مبارکباد سالگرہ مبارک ہو

لاریب مرزا

محفلین
سالگرہ مبارک ہو۔ :) :)

بھئی!! یہ بھی تو پتہ چلے کہ کس کی سالگرہ ہے؟؟ :idontknow:

جی، تو آج اردو محفل کے ہر دلعزیز منتظم جناب سعود عالم ابن سعید کی سالگرہ ہے اور اس خوشی کے موقع پر ہم ان کو تہہ دل سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ :)

:) :) :)

ارے!! کیا کہا؟؟ :straightface: آپ اس برس بھی پچاسی کے ہیں اس لیے ہم آپ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے جیسا کوئی تکلف مت کریں؟؟ :straightface:

:) :) :)

اچھا!! تو یہ بات ہے!! :waiting:

لیجیے، ہم بھی نہ صرف سالگرہ کی مبارکباد دیں گے بلکہ سزا کے طور پہ ایسی مبارکباد پیش کریں گے کہ آپ بچپن کی وادیوں کی سیر کو پہنچ جائیں گے۔ :D :)


سالگرہ بہت بہت مبارک ہو!! :party::party:
20180114_191656.jpg


جی نہیں!! ان رنگ برنگی جھنڈیوں پر بالکل نظر نہ رکھیں، ہم آپ کو ایک بھی اتار کر نہیں دیں گے۔ اچھا!! :p

اب کیک کاٹنے کی باری ہے۔ یہ رہا آپ کا کیک
20180114_193928.jpg


یہ اپنی طرز کا ایک انوکھا کیک ہے جسے آپ قینچی سے کاٹ سکیں گے۔ :p

اور یہ تحائف بھی لائے ہیں۔ یقیناً آپ کو پسند آئیں گے۔ :D
20180114_191730.jpg



ہاہا!! آپ اپنی سالگرہ کے لیے ایکسائیٹڈ نہیں ہوتے تو ہم نے بھی سزا کے طور پر آپ کے لیے بچوں جیسا سالگرہ کا کارڈ بنا ڈالا۔ :daydreaming: :daydreaming:
20180114_193734.jpg



آپ کو جنم دن کی بہت ڈھیر ساری مبارکباد!! :):)
 
مدیر کی آخری تدوین:

غدیر زھرا

لائبریرین
سالگرہ مبارک سعود عالم خان :)

سعود عالم کو سالگرہ مبارک ہو :) محفل کا وہ نام کہ جس کی وابستگی محفل سے بے حد مضبوط اور مسلسل ہے :) اور جو محفل کی ترقی کے نہ صرف خواہاں رہے ہیں بلکہ ہم ہر لمحہ انہیں اس کےلیے کوشاں بھی دیکھتے ہیں جنہیں کوئی توصیف درکار نہیں اور وہ عنقریب اپنے ساٹھ ہزار مراسلات لا تعداد مثبت اور بہت ہی کم منفی ریٹنگز کے ساتھ مکمل کر لیں گے محفل ان کی محبت اور اخلاص کی ہمیشہ مقروض رہے گی :)

اس رشتے میں لاکھ تار ہوں بلکہ سوا
اتنے ہی برس شمار ہوں بلکہ سوا
ہر سینکڑے کو ایک گرہ فرض کریں
ایسی گرہیں ہزار ہوں بلکہ سوا​

:) :) :)
 
آخری تدوین:
دعا ہے کی کامیابی کے ہر قدم پہ آپ کا نام ہوگا ،
آپ کے ہر قدم پر دنیا کا سلام ہوگا ،
ہمت سے مشکلوں کا سامنا کرنا ہماری دعا ہے کی
وقت بھی ایک دن آپکا غلام ہوگا .
سالگرہ مبارک
 
Top