سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اففف۔۔۔۔۔۔۔
توبہ ہے آپی۔ آپ اتنی ظالم ہیں یہ آج معلوم ہوا۔ میں تو آپ کو ایسا نہیں سمجھتا تھا۔ لیکن یہاں تو بات نظر بندی کے بعد قتل تک پہنچ گئی ہے۔ پلیز پلیز پلیز۔۔۔۔۔۔ ایسا ظلم نہ کیجئے۔ :)
تجمل بھائی، آپ نے مجھے روک کے اچھا نہیں کیا۔۔۔ :) یہ ظلم ہے مجھ پر سراسر :(

ہمارے ہاں تو ادباء نظر بندی میں دفتر کے دفتر قلمبند کردیتے ہیں۔ اگر آپ نے قلم نہ توڑا ہوتا تو آج صفِ اولین کے مصنفین میں نام لکھا جا رہا ہوتا۔ :)
اسی الزام سے ہی تو بچنا ہے دراصل :)
بہرکیف، نظربندی بھلے برقرار رکھیے تاہم قلم کی جگہ کی بورڈ کو سنبھالنے دیجے اور قتل کردیجے ان خیالات کو جو قلم توڑ ہڑتال کی ترغیب دیتے ہیں۔ :) :) :)
اس طرح تو میں پھر سے گرفتار بلاگ ہو جانا ہے محمد بھائی :) ویسے یہ گناہ تو ابھی بھی کبھی کبھی سرزد ہو ہی جاتا ہے مجھ سے

آپ نے اپنی رعیت میں اس قدر ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے اور میں آپ کو ایک ہمدرد انسان سمجھتا رہا۔۔۔۔ o_O:cry:

ظلم ہوتے رہیں گے۔۔۔۔ :shock::p

درست بات کی احمد بھائی آپ نے۔ اس قدر وسیع المطالعہ اور زباندان شخصیت کا یوں خود کو دبائے رکھنا ناقابل معافی جرم ہے۔
آپ کی اس شہ نے مجھ پر جو ظلم توڑا ہے اس کا حساب کون دے گا، یہ رعیت پہلے ہی سرپھری ہے آپ کی شہ پا کے مزید ۔۔۔ :) :(

تجمل حسین بھائی، محمد احمد بھائی، ذوالقرنین بھائی، آپ سب کے خلوص کا بہت شکریہ۔ پہلے میں صرف اپنے استاد اور گھر والوں کی نظر میں مجرم تھی، اب آپ نے بھی مجرم ٹھہرا دیا ہے۔ میں جتنا اس گلی (دھاگے) سے دس گلیاں دور بچ بچ کے فورم پر آتی ہوں کہ یہ مجھے دکھائی نہ دے، اتنا ہی کوئی نہ کوئی اس دھاگے کو سامنے لے آتا ہے :)
 
تجمل حسین

محفلین
تجمل بھائی، آپ نے مجھے روک کے اچھا نہیں کیا۔۔۔ :) یہ ظلم ہے مجھ پر سراسر :(
تو کیا ہم آپ کو اپنی پیاری سی مصنفہ بہن پر ایسے ہی ظلم توڑنے دیتے؟ :)
تجمل حسین بھائی، محمد احمد بھائی، ذوالقرنین بھائی، آپ سب کے خلوص کا بہت شکریہ۔ پہلے میں صرف اپنے استاد اور گھر والوں کی نظر میں مجرم تھی، اب آپ نے بھی مجرم ٹھہرا دیا ہے۔ میں جتنا اس گلی (دھاگے) سے دس گلیاں دور بچ بچ کے فورم پر آتی ہوں کہ یہ مجھے دکھائی نہ دے، اتنا ہی کوئی نہ کوئی اس دھاگے کو سامنے لے آتا ہے :)
بس آپ اس محفل کو چھوڑ کر نا جائیے گا اور نہ مذکورہ بالا ظلم کیجئے پھر وعدہ ہے کہ دانستہ آپ کے سامنے اس دھاگے دوبارہ نہیں لائیں گے۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انتہائی معلوماتی!!!!
اس سامنے دھری کے نظر نہ آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ دیکھنے والے 8 میں سے ساڑھے ساتھ گھنٹے تو کیفے میں بھاپ اڑاتی چائے اور کھانے کے مزے لیتے رہتے ہیں اور جن ذرا آن کی آن سسٹم کے سامنے آ بھی جائیں تو اسی بھاپ کے اثر سے سامنے دھری ہر شے دھندلی دھندلی ہی دکھتی ہے۔

حسب روایت بہت عمدہ لکھا ذوالقرنین! اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
:) :)
:)
سو فیصد درست کہا فرحت :)
ویسے آپ ہیں کہاں، ایک ضروری بات کرنی ہے لیکن آپ سے رابطہ نہیں ہو پا رہا؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تو کیا ہم آپ کو اپنی پیاری سی مصنفہ بہن پر ایسے ہی ظلم توڑنے دیتے؟ :)

بس آپ اس محفل کو چھوڑ کر نا جائیے گا اور نہ مذکورہ بالا ظلم کیجئے پھر وعدہ ہے کہ دانستہ آپ کے سامنے اس دھاگے دوبارہ نہیں لائیں گے۔ :)

بالکل، آپ کو میری حمایت کرنا چاہیے :cowboy1:
ابھی تک تو نہیں چھوڑا آئندہ کا معلوم نہیں :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
:) :)
:)
سو فیصد درست کہا فرحت :)
ویسے آپ ہیں کہاں، ایک ضروری بات کرنی ہے لیکن آپ سے رابطہ نہیں ہو پا رہا؟
بغیر تصدیق کیے آپ نے غیر مشروط تائید کا اعلان کر دیا۔۔۔۔

فرحت نگرانی مزید کڑی کر دیں :)
آپ کی اس ہلاشیری کے بعد فرحت نے اپنی آنکھوں پر بھی آنکھیں بنا لینی ہیں کہ بند آنکھوں سے بھی لوگ یہی سمجھیں کہ جاگ رہی ہیں۔۔۔۔ :p
 
فرحت کیانی

لائبریرین
:) :)
:)
سو فیصد درست کہا فرحت :)
ویسے آپ ہیں کہاں، ایک ضروری بات کرنی ہے لیکن آپ سے رابطہ نہیں ہو پا رہا؟
یہ میں کیا دیکھ رہی ہوں۔ شگفتہ کی یاد داشت واپس آ گئی؟
آپ کہاں گم ہو گئی تھیں شگفتہ؟ میں نے اتنا مس کیا ہے آپ کو۔ اس بار کراچی جا کر بھی رابطہ نہیں ہو پایا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بغیر تصدیق کیے آپ نے غیر مشروط تائید کا اعلان کر دیا۔۔۔۔

آپ کی اس ہلاشیری کے بعد فرحت نے اپنی آنکھوں پر بھی آنکھیں بنا لینی ہیں کہ بند آنکھوں سے بھی لوگ یہی سمجھیں کہ جاگ رہی ہیں۔۔۔۔ :p
انتہائی غیر حقیقی اور غیر معلوماتی تبصرہ۔
کیونکہ شگفتہ اور میں ہم ہمیشہ اصولی بات کرتے ہیں اور اسی لیے ہلہ شیری بھی دیتے ہیں۔
آپ کو کیسے پتہ چلا؟ میں تو پہلے ہی ایسا کر رہی ہوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جی ضرور۔ آج ہی مزید فورس بھجواتی ہوں۔ اس دن یو فون ٹاور پر مارا جانے والا چھاپہ عین وقت پر رکوا دیا میں نے ورنہ ذوالقرنین کے سامنے دھری چائے سب کے سامنے آ جانی تھی.
جی جی۔۔۔۔ وہ چائے کہاں سے لا کر دھری جانی تھی۔۔۔ بالکل ان پولیس والوں کی طرح جو آپ کی جیب میں چرس ڈال کر خود ہی برآمد بھی کر لیتے ہیں۔۔۔ :p

انتہائی غیر حقیقی اور غیر معلوماتی تبصرہ۔
کیونکہ شگفتہ اور میں ہم ہمیشہ اصولی بات کرتے ہیں اور اسی لیے ہلہ شیری بھی دیتے ہیں۔
آپ کو کیسے پتہ چلا؟ میں تو پہلے ہی ایسا کر رہی ہوں۔
یعنی آپ کے اور ان کے درمیان انجمن برائے باہمی ہلا شیری کا دور دورہ ہے۔۔۔۔۔
ہم نے بھی نگرانی سخت کی ہوئی ہے ۔۔۔ :D
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جی جی۔۔۔۔ وہ چائے کہاں سے لا کر دھری جانی تھی۔۔۔ بالکل ان پولیس والوں کی طرح جو آپ کی جیب میں چرس ڈال کر خود ہی برآمد بھی کر لیتے ہیں۔۔۔ :p

یعنی آپ کے اور ان کے درمیان انجمن برائے باہمی ہلا شیری کا دور دورہ ہے۔۔۔۔۔
ہم نے بھی نگرانی سخت کی ہوئی ہے ۔۔۔ :D
کہیں سے نہیں لائی جانی تھی بلکہ وہی چائے تھی جو ہر وقت سامنے دھری رہتی ہے اور دکھائی نہیں دیتی۔
کس کی نگرانی؟
جی بالکل ہے۔ اصولی بات پر ہلہ شیری اصولی بات ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ وہ ساڑھے سات گھنٹے ہماری کڑی نگرانی کرنے کی بجائے کوئی کام کیوں نہیں کر لیتیں۔۔۔ :p

حوصلہ افزائی پر شکرگزار ہوں۔

تصحیح: نگرانی کرنا نہیں نگرانی کروانا۔
اب ایسے بھی حالات نہیں کہ کام کیا جائے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اوہو۔۔۔!

کام کی ترغیب :eek:

یا حیرت! :confused1:

'کسے دی جار رہی ہے؟" :D

اور

"کون دے رہا ہے؟" :LOL:
میں نے تو یہ ترغیب و تلقین دیکھی ہی نہیں۔
لگتا ہے انجمن آلکساں کا اجلاس بلانے اور کچھ لوگوں کہ رکنیت معطل کروانے کا وقت آ گیا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اصلِ شہود و شاہد و مشہود ایک ہے
حیراں ہوں پھر مشاہدہ ہے کس حساب میں

غالب نے تو پتہ نہیں کیا کہا ہے لیکن ہمیں یہ سمجھ آرہا ہے کہ 'سب کوچے والے ایک سے ہی ہوتے ہیں۔" :)
ابھی تو اس کا پہلا مصرعہ پڑھا ہے۔ مکمل پڑھ کر معنی اور تشریح کی درخواست کروں گی جلد ہی اگلے سال تک.
ارے چست تو کوئی بھی بن سکتا ہے۔۔۔ اہلیان کوچہ ہی اکھٹے کرنا دشوار کام ہے۔۔۔ :D
آپ کی بات پر اس لیے یقین نہیں کیا جا سکتا کیونکہ آپ کی رکنیت کچھ غیر یقینی ہو چلی ہے۔

'فزیکلی' تو شاید اکھٹے نہ ہو سکیں لیکن نظریاتی بنیاد پر جو اتحاد و اتفاق و یگانگت کوچے والوں میں پائی جاتی ہے اُس کی نظیر اس دنیا میں کہیں اور ملنا امرِ محال سے کم نہیں ہے۔ :) :)
اس بات پر دو سو فیصد متفق ہونا بنتا ہے لیکن 1 کی جگہ 2 لکھنا کہیں آلکسی کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی میں تو شمار نہیں ہو گا؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کہیں سے نہیں لائی جانی تھی بلکہ وہی چائے تھی جو ہر وقت سامنے دھری رہتی ہے اور دکھائی نہیں دیتی۔
کس کی نگرانی؟
جی بالکل ہے۔ اصولی بات پر ہلہ شیری اصولی بات ہے۔
جی جی۔۔۔ بالکل پنجاب پولیس والا رویہ ہے یہ۔۔۔۔ :p

تصحیح: نگرانی کرنا نہیں نگرانی کروانا۔
اب ایسے بھی حالات نہیں کہ کام کیا جائے۔
شکریہ شکریہ۔۔۔ آج تو آپ نے بوری بھر کر معلومات الٹا دی ہیں۔۔۔۔ :D

میں نے تو یہ ترغیب و تلقین دیکھی ہی نہیں۔
لگتا ہے انجمن آلکساں کا اجلاس بلانے اور کچھ لوگوں کہ رکنیت معطل کروانے کا وقت آ گیا ہے۔
اجلاس بلانے کی آخر اتنی اخیر کیا ہے۔۔۔۔ :p

اسے کہتے ہیں solidarity۔
متفق :)

ابھی تو اس کا پہلا مصرعہ پڑھا ہے۔ مکمل پڑھ کر معنی اور تشریح کی درخواست کروں گی جلد ہی اگلے سال تک.

آپ کی بات پر اس لیے یقین نہیں کیا جا سکتا کیونکہ آپ کی رکنیت کچھ غیر یقینی ہو چلی ہے۔

اس بات پر دو سو فیصد متفق ہونا بنتا ہے لیکن 1 کی جگہ 2 لکھنا کہیں آلکسی کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی میں تو شمار نہیں ہو گا؟
دو سو۔۔۔۔ ہاہاہاہاہاہااااا۔۔۔۔

اور جو 'سست' 'چستی' کے مظاہرے کرنے لگ جائیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟
تو خود چستی سے گریز کریں۔۔۔ :p

میں جتنا اس گلی (دھاگے) سے دس گلیاں دور بچ بچ کے فورم پر آتی ہوں کہ یہ مجھے دکھائی نہ دے، اتنا ہی کوئی نہ کوئی اس دھاگے کو سامنے لے آتا ہے
یہ سب آپ کے انجمن برائے باہمی ہلہ شیری کے دوسرے رکن کا کیا دھرا ہے۔۔۔ وہی بار بار اس کو سامنے لا رہی ہیں۔۔۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میں نے تو یہ ترغیب و تلقین دیکھی ہی نہیں۔
لگتا ہے انجمن آلکساں کا اجلاس بلانے اور کچھ لوگوں کہ رکنیت معطل کروانے کا وقت آ گیا ہے۔

جو لوگ کوچے میں اکثر وبیشتر نظر آتے ہیں اُن کی رکنیت معطل کر دی جانی چاہیے ماسوائے ہمارے کہ ہم نئے سستوں کی چستیوں کے خلاف تادیبی کاروائیوں کے سلسلے میں آج کل وہاں پائے جا رہے ہیں۔ :)
 
بالکل بالکل۔۔۔ آخر عملی مظاہرہ بھی کوئی چیز ہوتا ہے۔ :)
 
Top