تعارف سادہ سا تعارف

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
مجبوری ہے، کتاب یہاں ملتی نہیں، پاکستان میں گھر پڑی ہوئی ہے۔
میرے پھوپھا اگلے ہفتے پاکستان سے لندن واپس آر ہے ہیں۔ اگر ان کے سامان میں گنجائش ہوئی تو میں علی پور کا ایلی اور الکھ نگری منگوا رہا ہوں۔ دعا کریں کہ سامان میں جگہ نکل آئے۔لندن سے میں نے جا کر باجی سے لے لینی ہے۔
بے بی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
محب بھائی پاکستان میں کس شہر سے آئیں گے؟‌اور کیا 2 موٹی کتب جو کہ میرے سائز کی ہیں(بے بی ہاتھی)، لا سکیں گے کیا۔ اگر میرے پھوپھا نہ لاسکے تو میں آپ کو تکلیف دوں گا۔
بے بی ہاتھی
 
علی پور کا ایلی تو میں نے پڑھی ہوئی ہے اور کوئی کتاب بتاؤ۔

اگر کتاب دوں تو کیا لکھ لو گے :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ ساری کتابیں لندن ہی کیوں جا رہی ہیں؟

کوئی ادھر بھی آ سکتی ہے کیا؟

ویسے ایک کتاب بذریعہ برقی ڈاک قیصرانی نے وعدہ کیا تو تھا، لیکن شاید بھول گئے۔
کوئی بات نہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
یہ ساری کتابیں لندن ہی کیوں جا رہی ہیں؟

کوئی ادھر بھی آ سکتی ہے کیا؟

ویسے ایک کتاب بذریعہ برقی ڈاک قیصرانی نے وعدہ کیا تو تھا، لیکن شاید بھول گئے۔
کوئی بات نہیں۔
اچھا یاد دلایا شمشاد بھائی۔ میں جلد از جلد بھیجتا ہوں۔
بے بی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لنک کام کرتا ہے لیکن وہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں جو کتاب ہے وہ کدھر گئی؟
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
یہ لنک کام کرتا ہے لیکن وہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں جو کتاب ہے وہ کدھر گئی؟
شمشاد بھائی میرا کمپیوٹر عمرو عیار کی زنبیل ہے۔ اس میں صرف 80 اور 80 جی بی کو دوہارڈ ڈسکیں ہیں، مگر ڈیٹا اتنا کہ کسی بھی چیز کو تلاش کرنا نا ممکن(تقریباً)۔ میں‌کوشش کر رہا ہوں، جیسی ہی ملی روانہ کر دوں گا۔ بصورتٍ دیگر معذرت :cry:
بے بی ہاتھی
 
رضوان

محفلین
اگر کوئی صاحب/ صاحبہ کراچی سے جا رہے ہوں اور وزن کا مسئلہ ہو۔ جیسا کہ ہوتا ہے تو وہ اس طرح کی کتابیں بازار سے ہرگز نہ خریدیں۔ ایرپورٹ کے روانگی لاؤنج سے مل جائینگی بس یہ ہے کہ عام بازار سے جو ٪20 ڈسکاؤنٹ ملتا ہے اس کے بجائے لکھی ہوئی پوری قیمت دینی پڑے گی۔
سکین کر کے بھجوا دیتا ہوں آپ لکھ دیجیے سب پڑھ لیں گے(محب ہنسنا نہیں)
 
شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:

رضوان بھائی اگر آپ پنڈی سے کتابیں حاصل کر سکتے ہیں تو میں آپ کو 35 سے 40 فیصد رعایت دلوا سکتا ہوں۔ :wink:
(محب اب بےشک ہنس لیں) :D
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
یہ لنک کام کرتا ہے لیکن وہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں جو کتاب ہے وہ کدھر گئی؟
شمشاد بھائی میرا کمپیوٹر عمرو عیار کی زنبیل ہے۔ اس میں صرف 80 اور 80 جی بی کو دوہارڈ ڈسکیں ہیں، مگر ڈیٹا اتنا کہ کسی بھی چیز کو تلاش کرنا نا ممکن(تقریباً)۔ میں‌کوشش کر رہا ہوں، جیسی ہی ملی روانہ کر دوں گا۔ بصورتٍ دیگر معذرت :cry:
بے بی ہاتھی

ٹھیک ہے مجبوری کا دوسرا نام معذرت ہی تو ہے۔
 
رضوان

محفلین
شمشاد نے کہا:
رضوان بھائی اگر آپ پنڈی سے کتابیں حاصل کر سکتے ہیں تو میں آپ کو 35 سے 40 فیصد رعایت دلوا سکتا ہوں۔ :wink:
(محب اب بےشک ہنس لیں) :D

نیکی اور پوچھ پوچھ۔ میں عموماً ریگل کراچی پہ ایک بڑے صاحب فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوتے ہیں، وہیں جاکر آلتی پالتی مار دیتا ہوں اور پرانی کتابوں کو بیننا شروع کر دیتا ہوں۔ کافی عرصے سے وہاں جانا نہیں ہو رہا۔ راولپنڈی میں کمرشل پہ ایک دکان نظر آئی ہے پچھلے دنوں کافی بہتر لگی۔ “سپر“ اسلام آباد میں بھی ایک دو بک اسٹورز کے باہر جو ڈھیر لگا ہوتا ہے اس میں کام کی کتابیں مل جاتی ہیں۔ مجھے اسلام آباد میں ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا کہ سورج کسطرف سے نکلتا ہے؟ چاند چڑہتے ہوئے البتہ دیکھ لیا :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
اسلام آباد میں آپ کو سورج نظر آئے گا بھی نہیں کیونکہ وہاں سورج اتنا بیکار نہیں کہ ہر ایک کو نظر آتا رہے، وہ تو چڑھتے ہی اپنی پوجا شروع کروا دیتا ہے۔ اور وہ ہر اُس طرف سے نکلتا ہے جدھر سے اس کی پوجا ہونی ہوتی ہے۔

چاند آپ نے خود کوئی چڑھا دیا ہو گا اس لیے نظر آ گیا ہو گا :wink:
میں نے نئی کتابوں کی بات کی تھی۔ اس کے لیے آپ کو پنڈی کے اردو بازار جانا پڑے گا۔
 
Top