سامرا میں مزار تباہ

زیک

مسافر
بہت ہی خراب ہیں وہ لوگ جو اس طرح کے حملے کرتے ہیں۔

"عراق کے شہر سامرا میں ایک بم دھماکے میں اہلِ تشیع کے لیئے انتہائی محترم عسکری مزار کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

یہ دھماکہ بدھ کو صبح کے وقت کیا گیا جب چند نامعلوم مسلح افراد مزار کے اندر گھس آئے اور انہوں نے متعدد بارودی دھماکے کیے۔ دو مسلح افراد نے دھماکوں سے پہلے مزار کے محافظوں پر قابو پالیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں مزار کا بالائی حصہ تباہ ہو گیا۔

اس جگہ پر شیعہ فرقے کے دو اماموں کے مزار ہیں جن میں امام علی الہادی شامل ہیں اور ان کی زیارت کے لیے دنیا بھر سے زائرین یہاں آتے ہیں۔ اس جگہ پر اہلِ تشیع کے دسویں اور گیارہویں اماموں کی نشانیاں موجود ہیں جو پیغمبر اسلام کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔"

اس تباہی کے نتائج عراق کے لئے بہت برے ہو سکتے ہیں۔
 
زکریا نے کہا:
ابھی تک تو کسی نے ذمہ نہیں لیا۔

ذمہ لینے اور ذمہ داری تو سامنے کی بات ہے۔ امریکن اور برطانوی فوجیں وہاں موجود ہیں‌اور ظاہر ہے تمام حالات بشمول موجودہ تباہ کاریوں کی ذمہ دار متحدہ افواج ہی کو جاتا ہے جس کی قیادت امریکہ بہادر کر رہا ہے۔
 

زیک

مسافر
ہمت صاحب ذمہ‌داری حکمرانوں کی تو یقیناً ہوتی ہے مگر یہ کام تو امریکی یا برطانوی افواج کا نہیں ہے بلکہ insurgents کا لگتا ہے۔
 
زکریا صاحب
اگر وسیع تناظر میں‌دیکھا جاے تو یہ بات بلکل واضح ہے کہ اس صورت حال کا یعنی منافرت پھلانے کا فائدہ بجز متحدہ افواج کے کسی اور فریق کو نہیں ہے۔ اقوام کی طاقت کمزور کرنے کی یہ پالیسی یعنی لڑاو اور حکومت کرو قابض طاقتوں کا پرانا طریق ہے۔
لہذا بلامبالغہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ کارستانی قابض طاقتوں کی ہی ہے۔ مقامات مقدسہ سب مسلمانوں کے لیے مقدس ہیں‌لہذا ہم کسی کو بھی اس کا ذمہ دار نہیں‌ٹھہراسکتے سوائے ناجائز قابص طاقتوں کے۔
پھر اس سب صورت حال کا مجموعی ذمہ دار بھی قابض طاقتیں ہی ہیں
 

اظہرالحق

محفلین
زکریا صرف ایک تصیح کرنا چاہوں گا ، کہ یہ دونوں مزار شعیہ اور سنی دونوں کے لئے مقدس ہیں ، بلکہ امام عسکری (ر) تو سنیوں کے لئے زیادہ معزز ہیں کیونکہ یہ دونوں امام ، سادات میں سے ہیں ۔

میں صرف اتنا جانتا ہوں ، کہ کافی عرصہ سے قابض فوج شعیہ سنی فساد کرانے کی کوشش کر رہی ہے ، جو نہیں ہو پائے (اور اللہ کرے کہ نہ ہوں ) بلکہ اس کا انجام کرد اور عراقی عوام کے درمیان چپقلش والا نہ ہو ۔ ۔

اللہ ہم پر رحم کرے
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ بھی یزیدیت کا ایک بدترین مظاہرہ ہے۔آلِ رسول کے مزارات پر بمباری بدترین یزیدیت ہے۔
اب شیعہ سنی کو لڑوا کر امریکہ بہادر اپنے مقاصد پورے کرئے گا۔
 

فرید احمد

محفلین
اس سے قبل برطانوی فوجی بصرہ میں عربی لباس میں اسلحہ کے ساتھ پکڑے جا چکے ہیں ، اور سینہ زوری یہ بھی کی تھی کہ ان کو ان کے ساتھی ہیلی کاپٹروں سے چھڑا لے گئے تھے ۔
اور ایسے کئی واقعات ہیں ، خواہش مند حضرات بی بی سی پر سے ہی دھونڈ سکتے ہیں ۔ یہ سب دلیل ہے کہ وہاں ہونے والے حملوں کئی واقعات اتحادی فوجوں کے کیے ہوتے ہیں ۔
 
سازش

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
دوست بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔امام حسن عسکری علیہ السلام کا مزار شیعہ اور سنی دونوں کے لیے انتہائی متبرک اور قابل احترام ہے۔
اگر اس واقعہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خلاف توہین امیز کارٹونوں سے ملا کر دیکھا جاے تو شاید سمجھنا آسان ہو جاے، یہ تو کھلی حقیقت ہے کہ کارٹون والے واقعات میں یہودی ملوث ہیں۔ پہلے انہوں نے عیسائیت اور اسلام کو امنے سامنے لانے کی کوشش کی۔ پھر اس واقعے کی بازگشت ابھی کم نہیں‌ہوئی تھی کہ سامرا کے سانحہ کے ذریعہ اسلام کے دو بڑے ستونوں شیعہ اور سنی کو ایک دوسرے کے آمنے سامنے لانے کی کوشش کی ۔ اصل مقصد اسلام کو مٹانا ہے کبھی باہر سے ضرب لگوا کر اور کبھی اندر سے کھوکھلا کر کے۔
الحمدللہ امت مسلمہ بیدار ہے۔ عراقی عوام اس سازش کو بھی ناکام بنا دیں گے۔ ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے مساجد اور عوام پر حملہ کرنا حرام قرار دیا ہے۔عراق کی بڑی شیعہ آبادی ان کی مقلد ہے یعنی ان کے فتویٰ پر عمل کرنے والی ہے۔ اسی طرح ایران کے ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تمام مسلمانوں سے اتحاد اور وحدت کے ذریعے سے اس سازش کو ناکام بنا نے کی اپیل کی ہے۔
سانحہ سامرا کو انشاء اللہ امت مسلمہ ایک زخم کی طور پر اپنے سینے پر یاد رکھے گی۔ اور وقت آنے پر اس کے اصل مجرم امریکا اور یہودیوں سے ضرور بدلہ چکے گی۔
التماس دعا۔
سلطان ٹیپو
 

زیک

مسافر
سلطان ٹیپو آپ برائے مہربانی ہر مسئلے میں یہودیوں کو نہ ذمہ‌دار ٹھہرایا کریں۔ شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آیت اللہ سیستانی نے جو بھی کہا ہے، دوسری جانب سنیوں کا قتل عام شروع ہو چکا ہے اور اب تک سو کے قریب سنیوں کو مارا جا چکا ہے۔

پاکستان میں بھی عرصہ دراز تک مساجد پر ہونے والے حملوں کو بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا تھا کہ کوئی مسلمان اس حرکت کا ارتکاب کیسے کر سکتا ہے۔ بعد میں سب نے دیکھا کہ ایسا درحقیقت ہوتا ہے۔ اب ہم عراق میں ہونے والے واقعے کو اپنی ہر بدبختی کی طرح اسے بھی یہودیوں کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔
 

علی بابا

محفلین
سازش

سلطان ٹیپو نے کہا:
یہ تو کھلی حقیقت ہے کہ کارٹون والے واقعات میں یہودی ملوث ہیں
دوست میں‌بھی یہی چاہتا ہوں کہ جو آفت مسلمانوں پر آتی ہے وہ اغیار کی کارستانی ہو، نہ کہ چند بھٹکے ہوئے مسلمانوں‌کی جہالت کا نتیجہ۔
بدقسمتی سے ان واقعات میں‌نہ مجھے یہود کا ہاتھ نظر آتا ہے، نہ ہنود کا، اور نہ امریکا کا۔
 

دوست

محفلین
کئی مساجد شہید کر دی گئی ہیں‌ اور پاکستان میں‌اخبارات نے
“عراق میں خانہ جنگی“ کی سرخی لگائی ہے کل۔
اللہ ہم پر رحم فرمائے۔ یہ جو بھی ہورہا ٹھیک نہیں۔ جس نے بھی یہ کام کیا ہے بہت سوچ سمجھ کے ضرب لگائی ہے۔
جنھوں‌نے یہ دھماکے کیے وہ ہم میں‌سے نہیں۔ ہوسکتا ہے وہ نام نہاد مسلمان ہوں‌مگر ہم کسی ایسے شخص‌کو اسلام سے باہر سمجھتے ہیں جو ایسے کام کرے۔ اور سادی سی بات ہے یہ اغیار کے اشارے پر ہی ہواہے۔
 
السلام علیکم:۔
کیا توہین رسالت میں‌یہودیوں کا کوئی کردار نہیں رہا؟ ڈانمارک کا جیلنڈ پوسٹن اخبار کیا یہودی اخبار نہیں۔ اگر ثبوت دیکھنا چاہیں توwww.jp.dk کو کھول کر دیکھ لیں۔ یہی وہ اخبار ہے جس نے نبی اکرم کے توھین امیز خاکے شائع کیے۔ اس کے سر ورق پر ڈیوڈ سٹار(داودی ستارہ جو یہودیوں کی مخصوص علامت ہے) بنا ہوا ہے جو کہ ان کا لاگو بھی ہےInternetavisen میں آئی کے اوپر ڈیوڈ سٹار بنا ہوا ہے۔
کیا توہین رسالت کے ذریعے سے یہ اسلام اور عیسائیت کو امنے سامنے لانے کی سازش نہیں تھی؟ یورپی یونین نے عراق وار میں کسی حد تک امریکا کی مخالفت کی تھی، صدر یارک شیراک کے بیانات اج بھی سب کے ذہن میں‌ہوں گے۔ یورپی یونین اور مسلمانوں کے درمیان بڑھتی خلیج کس کے فائدہ میں جاے گی؟
اچھا ! مضبوط عراق کس کے لیے خطرناک ہے؟
اس میں‌کوئی شک نہیں کہ گمراہ لوگ موجود ہیں جو مساجد اور روضوں کو نشانہ بنانے سے نہیں‌چوکتے۔ جب ایران عراق جنگ لگی تھی تو ایرانیوں نے ایک نعرہ لگانا شروع کیا تھا
“این دست امریکا است کہ از آستین صدام بیرون آمد“
یعنی یہ امریکا کا ہاتھ ہے جو صدام کی آستین سے باہر آیا ہے۔ یعنی اس وقت تھا بھی یہی، اب بھی استین بے شک کچھ مذہبی جنونی ہیں مگر یہ ہاتھ یہودی ہی ہے۔
والسلام
سلطان ٹیپو
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیجیے جی یہ ہے وہ ستارہ جس کی سلطان ٹیپو بات کر رہے تھے۔

cross.jpg
 

زیک

مسافر
یہ سٹار آف ڈیوڈ ہے؟؟ لگتا ہے سلطان ٹیپو کی نظر کمزور ہے۔ پلیز ٹیپو آپ ڈاکٹر کو دکھائیں۔
 

نعمان

محفلین
کراچی میں مارچ سے دودھ مہنگا ہورہا ہے۔ غریب مسلمان جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں وہ تھوڑے اور بدحال ہوجائیں گے۔ اس کے پیچھے بھی یہودیوں کا ہاتھ ہے۔ کیونکہ وہ پاکستان کے دودھ دینے والے جانور دبئی کے راستے زیادہ پیسے دے کر منگوالیتے ہیں اور پھر انہیں ڈبوں میں پیک کرکے عربوں کو بیچ دیتے ہیں۔ ایک اور اطلاع یہ بھی ہے کہ کراچی پولٹری فارم ایسوسی ایشنز نے آج کے اخبارات میں بیان دیا ہے کہ برڈ فلو یہودی سازش ہے تاکہ یہودی دواساز کمپنیاں برڈفلو کی ویکسین بیچ کر ڈالر کماسکیں امت مسلمہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مرغیوں کا گوشت کھا کر اس سازش کو ناکام بنادیں۔

مستقبل قریب میں مسلمان بچوں کی مائیں ایک دوسرے سے کچھ اسقسم کی گفتگو کریں گی۔ بہن کیا بتاؤں میرے چھوٹے والے بچے کو کل سے یہودی بخار چڑھا ہوا ہے۔ دوسری بہن کہیں گی تم کسی خودکش بمبار کے پاس دم کرانے لے جاؤ انشاءاللہ ان کی جہادی نظرکرم سے یہودی بخار فورا بھاگ جائے گا۔
 
نعمان ہر بات کی حد ہوتی ہے۔ معقول بات کے جواب میں‌ غیرمتعلق لایعنی باتیں کوئی فائدہ نہیں دیتیں۔ ذرا دودھ اور گائیں سے اگے بھی دیکھ لیا کریں۔
یہود کی سازشیں ہی تھیں جس کی وجہ سے وہ ہر دور میں متعوب رہے اور قران جیسا کہ مذکور ہے کہ وہ ہر دور میں متعوب رہیں گے۔
یہود اپنے اعمال کی وجہ سے دنیا کی ذلیل قوم بن کر رہ گئے ہیں۔
 
Top