تعارف سادہ سا تعارف

قیصرانی

لائبریرین
دھلائی؟‌کس نے کی، اور کس کی کی، اور کیسے کی؟
کچھ ہمیں‌بھی تو پتا چلے۔
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی اور فرزانہ صاحبہ - کیا آپ لوگوں نے ممتاز مفتی کی لکھی ہو کتابیں “علی پور کا ایلی“ اور “الکھ نگری“ پڑھ رکھی ہیں؟

قیصرانی اگر تو آپ نے پڑھ رکھی ہے تو پھر میں آپ کو اس کا جواب دوں گا کہ کس نے کس کی کیسے دھلائی کی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جب میں‌پرائمری میں تھا تو علی پور کا ایلی پڑھ لی تھی۔ اور الکھ نگری اس کے کئی سال بعد۔ اب فرمائیں۔
قیصرانی
 
F@rzana

محفلین
میں انے الکھ نگری پڑھ رکھی ہے، مزید فرمائیے۔۔۔۔۔!
کیا آپ دھوبی گھاٹ پر بیٹھے ہیں؟؟؟

۔
شمشاد نے کہا:
قیصرانی اور فرزانہ صاحبہ - کیا آپ لوگوں نے ممتاز مفتی کی لکھی ہو کتابیں “علی پور کا ایلی“ اور “الکھ نگری“ پڑھ رکھی ہیں؟

قیصرانی اگر تو آپ نے پڑھ رکھی ہے تو پھر میں آپ کو اس کا جواب دوں گا کہ کس نے کس کی کیسے دھلائی کی۔
 
شمشاد

لائبریرین
F@rzana نے کہا:

آپ جدید لفظ “ڈرائی کلینر“ بھی تو استعمال کر سکتی تھیں۔

اور اگر آپ نے دونوں کتابیں پڑھ رکھی ہیں تو اس میں ایک باب جس میں ممتاز مفتی استاد بننے کا کورس کرنے گئے تھے، پھر سے پڑھیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی فن لینڈ میں تو نہیں‌ہیں، مگر ذرا سا اشارہ(وہ والا نہیں جو حسینوں کو کیا جاتا ہے) کر دیں تو میں مکمل طور سے یاد کر لوں گا۔
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
ہوسٹل میں خاصی گرما گرم بحث، کسی کا جھوٹا کھانے کی بات، وغیرہ وغیرہ
 
F@rzana

محفلین
“ڈرائی کلینر“۔۔۔۔چہ مطلب؟
کیا یہ اردو فورم نہیں ہے شمشاد بھائی؟

اور جب آپ اشروں پر اتر ہی آئے ہیں تو کھل کر بھی سامنے آجائیں۔۔۔۔
کیا تھا اس کتاب میں کچھ لائنیں عطا کر ہی ڈالیں :)
۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب دیکھیں نا آپ سویٹ، سویٹو وغیرہ بھی بولتی ہیں، اور خود ہی کہتی بھی ہیں کہ یہ کمبخت انگریزی Glue کی طرح چپکی ہوئی ہے۔

کہنے کو کھچڑی بھی کہہ سکتے ہیں لیکن اگر دال پلاؤ کہہ دیا جائے تو خود سے ہی ذائقہ بدل جاتا ہے۔ اسی طرح ڈرائی کلینر کہہ دیتیں۔

اور لائنیں کہاں سے لکھوں؟ کتاب اس وقت موجود نہیں ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے یاد آ گیا۔ لیکن یہ قدرت اللہ شہاب صاحب نے لکھا تھااپنے میٹرک کے پیپرز کا حال۔ سکھوں کے حوالے سےتھی دھلائی والی بات۔ جب انہوں نے باند رکلا کھیلا تھا سوتے وقت۔ مگر یہ شہاب نامہ میں‌ہے۔
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
شہاب نامہ میں ممتاز مفتی کا ذکر تک نہیں، حالانکہ ممتاز مفتی بہت عرصہ تک شہاب مرحوم کے او ایس ڈی رہے تھے اور میں نے ممتاز مفتی کی بات کی تھی۔

آپ ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ والی بات کر رہے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
چلیں جب کتاب آگئی آپ کے یا میرے پاس تو بتا دیجئے گا کچھ سطریں۔
مجھے جو یاد آیا تھا وہ کہ دیا۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں‌نے آپ کو جھٹلانے کی بات کی ہے شمشاد بھائی جان۔
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
یقین کریں یہ ٹالنے والی بات نہیں ہے، مجبوری ہے کہ کتاب میرے پاس یہاں نہیں ہے، وگرنہ ضرور بتا دیتا۔ چلیں پھر کبھی سہی، آپ کا ادھار رہا۔
 
Top