سب سے بڑا چھکا!!!

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے گپ شپ سے پتا چلا ہے کہ شاہد آفریدی کا لگایا ہوا چھکا کرکٹ کا سب سے بڑا چھکا ہے۔ یہ معلوم نہیں اس میں کس حد تک صداقت ہے لیکن دیکھنے میں تو یہ کافی بڑا چھکا معلوم ہوتا ہے۔

[video width=400 height=350:492c0fb661]http://www.geopakistani.com/Media%20Section/Cricket/Afridi%20Exclusive/Afridi%20Exclusive%20-%20BIG%20SIX.wmv[/video:492c0fb661]

یا براہ راست ربط
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور بڑا چھکا۔

آج میں نے دوبارہ اس چھکے کو دیکھا تو مجھے ایک اور چھکا یاد آیا جو غالباً اس سے بھی بڑا تھا۔ یہ بھی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ملبورن میں ون ڈے میچ تھا۔ ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں غالباً دنیا کی سب سے لمبی باؤنڈری ہے۔ اس میچ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بالر کریگ میکڈرمٹ نے وسیم اکرم کو ہاف ڈلیوری بال کرائی۔ وسیم اکرم نے محض تھوڑی سی جگہ بنا کر میکڈرمٹ کو لانگ آف پر یوں چھکا مارا جیسے وہ کسی سپنر کا سامنا کر رہا ہو۔ یوں لگتا بھی نہیں تھا کہ بہت جان لگائی ہو وسیم اکرم نے اس شاٹ میں لیکن شاٹ لگنے کے بعد بال کافی دیر تک ہوا میں رہی اور بہت اونچی گئی اور کئ سٹینڈز پیچھے جا کر گری۔
 
Top