درستی کی فرمائش کی ہے . میں خود کو اس کا اہل نہیں سمجھتا ، لیکن ایک ممکنہ بدل پیش ہے . آپ کچھ اسی طرح کہہ لیجئے .
وہﷺ وجہِ تخلیقِ جہاں ہیں ، اور وہﷺ ہیں محبوبِ خدا
رحمتِ دو عالم ہیں وہﷺ اور سب نبیوں سے ہیں وہﷺ جدا
 
Top