مبارکباد سالِ نو کی ریزولیوشن اور مبارک باد

فاتح

لائبریرین
یوں تو (مجھ سمیت) جو لوگ اس سال برے تھے وہ اگلے سال بھی بہتر نہیں ہونےو الے لیکن بہرحال ثوابِ دارین حاصل کرنے کی غرض سے تمام اہل محفل کو نئے سال 2016 کی مبارک باد۔ :)

آنے والے سال کے لیے ریزولیوشن سوچنا بھی ایک روایت ہے تو میری 2016 کی ریزولیوشن:
میں آنے والے سال میں بھی 1920X1080 کی ریزولیوشن پر ہی رہوں گا کیونکہ 4K ابھی میری استطاعت میں نہیں۔ ;)
 
ہم اس بار 1280x720 پر جانے کا عزم رکھتے ہیں کہ رواں سال تک 720x480 پر ہی قناعت کی تھی۔ :(
 
فاتح

لائبریرین
یہ ریزولیشن کیا شئے ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
نئے سال کی ریزولیوشن سے یوں تو مراد ہوتی ہے نئے سال میں کچھ کرنے کا پختہ ارداہ باندھنا۔ عموماً لوگ نیا سال شروع ہونے پر خود سے وعدہ کرتے ہیں یا ارادہ باندھتے ہیں کہ اس سال یہ کام کرنا ہے مثلاً سگریٹ نوشی ترک کرنی ہے، وغیرہ وغیرہ لیکن میں نے "ریزولیوشن" کے دوسرے معنی یعنی ڈسپلے پکسلز کی تعداد کو لے کر مزاح لکھنے کی کوشش کی تھی۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
خود سے وعدہ کرتے ہیں :)
اور وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے کے اصول کو سچ مان اگلے سال پھر وعدہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔
"قرار داد "۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مقاصد
جو کبھی حاصل نہیں ہوتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سو میں تو 1024 ضرب 768 پر ہی قناعت کر رکھوں گا ۔ ان شاء اللہ
بہت دعائیں
 
مقدس

لائبریرین
ہیپی نیو ائیر فاتح بھائی۔۔۔۔ اور میں بھی جیسی ہوں، ویسا ہی رہنے کا پروگرام ہے۔۔۔ سدھرنے کا ارادہ بالکل بھی نہیں :rollingonthefloor:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یوں تو (مجھ سمیت) جو لوگ اس سال برے تھے وہ اگلے سال بھی بہتر نہیں ہونےو الے لیکن بہرحال ثوابِ دارین حاصل کرنے کی غرض سے تمام اہل محفل کو نئے سال 2016 کی مبارک باد۔ :)
آنے والے سال کے لیے ریزولیوشن سوچنا بھی ایک روایت ہے تو میری 2016 کی ریزولیوشن:
میں آنے والے سال میں بھی 1920X1080 کی ریزولیوشن پر ہی رہوں گا کیونکہ 4K ابھی میری استطاعت میں نہیں۔ ;)
ہم بھی فی الحال ایف ایچ ڈی پر ہی قانع ہیں ۔
 
Top