سجود کرتے قیام کرتے

La Alma

لائبریرین

سجود کرتے قیام کرتے
یہ زندگی یوں تمام کرتے

خرید لیتے محبتیں بھی
بساط ہوتی تو دام کرتے

ادب سے ہم کو شغف جو ہوتا
غزل کوئی اس کے نام کرتے

جو ہم پہ غالب خرد نہ آتی
جنوں زمانے میں عام کرتے

اگر نہ ہوتی یہ خود پسندی
تری انا کو سلام کرتے

عبث خیالوں میں عمر گزری
کہیں تھا بہتر جو کام کرتے

ہمیں مئے حق کی آرزو تھی
اثر وہاں کیا یہ جام کرتے

رہے گی حسرت ہمیں تو المٰی
مدینے میں صبح و شام کرتے

نور وجدان

لائبریرین
سجود کرتے قیام کرتے
یہ زندگی یوں تمام کرتے

خرید لیتے محبتیں بھی
بساط ہوتی تو دام کرتے

ادب سے ہم کو شغف جو ہوتا
غزل کوئی اس کے نام کرتے

جو ہم پہ غالب خرد نہ آتی
جنوں زمانے میں عام کرتے

اگر نہ ہوتی یہ خود پسندی
تری انا کو سلام کرتے

عبث خیالوں میں عمر گزری
کہیں تھا بہتر جو کام کرتے

ہمیں مئے حق کی آرزو تھی
اثر وہاں کیا یہ جام کرتے

رہے گی حسرت ہمیں تو المٰی
مدینے میں صبح و شام کرتے

خوب ! ہمیشہ کی طرح
 
فاخر رضا

محفلین
پہلے تو مقطع کی تعریف کردوں. میرے دل کی بات آپ نے اتنے مختصر اور جامع الفاظ میں کردی. خدا آپ کو ہمیشہ مدینہ کی زیارت کراتا رہے اور اس خاک کا حق ادا کرنے کی توفیق دے.
عبث خیالوں میں عمر گزری
کہیں تھا بہتر جو کام کرتے
یہ شعر بھی مجھے بہترین پسند آیا. جب انسان ماضی نکلتا ہے تبھی کسی کام کے قابل ہوتا ہے ورنہ بس اسلاف کا رونا روتا رہتا ہے یا ان کے قصیدے پڑھتا رہتا ہے. بہتر ہے کہ حال میں جیا جائے. جون ایلیا نے کہا تھا
اب نکل آؤ اپنے اندر سے
گھر میں سامان کی ضرورت ہے
 
حوصلہ افزائی اور فیڈ بیک کے لیے بہت شکر گزار ہوں .خوش رہیے .
 
Top