ساجیکوٹ آبشار کی سیر

ابن توقیر

محفلین
اتنا زیادہ ہجوم نہیں تھا کہ کوفت ہوتی۔ اس جگہ کی مین سڑک سے کافی دوری کی وجہ سے یہاں فضول قسم کا رش دیکھنے میں نہیں آیا۔
ایک اور بات جو مجھے یہاں پسند آئی کہ اگر اتوار کے علاوہ کسی دن جائیں تو پھر "آپ ہی آپ" ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق رش صرف اتوار کو ہوتا ہے۔
 
یاز

محفلین
اس ٹرپ کے علاوہ کسی ٹرپ کی بات کر رہے ہیں۔
اوہ اچھا۔
ویسے سچ کہوں تو مجھے ہجوم سے کبھی بھی زیادہ کوفت نہیں ہوئی۔ بلکہ ایک خوشی سی ہوتی ہے کہ لوگ سیروسیاحت سے لطف اندوز ہونے کے لئے آئے ہیں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ بہت زیادہ رش (بلکہ فضول قسم کے رش) والی جگہوں سے بچنے کی ہی کوشش ہوتی ہے۔ جیسے مری کی مال روڈ، دامنِ کوہ، شکرپڑیاں وغیرہ
 
راجہ بازار ؟

اے خان

محفلین
واہ یاز بھائی بہت ہی خوبصورت منظر کشی کی ہے آپ نے، پانی کتنا گہرا تھا؟ اور یہ جگہ کچھ ویران سی ہے تو پولیس یہاں کیا کررہی تھی
 
شکریہ جناب۔
تالاب میں ابتدائی دس بارہ فٹ تک پانی کافی کم گہرا ہے۔ تین سے چار فٹ تک ہی ہو گی۔ اس کے بعد آبشار کے عین نیچے والی جگہ پہ کافی گہرا ہے۔ اس لئے سب لوگ ابتدائی حصے تک ہی محدود تھے۔

پولیس والے کی ڈیوٹی شاید اسی لئے لگائی گئی ہو گی کہ ایک تو لوگوں کو پانی میں جانے سے روکے، اور دوسرا یہ کہ فیملیز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات نہ ہوں۔
 
یاز

محفلین
کبھی وادی جہلم چکر لگے تو چھم کے نزدیک ایک آبشار ہے وہاں کا وزٹ ضرور کریں
جی انشاء اللہ ضرور۔ ویسے اگلا ہدف tilni waterfall کا ہے جو تراڑکھل کے قریب واقع ہے۔ دیکھیں کب موقع ملتا ہے۔
میں ایک بار چکوٹھی تک تو جا چکا ہوں۔ چھم واٹرفال کہاں پہ آتی ہے؟
 
ربیع م

یہ چکوٹھی روڈ پر نیلی پل یا چناری پل سے وادی لیپہ کی جانب راستہ جدا ہوتا ہے وادی لیپہ کے راستے میں پہلے چھم آتا ہے وہاں واقع ہے، وادی لیپہ بھی دیکھنے کی جگہ ہے.
 
لیپہ پاس تک تو گئے تھے تیرہ چودہ سال قبل، ریشیاں اور داؤ خان سے ہوتے ہوئے۔ لیکن چھم آبشار واقعی یاد نہیں، یا دیکھی ہی نہیں۔
 
دیکھی نہیں ہو گی شاید ورنہ بھولنے والی جگہ نہیں
پاکستان کی مشہور ترین آبشاروں میں سے ایک ہے.
 
ابن توقیر

محفلین
جی انشاء اللہ ضرور۔ ویسے اگلا ہدف tilni waterfall کا ہے جو تراڑکھل کے قریب واقع ہے۔ دیکھیں کب موقع ملتا ہے۔
میں ایک بار چکوٹھی تک تو جا چکا ہوں۔ چھم واٹرفال کہاں پہ آتی ہے؟
کچھ مزید روشنی ڈالیں بھیا۔ یہ کہاں ہے؟ راولپنڈی سے کتنا فاصلہ بنتا ہے اور ایک دن میں آرام سے جا کر واپسی ہوسکتی ہے؟
یہ چکوٹھی روڈ پر نیلی پل یا چناری پل سے وادی لیپہ کی جانب راستہ جدا ہوتا ہے وادی لیپہ کے راستے میں پہلے چھم آتا ہے وہاں واقع ہے، وادی لیپہ بھی دیکھنے کی جگہ ہے.
راولپنڈی سے فاصلے کا اندازہ ہوسکتا ہے بھیا کہ کتنے وقت کا سفر ہے؟
 
ابن توقیر

محفلین
اپنی گاڑی اور اچھا ڈرائیور ہو تو تقریباً پانچ گھنٹے کا سفر ہے پنڈی سے.
براستہ مظفر آباد چکوٹھی روڈ
ہمم۔ ایک سائیڈ کے چھ گھنٹے تقریباً
بارہ گھنٹوں کا تھکا دینے والا سفر، یعنی وہاں رکنے کے لیے بمشکل دو سے تین گھنٹے ہوں گے۔
 
Top