سانحہ کراچی: دھماکہ خود کش نہیں تھا۔ ایف آئی اے کی رپورت

ساجد

محفلین
کراچی: ایف آئی نے یوم عاشورہ کو کراچی میں ہونے والے افسوس ناک دھماکے کی رپورٹ وفاقی وزارت داخلہ کو پیش کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش نہیں تھا بلکہ اسے ٹیلے فونک ریموٹ کنٹرول آلے کی مدد سے کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والا بارود ایسا تھا جو پچھلے دو دھماکوں میں استعمال ہوا۔
 

arifkarim

معطل
خود کش ہو یا ریموٹ کا۔ نقصان کی تلافی تو ہو نہیں سکتی۔ البتہ بم کے مادے سے اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ یہ سب کچھ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جا رہا ہے :)
اور جب تک ملک میں اس قسم کا گولا بارود موجود ہے۔ زندہ پاکستانی اپنی خیر منا لیں!
 

مغزل

محفلین
حکومت کا شکریہ ، جناب اب تو تلافی ہوجائے گی ناں ، مرنے والوں کی۔
غارت گرِ چمن یہ تلافی کی شرط ہے
جوشاخ جس جگہ تھی وہیں چاہیے مجھے
( نٍصیر کوٹی)
 
یہ یہ اعلان کیا

up09.gif


پھر یہ

main18.gif


اگر خود کش حملہ نہیں تھا رینجرز والے کو "ستارہ شجاعت اور پانچ لاکھ روپے" پھر ایک" سرکاری گھر" دینے کا اعلان کیوں کیا تھا ؟؟؟؟
 
Top