مبارکباد سالگرہ مبارک عائشہ عزیز!

فرحت کیانی

لائبریرین
موجودہ وقتوں کی بات ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو محفل نامی ایک چوپال ہوا کرتی ہے جہاں دنیا جہان سے لوگ آ کر بیٹھا کرتے ہیں۔ یہ چوپال دن رات آباد رہتی ہے ۔ کچھ لوگ آتے ہی اپنے پسندیدہ گوشے میں جا کر گوشہ نشین ہو جاتے ہیں اور کچھ ادھر ادھر گھوما کرتے ہیں۔ عموماً کوشش کی جاتی ہے کہ اراکین گوشہ نشین و حجرہ نشین قسم کے محفلین کو ان کے مراقبے میں مصروف رہنے دیں لیکن ایک رکن ایسی ہیں جن کی ایک پکار کی دیر ہوتی ہے کہ آدم بیزاری اڑن چُھو اور وہ جھٹ مراقبے کا چولا اتار کر محفل کی بارہ دری کی طرف دوڑیں لگا دیتے ہیں۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ذرا سی تاخیر ہوئی تو موصوفہ نے لائن حاضر کر دینا ہے اور ایسی خبر لینی ہے کہ بس۔ یہ اور بات ہے کہ خبر لینے کا انداز اسقدر پیارا ہوتا ہے کہ اکثر بھیا اور بہنا لوگ جان بُوجھ کر پہنچنے یا بولنے میں دیر کرتے ہیں۔
یہ وہی رکن ہیں جو ماشاءاللہ ایسی ہونہار ہیں کہ پڑھائی کی بات ہو تو سب سے آگے۔ ڈیجیٹل لائبریری کی ہو تو بھی لیڈر اور کھیل میں بھی سے آگے۔ تعلیم میں اعلیٰ کارکردگی پر لیپ ٹاپ کا انعام تو لے ہی چکی ہیں ابھی ان کو جلدی ہی یو پی ایس بھی مل جائے گا :thumbsup: ۔ ڈیجیٹل لائبریری میں بھی ٹیم لیڈرشپ ان کو دے دی گئی۔ کھیل میں شنید ہے کہ 'سائیکلنگ' میں حصہ لیکر کوئی ریکارڈ قائم کرنے والی ہیں۔ ٹرائی سائیکل چلانے میں ویسے ہی بچپن سے چیمپئن ہیں۔ :chalo:
جی جی۔ سب صحیح پہچانے۔ ان سے ملیے ۔ یہ ہیں محفل کی نٹ کھٹ سی مانو عائشہ عزیز جو کسی کی گڑیا ہیں تو کسی کی پری۔ اور ہاں میرے خیال میں کسی کی اپیا بھی ہیں۔ کس کی اپیا ہو سکتی ہیں۔ اب یہ بھی میں بتاؤں بھلا۔ میرے خیال میں یہ عینی شاہ مجھ سے بہتر بتا سکیں گی :battingeyelashes: ۔
اس ساری تمہید کا مقصد صرف اتنا ہے کہ مجھے آج صبح صبح انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ عائشہ عزیز کی سالگرہ تقریباً چوپال کے دروازے پر آن پہنچی ہے۔ میں نے سوچا اس سے پہلے کہ محفل کے ازلی پُھرتیلے اراکین میں سے کوئی بازی لے جائے ، میں کاروائی دکھا دوں۔ کیا ہوا جو سُستی ہمارا خاصا ہے لیکن کبھی کبھی محیر العقول واقعات بھی وقوع پذیر ہو ہی جاتے ہیں۔ اسی لئے میں بدست خود 25 جنوری کے بجائے آج 24 جنوری کو ہی یہ دھاگہ کھول رہی ہوں۔

دروازہ کُھل گیا۔ اور یہ آ گئی عائشہ کی سالگرہ!
TUBEROSE.jpg

سالگرہ مبارک ہو عائشہ :bighug: ۔ دعا ہے کہ زندگی کے اس نئے سال اور آنے والے تمام سالوں میں آپ بہت سی خوشیاں دیکھیں ، خوب کامیابیاں سمیٹیں اور دلی سُکون و اطمینان کی دولت سے مالا مال رہیں۔ ثمَ آمین
یہ رہا آپ کے لئے میری دعاؤں کا تحفہ۔ بظاہر چھوٹا سا ہے لیکن اس میں ان گنت دعائیں بند ہیں۔

2vdmqmv.jpg

جیتی رہیں ، خوش رہیں اور خوشیاں بکھیرتی رہیں۔ آمین

پسِ نوشت: ان سب سے معذرت کے ساتھ جنہوں نے عائشہ کے لئے سالگرہ مبارک کا دھاگہ کھولنا تھا کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ بہت سے لوگوں نے پلان کر رکھا ہو گا۔
پس پوسٹ: عائشہ آپ کے لئے کیک اس لئے نہیں لائی کہ آپ نے خود بیکنگ کرنی ہے ناں تو سب وہی کیک کھائیں گے۔ (y)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
موجودہ وقتوں کی بات ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو محفل نامی ایک چوپال ہوا کرتی ہے جہاں دنیا جہان سے لوگ آ کر بیٹھا کرتے ہیں۔ یہ چوپال دن رات آباد رہتی ہے ۔ کچھ لوگ آتے ہی اپنے پسندیدہ گوشے میں جا کر گوشہ نشین ہو جاتے ہیں اور کچھ ادھر ادھر گھوما کرتے ہیں۔ عموماً کوشش کی جاتی ہے کہ اراکین گوشہ نشین و حجرہ نشین قسم کے محفلین کو ان کے مراقبے میں مصروف رہنے دیں لیکن ایک رکن ایسی ہیں جن کی ایک پکار کی دیر ہوتی ہے کہ آدم بیزاری اڑن چُھو اور وہ جھٹ مراقبے کا چولا اتار کر محفل کی بارہ دری کی طرف دوڑیں لگا دیتے ہیں۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ذرا سی تاخیر ہوئی تو موصوفہ نے لائن حاضر کر دینا ہے اور ایسی خبر لینی ہے کہ بس۔ یہ اور بات ہے کہ خبر لینے کا انداز اسقدر پیارا ہوتا ہے کہ اکثر بھیا اور بہنا لوگ جان بُوجھ کر پہنچنے یا بولنے میں دیر کرتے ہیں۔
اچھا تو اب میں سمجھی یہ اپیا صاحب آپ اسی لیے اتنی دیر سے میری بات کا جواب دیتی تھیں۔ :nottalking:
اس کے مطلب لوگ میری دھمکیوں کا زیادہ اثر نہیں لیتے ۔۔۔سمجھ گئی بچو!!! :p۔۔۔اب میں اپنی دھمکیوں کو مزید پر اثر بنانے کی کوشش کروں گی۔ :p
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
جی جی۔ سب صحیح پہچانے۔ ان سے ملیے ۔ یہ ہیں محفل کی نٹ کھٹ سی مانو عائشہ عزیز جو کسی کی گڑیا ہیں تو کسی کی پری۔ اور ہاں میرے خیال میں کسی کی اپیا بھی ہیں۔ کس کی اپیا ہو سکتی ہیں۔ اب یہ بھی میں بتاؤں بھلا۔ میرے خیال میں یہ عینی شاہ مجھ سے بہتر بتا سکیں گی :battingeyelashes: ۔
عینی نہیں اپیا
بلال بھائی سے پوچھیں! :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ وہی رکن ہیں جو ماشاءاللہ ایسی ہونہار ہیں کہ پڑھائی کی بات ہو تو سب سے آگے۔ ڈیجیٹل لائبریری کی ہو تو بھی لیڈر اور کھیل میں بھی سے آگے۔ تعلیم میں اعلیٰ کارکردگی پر لیپ ٹاپ کا انعام تو لے ہی چکی ہیں ابھی ان کو جلدی ہی یو پی ایس بھی مل جائے گا :thumbsup: ۔ ڈیجیٹل لائبریری میں بھی ٹیم لیڈرشپ ان کو دے دی گئی۔ کھیل میں شنید ہے کہ 'سائیکلنگ' میں حصہ لیکر کوئی ریکارڈ قائم کرنے والی ہیں۔ ٹرائی سائیکل چلانے میں ویسے ہی بچپن سے چیمپئن ہیں۔ :chalo:
:)
اور بتاؤں میری ٹرائی سائیکل اتنی خوبصورت تو نہیں تھی پر تھی بڑے کام کی۔۔ اس پر میں امی جان کے ساتھ بکری کے لیے چارہ لینے جایا کرتی تھی۔ اور ابو جان کو کوئی چیز پہنچانا ہوتی تو تب بھی اسی پر جاتی :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اچھا تو اب میں سمجھی یہ اپیا صاحب آپ اسی لیے اتنی دیر سے میری بات کا جواب دیتی تھیں۔ :nottalking:
اس کے مطلب لوگ میری دھمکیوں کا زیادہ اثر نہیں لیتے ۔۔۔ سمجھ گئی بچو!!! :p۔۔۔ اب میں اپنی دھمکیوں کو مزید پر اثر بنانے کی کوشش کروں گی۔ :p
تو اور کیا! :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
سالگرہ مبارک ہو عائشہ :bighug: ۔ دعا ہے کہ زندگی کے اس نئے سال اور آنے والے تمام سالوں میں آپ بہت سی خوشیاں دیکھیں ، خوب کامیابیاں سمیٹیں اور دلی سُکون و اطمینان کی دولت سے مالا مال رہیں۔ ثمَ آمین
یہ رہا آپ کے لئے میری دعاؤں کا تحفہ۔ بظاہر چھوٹا سا ہے لیکن اس میں ان گنت دعائیں بند ہیں۔

2vdmqmv.jpg

جیتی رہیں ، خوش رہیں اور خوشیاں بکھیرتی رہیں۔ آمین

پسِ نوشت: ان سب سے معذرت کے ساتھ جنہوں نے عائشہ کے لئے سالگرہ مبارک کا دھاگہ کھولنا تھا کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ بہت سے لوگوں نے پلان کر رکھا ہو گا۔

جزاک اللہ اپیا! :)
اتنا پیارا تحفہ دیا آپ نے ۔۔ :rose:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
:)
اور بتاؤں میری ٹرائی سائیکل اتنی خوبصورت تو نہیں تھی پر تھی بڑے کام کی۔۔ اس پر میں امی جان کے ساتھ بکری کے لیے چارہ لینے جایا کرتی تھی۔ اور ابو جان کو کوئی چیز پہنچانا ہوتی تو تب بھی اسی پر جاتی :)
پھر تو خوب سیرت ہوئی ناں :)
 
الف عین

لائبریرین
اڈوانس میں مبارک عاشو بیٹے کو سالگرہ۔ اور وہ جو تم نے پرسوں کیک دیا تھا نا بڑا سا، اس میں سے اپنا حصہ لے لو۔
تمہارے لئے بہت سی دعائیں دونوں جہان کی خوشیوں کے لئے۔
 
مہ جبین

محفلین
عائشہ عزیز چندا کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد

اللہ تم کو دین و دنیا کی ہر دولت و نعمت سے مالامال فرمائے
اور زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی و کامرانی تمہارے قدم چومے
اللہ صحت تندرستی و سلامتی عطا فرمائے آمین
 
زین

لائبریرین
عائشہ بہنا سالگرہ کی پیشگی مبارکباد قبول کریں :)
دعا ہے کہ آپ کی کامیابیوں کا سفر یونہی جاری رہے
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اڈوانس میں مبارک عاشو بیٹے کو سالگرہ۔ اور وہ جو تم نے پرسوں کیک دیا تھا نا بڑا سا، اس میں سے اپنا حصہ لے لو۔
تمہارے لئے بہت سی دعائیں دونوں جہان کی خوشیوں کے لئے۔
جزاک اللہ بابا جانی! :)
وہ تو پرانا ہوگیا ناں
مجھے تو آئس کریم کھانا ہے اور بتاؤں آپ نے تو کبھی مجھے آئس کریم بھی نہیں کھلائی۔ :)
 
Top