تعارف ساری باتیں بتانا بھی معقول نہیں

ہمیشہ

محفلین
میں کون؟

یہ تو مجھے ہود بھی نہیں پتہ...

یورپ کے ایک چھوٹے سے ملک میں رہتا ہوں، ادھر ہی پیدائش ہوئی، ادھر ہی سکول گیا، ادھر ہی کی بولی بولتا ہوں، ادھر ہی کا ماحول جانتا ہوں، ادھر ہی کی گلیوں اور سڑکوں سے واقف ہوں ۔

مگر پھر بھی دور سے نظر آتا ہے کہ میرا تعلق یورپ سے نہیں ۔ اور لحظہ ہر پوچھنے والے کو بتانا پڑتا ہے کہ میرے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، تو پھر میں بھی پاکستانی ہوا ۔

اس اعتراف کے بعد مجھے اپنے کندھوں پر اِک بھوج سا محسوس ہونے لگتا ہے ۔ نہ چاہتے ہوئے بھی وہ بھوج مجھے اٹھانا پڑتا ہے۔ پاکستان کے نام سے وابستہ لوگوں کے سارے خیالات کا جواب دینا پڑتا ہے ۔

کتنا خطرناک ملک ہے، لوگ کتنے برے ہیں، عورتوں پر کتنا ظلم ہوتا ہے، منہ پر تیزاب پھینکا جاتا ہے، مذہبی اقلیتوں کو کتنا مجبور کیا جاتا ہے ۔ غریب ملک ہے ۔ لوگ جاہل ہیں ۔اور اور اور

ان تمام باتوں سے لاتعلقی کے باوجود بھی ایک تعلق کا احساس ہوتا ہے۔

پاکستان نہ چاہتے ہوئے بھی میر پہچان بن جاتا ہے ۔

دل میں اک خیال اُٹھتا ہے، اک جذبہ جوش پکڑتا ہے، زندگی میں جتنا ہو سکا اس ملک پاکستان جس سے میری شناخت وابستہ ہے کہ حالات بدلنے ہیں ۔

یں پاکستان کے بارے میں وکیپیڈیا اور جو میرے والد صاحب روز شام کو ٹاک شوز دیکھتے ہیں اس ہی حد تک واقف ہوں ۔ نہ پاکستان کے ماحول سے واقف، نہ لوگوں سے، نہ شہروں سے نہ دیہاتوں سے، نہ گلیوں سے نہ سڑکوں سے، نہ نہروں سے نہ پہاڑوں سے ۔

پھر بھی اپنی زندگی کو اِس ملک کی ہدمت کے کیے سرف کر دینے میں جھجک محسوس نہیں ہوتی ۔

مگر چونکہ ابھی آغازِ سفر نہیں ہوا اس لیے شاہد جوش زیادہ ہے۔

اس فورم پر آنا کچھ ایسے ہوا کہ شاعری کے ذریعے ہم کبھی کبھی دل کی مرہم پٹی کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ اپنی اردو کی بھی تربیت کرتے ہیں ۔ ویسے یہ اعتراض کیا جاسکتا ہے کہ اردو کو بہتر کرنے کے لیے کتابوں کا مطالعہ کیا جائے مگر ہم سے اپنی کالج کی کتابیں پڑھنے کا وقت نہیں ملتا تو یہ تفریح کی کتابیں کیسے پڑھیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ ایک حاص بات جو میں نے محسوس کی ہے وہ یہ کہ مجھے اردو شاعری پڑھنے سے اک انمول سی لطف و لذت ملتی ہے ۔ میں یہ سمجھتا تھا کہ شاعری کے متعلق ایسا ہر کسی کہ جذبات ہیں ۔ مگر پھر والدہ محترمہ سے پتہ چلا کہ ایسا نہیں ہے کیونکہ اُن کو شاعری سے بہت نفرت ہے ۔ اس بارے میں وہ اپنے کالج کے زمانے کا تذکرہ کرتیں ہیں جب ان کو بہت سے شعر پڑھنے پڑتے تھے اور بہت ہی مشکت سے یہ کام سر انجام دے پاتی تھیں ۔

مجھے کسی نے بھی شعر و شاعری پڑھنے پر مجبور نہیں کیا شاہد اس ہی لیے مجھے اِک معصومانہ سی محبت ہے اردو شاعری سے۔

آپ دوستوں سے یہ باتیں یہ سوچ کر کر دیں کہ شاہد یہ میرا پہلا تعلق ہے پاکستان اور پاکستان کے باسیوں سے جن کے لیے میرے دل میں ہمدردیاں پائی جاتی ہیں ۔
 
خوش آمدید جناب ہمیشہ جی
اردو محفل میں خوش آمدید
ویسے بات کچھ پلے نہیں پڑی کیا رشتے داروں میں کوئی بھی نہیں ہے پاکستان میں کوئی چاچا چاچی، کوئی تایا تائی، کوئی پھوپھا پھوپھی، کوئی ماما ماممانی، کوئی خالو خالہ،


حق حا
نہ پاکستان کے ماحول سے واقف، نہ لوگوں سے، نہ شہروں سے نہ دیہاتوں سے، نہ گلیوں سے نہ سڑکوں سے، نہ نہروں سے نہ پہاڑوں سے ۔
 

لاریب مرزا

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید :) یورپ میں رہتے ہوئے اردو لکھنا اور بولنا کیسے سیکھی؟؟
مگر پھر بھی دور سے نظر آتا ہے کہ میرا تعلق یورپ سے نہیں ۔ اور لحظہ ہر پوچھنے والے کو بتانا پڑتا ہے کہ میرے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، تو پھر میں بھی پاکستانی ہوا ۔
بہت عجیب بات ہے۔ دور سے کیسے نظر آتا ہے بھائی؟؟ اور اتنا ہی بوجھ ہے پاکستان سے تعلق پر تو لاتعلقی کا اظہار کر دیا کریں
کتنا خطرناک ملک ہے، لوگ کتنے برے ہیں، عورتوں پر کتنا ظلم ہوتا ہے، منہ پر تیزاب پھینکا جاتا ہے، مذہبی اقلیتوں کو کتنا مجبور کیا جاتا ہے ۔ غریب ملک ہے ۔ لوگ جاہل ہیں ۔اور اور اور۔
آپ تصویر کا ایک ہی رخ دیکھ رہے ہیں.. اچھے برے لوگ تو ہر جگہ پائے جاتے ہیں.. :) حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ یکطرفہ خیالات آپ کے ذہن میں آئے کیسے؟؟ کیا آپ کبھی پاکستان تشریف لائے ہیں؟؟
 

فاخر رضا

محفلین
خوش آمدید. پاکستان سے محبت کوئی جرم نہیں نہ ہی اس کی ترقی کے لئے سوچنا. آپ نے نیت کی تو آدھا ثواب تو مل ہی گیا. آپ اگر اسپیل چیک کر لیا کریں تو کوئی یہ نہیں کہ سکتا کہ آپ نے اردو تفریحا سیکھی ہے. ماشاءاللہ
 
خوش آمدید محترم! ویسے ہماری رائے میں یہ فورم اردو کا ہے نہ کے پاکستان کا... اردو بولنے والے تو کہیں سے بھی ہو سکتے ہیں. جیسا کہ اس فورم پہ بیشتر خواتین و حضرات ہیں بھی. پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک سے تعلق جرم تو نہیں.. . لہذا حقیقت قبول کریں اور خود کو اپنی کچہری میں، خود ہی مجرم نا بنائیں.... یہ ٹھیکہ اوروں کے پاس ہی رہنے دیں کیونکہ......
اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا.....

ویسے یہ بتائیں کہ آپ کی عمر انور کیا ہے؟ مشاغل و پیشہ و تعلیم پر بھی ارشاد فرما دیں... باقی آپ وہاں آ گئے ہیں جہاں.... اللہ خیر کرے گا....
 

سید عاطف علی

لائبریرین
خوش آمدید ہمیشہ جی،آپ نے اپنے تعارف میں نام پتہ نہ بتایا بلکہ ہمیشگی اور اجمالی تذکرے میں لپٹا رہنے دیا۔سو یہ آپ کا اختیار تھا،آپ نے یہاں اردو شاعری سے دلچسپی کا نہ صرف ذکر کیا بلکہ اپنے دل کی مرہم پٹی کے لیے اس کا انتخاب بھی کیا اگر چہ ہماری شنید تو یہ ہے کہ جہاں آپ رہتے ہیں وہاں سیلف میڈیکیشن کو چنداںمستحسن نہیں سمجھا جاتا بلکہ عین ممکن ہے جرم گردانا جاتا ہو یہ تو آپ کے آبائی وطن کا طرہ امتیاز ہے جس کا اثر آپ کے مزاج میں بوجوہ در آیا ہے ۔بہر حال اپ کو اس فورم میں اپنی خود کردہ مرہم پٹی کی تصدیق و تکذیب کے علاوہ اعلی سطحی جراحی کا کافی و شافی سامان میسر آئے گا شرط یہی ہے کے شجر سے پیوستہ رہ کے بہار کی امید رکھیں۔
ایک مرتبہ پھر خوش آمدید۔
محفل کے خیر اندیشوں میں سے ایک۔
 

ہمیشہ

محفلین
خوش آمدید جناب ہمیشہ جی
اردو محفل میں خوش آمدید
ویسے بات کچھ پلے نہیں پڑی کیا رشتے داروں میں کوئی بھی نہیں ہے پاکستان میں کوئی چاچا چاچی، کوئی تایا تائی، کوئی پھوپھا پھوپھی، کوئی ماما ماممانی، کوئی خالو خالہ،


حق حا

بلکل تمام رشتہ دار جن کی فہرست آپ نے لکھی ہے پاکستان میں ہی مقیم ہے۔ لیکن ان رشتہ داروں سے میرا رشتہ بلکل نہ ہونے کے برابر ہے ۔ بس اُن کے نام آتے ہیں اور تصویروں سے شکل و صورت کی پہچان ہے ۔
 

ہمیشہ

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید :) یورپ میں رہتے ہوئے اردو لکھنا اور بولنا کیسے سیکھی؟؟

گھر میں والدین کے ساتھ اردو ہی بولی جاتی ہے اور بچپن میں اُن ہی کی کوششوں کے نتیجے سے پڑھنا سیکھلی اور ویسے بھی قرآن پاک پڑھنے کے لیے بھی عربی حروف سیکھے جس کے ذریعے اردو پڑھنے میں زیادہ مشکلات پیش نہ آئیں ۔ بس شروع شروع میں اردو تحریروں میں زیر اور زبر کے نہ ہونے پر غصہ آتا تھا ۔

پھر بچپن میں ہی کچھ وقت کے لیے اپنے ہی شوق سے اردو کی کچھ کتابیں پڑھیں جن کا تعلق اکثر دینِ اسلام سے تھا مثلاً اردو میں سیرتِ نبوی وغیرہ لیکن آب تو کافی برس بیت چکے ہیں باقاعدہ طور پر اردو کی کسی کتاب کو ہاتھ لگاے ہوئے۔

اور چونکہ والد گرامی روزانہ شام کو اردو خبریں اور شوز دیکھتیں ہیں اُس سے بھی ملک پاکستان کے ساتھ ساتھ اردو کی بول چال کا اثر مجھ میں آیا۔

جہاں تک لکھنے کی بات ہے تو بس یہ کمپیوٹر وغیرہ کا کمال ہے کہ کچھ جملے لکھنے کے قابل ہوں اگر باقاعدہ طور پر کسی کاپی پینسل پر کچھ لکھنے کا کہا جائے تو پھر مشکل ہی ہے کوئی جملہ بغیر کسی غلطی کے لکھ پاؤں ۔


بہت عجیب بات ہے۔ دور سے کیسے نظر آتا ہے بھائی؟؟ اور اتنا ہی بوجھ ہے پاکستان سے تعلق پر تو لاتعلقی کا اظہار کر دیا کریں

بھائی کوئی عجیب بات نہیں ۔ شکل و صورت سے ظاہر ہوتا ہے کہ بندہ یورپی نژاد نہیں ۔

بندہ اب اتنا بھی احساسِ کمتری کا شکار نہیں کہ اپنے والدین کے وطن سے اظہارِ لاتعلقی کر لے ۔ بچپن میں ایک فخر بھی محسوس ہوتا تھا پاکستان سے تعلق پر ۔

شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور گھر میں داخل ہوتے ہی پینٹ شرٹ کی جگہ شلوار قمیض پہنتا ہوں ۔ پاکستانی کھانوں کا ہی ہر روز گھر میں اختتام ہوتا ہے اور جب اپنے والدین کو پاکستان کے بارے میں فکر مند پاتا ہوں تو خود لاتعلقی اختیار کر لینا ذرا بھی مجھے قبول نہیں ۔

پھر اقبال کے بھی دو تین شعر پڑھے ہیں جن سے متاثر بھی ہوا اور اپنے فرض کا احساس بھی ۔


آ تجھ کو بتاؤں تقدیرِ امم کیا ہے
تیغ و سناں اول ، طاؤس و رباب آخر


آپ تصویر کا ایک ہی رخ دیکھ رہے ہیں.. اچھے برے لوگ تو ہر جگہ پائے جاتے ہیں.. :) حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ یکطرفہ خیالات آپ کے ذہن میں آئے کیسے؟؟ کیا آپ کبھی پاکستان تشریف لائے ہیں؟؟

پاکستان پر قدم رکھے دس سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہے ۔ بچپن میں دو تین دفعہ گے تھے، بس ہلکہ سا یاد ہے۔

باقی جو باتیں میں نے لکھیں تھی یہ میری اپنی سوچ نہیں بلکہ یہ وہ باتیں ہیں جن کا مجھے جواب دینا پڑھا ہے ماضی میں ۔ ذاتی طور پر تو میرا اس بات پر پورا یقین ہیں کہ پاکستان کے لوگوں کی اکثریت خوش مزاج اور اچھے ہیں ۔

ایک بار سکول میں جب میں پندرہ سال کا تھا تو جغرافیہ کی کلاس میں ملکِ پاکستان کے بارے میں پڑھایا گیا ۔ شروع شروع میں مجھے خوشی ہوئی کہ میرے یاروں دوستوں کو میرے ملک کے بارے میں کچھ پتہ چلے گا مگر وہ خوشی جلد ہی ختم ہوگئی ۔

استاد صاحب نے پاکستان کی بس ایک نیگیٹو تصویر پیش کی ۔ ایک بار پاکستان سے متعلقہ ایک چھوٹی سی فلم بھی دیکھای جو میں نہ دیکھ سکا کیونکہ میں اُس دن بیمار تھا ۔ لیکن نجانے کس طرح کی فلم تھی کیونکہ اس کہ اگلے ہی دن میرے دوستوں نے اُس فلم سے متعلقہ عجیب عجیب سے سوال کیے۔ مثلاً کیا میں اپنی بہن کو جان سے مار دوں گا اگر وہ کسی اجنبی لڑکے سے بات کرتی ہے ۔

اس واقعہ سے میری سوچ پر کچھ تاثرات پرے ۔
 

لاریب مرزا

محفلین
آپ کی سوچ متاثر کن ہے۔ پہلے ہمیں آپ کا تعارف بہت عجیب لگ رہا تھا، اب سوچ رہے ہیں تو آپ اپنی جگہ بالکل درست احساسات رکھتے ہیں :) شاید آپ حساس طبیعت کے مالک ہیں.. کیونکہ آپ کے دوست وغیرہ پاکستان کے ٹیگ سے ہٹ کر ذاتی طور پر بھی تو آپ کو جانتے ہوں گے۔ پھر سب کے بارے میں ایسی رائے قائم کرنا تو غلط ہے نا.. :)
ایک بار سکول میں جب میں پندرہ سال کا تھا تو جغرافیہ کی کلاس میں ملکِ پاکستان کے بارے میں پڑھایا گیا ۔ شروع شروع میں مجھے خوشی ہوئی کہ میرے یاروں دوستوں کو میرے ملک کے بارے میں کچھ پتہ چلے گا مگر وہ خوشی جلد ہی ختم ہوگئی ۔

استاد صاحب نے پاکستان کی بس ایک نیگیٹو تصویر پیش کی ۔ ایک بار پاکستان سے متعلقہ ایک چھوٹی سی فلم بھی دیکھای جو میں نہ دیکھ سکا کیونکہ میں اُس دن بیمار تھا ۔ لیکن نجانے کس طرح کی فلم تھی کیونکہ اس کہ اگلے ہی دن میرے دوستوں نے اُس فلم سے متعلقہ عجیب عجیب سے سوال کیے۔ مثلاً کیا میں اپنی بہن کو جان سے مار دوں گا اگر وہ کسی اجنبی لڑکے سے بات کرتی ہے ۔

اس واقعہ سے میری سوچ پر کچھ تاثرات پرے ۔
ہمیں تو اب آپ کے استاد صاحب پہ غصہ آ رہا ہے۔ :arrogant: ایک معلم کا یہ کام تو نہیں ہوتا کہ وہ بغیر پوری تحقیق کیے اتنے غلط بیانات دیں اور کسی کے جذبات کو مجروح کرے.. :unsure:
اور یہاں کوئی کسی کو نہیں مارتا ہے۔ بہن بھائیوں میں بہت دوستانہ فضا پائی جاتی ہے۔ :love: بس کچھ جاہل لوگ اس قسم کے کام کرتے ہیں.. :cautious:
 
Top