ساجیکوٹ آبشار کی سیر

یاز

محفلین
آبشار کے عین پیچھے انواع و اقسام کا سبزہ وغیرہ دکھائی دیا۔ ہم اس تک جانا تو چاہتے تھے، لیکن رسائی ممکن نہ تھی۔ باہر سے گھوم کے جانے کی کوشش کی جا سکتی تھی، لیکن وہاں ڈیوٹی پہ تعینات ایک پولیس والے نے منع کر دیا۔

ss31.jpg

ss32.jpg
 

یاز

محفلین
اس کے بعد اگلا ایک ڈیڑھ گھنٹہ پانی میں ہی ڈبکیاں لگانے میں گزرا۔ حتیٰ کہ پولیس والے کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا یا شاید چھٹی کا وقت ہو گیا۔ اس نے سب کو پانی سے نکل آنے کا اذن جاری کیا۔
باہر نکل کے چائے پی، اور پھر واپسی کے لئے چڑھائی چڑھنا شروع کی۔
اوپر چڑھتے ہوئے بھی آبشار کی چند تصاویر بنانا نہیں بھولے

ss33.jpg

ss34.jpg
 

یاز

محفلین
وقت کافی ہو چکا تھا اور ہمیں ورلڈکپ فائنل کا پہلا ہاف مس ہو جانے کا خدشہ لاحق ہو چکا تھا۔ اس لئے بھاگم بھاگ واپسی کی راہ لی۔ واپسی پہ چلتی گاڑی سے موبائل کیمرے سے ہی ہزارہ موٹروے کی چند ایک تصاویر لے پائے۔

ss37.jpg
 

یاز

محفلین
اور اس کے ساتھ ہی یہ سفر ختم ہوا۔ گھر پہنچ کے فائنل میچ دیکھا اور فرانس کی جیت وغیرہ نے سیر کا مزہ دوبالا کر دیا۔
 

یاز

محفلین
اتنی چھوٹی آبشار گمان ہوتا ہے کہ اوپر ٹیوب ویل چل رہا ہے
جی بالکل، پانی کافی کم تھا۔ ناران اور سوات وغیرہ میں گلیشئر سے پگھلتے پانی والی آبشاریں ہیں جو اس سے کافی بڑی ہیں۔ اس آبشار کا سورس کوئی چھوٹا سا چشمہ ہے یا بارش کا پانی ہے۔ ہم نے پلان بھی بارشوں کے سیزن میں اسی لئے کیا تھا کہ کچھ زیادہ پانی ہو۔ بدقسمتی سے اس دن اس مختصر ایریا کے علاوہ باقی تمام جگہ پہ کافی بارش ہوئی تھی، ورنہ پانی اس سے کافی زیادہ ہوتا۔
 

ابن توقیر

محفلین
ابن توقیر بھائی نے بھی حال ہی میں اس جگہ کی زیارت کی ہے۔ امید ہے کہ وہ بھی اس لڑی میں کچھ شراکت فرمائیں گے۔
آپ کے کیفیت نامے سے ہمت پکڑ کر ہی رخ کیا تھا بھیا۔کافی انجوائے کیا،ویسے آپ نے ڈبکیاں لگانے کا ذکر کیا تب نہانے پر پابندی نہیں تھی؟ ہم تو جس دن پہنچے تب ڈبکی لگانا سختی سے منع تھا۔
ویسے جیسے ہی ہم پہنچے وہاں بارش شروع ہوگئی جس نے لطف دوبالا کردیا۔چند تصویریں جو قدرے اچھے موبائل سے لیں وہ پیش کرنے سے قاصر ہوں کہ بارش سے موبائل کی سکرین فوت ہوچکی ہے اور فی الحال ہمت نہیں ہورہی بدلنے کی کہ سیم سنگ کی سکرین تو موبائل کی قیمت کے برابر ہے۔ایک اور موبائل سے لی گئی تصویریں پیش کروں گا جن کی کوالٹی پر شدید ترین کمپرومائز کی درخواست ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
سب سے بہتر راستہ وہی ہے جس سے ہم یہاں ئے تھے۔ یعنی براستہ موٹروے برہان سے کچھ آگے ہزارہ موٹروے پہ چڑھ گئے۔ وہاں سے شاہ مقصود انٹرچینج سے قراقرم ہائی وے پہ، وہاں سے 11 کلومیٹر حویلیاں تک اسی راستے پہ، پھر حویلیاں کے اندر سے گزر کر ساجیکوٹ کی راہ لی۔ یہ راستہ تقریباَ 150 کلومیٹر ہے، لیکن وقت اور ڈرائیو کے لحاظ سے سب سے بہتر ہے۔
ہم نے بھی یہی راستہ استعمال کیا تھا کہ ہم سے تقریباً پانچ سات منٹ کے فاصلے پر ہری پور،ایبٹ آباد انٹرچینج ہے۔
 

یاز

محفلین
آپ کے کیفیت نامے سے ہمت پکڑ کر ہی رخ کیا تھا بھیا۔کافی انجوائے کیا،ویسے آپ نے ڈبکیاں لگانے کا ذکر کیا تب نہانے پر پابندی نہیں تھی؟ ہم تو جس دن پہنچے تب ڈبکی لگانا سختی سے منع تھا۔
ڈبکی لگانا تو منع تھا۔ اس بابت تاکیدی بورڈ بھی لگا ہوا تھا، جس میں دفعہ 144 وغیرہ کا بھی ذکر تھا۔
لیکن جب ہم گئے تو کچھ لوگ وہاں پانی میں ڈبکیاں لگا ہی رہے تھے۔ ہم نے بھی انہی کی اتباع کی۔
 

یاز

محفلین
تصاویر بہت خوب ہیں، سیر بھی یقینا خوب تر رہی ہوگی! ان میں سے کوئی تصویر موبائل کیمرہ سے بھی بنائی؟
ابتدائی تین چار تصاویر موبائل کیمرہ سے ہی بنائی تھیں۔ اور ہزارہ موٹروے والی آخری تین تصاویر بھی موبائل کیمرے سے ہی۔
 

لاریب مرزا

محفلین
بہت خوب یاز بھائی!! اس سیر سے آپ نے خوب لطف اٹھایا ہو گا۔
آپ سے ایک سوال تھا۔ کیا کبھی کسی جگہ کی تصاویر لیتے ہوئے ہجوم سے کوفت ہوئی کہ یہ ہٹے تو تصویر لی جائے۔ :)
 

یاز

محفلین
بہت خوب یاز بھائی!! اس سیر سے آپ نے خوب لطف اٹھایا ہو گا۔
آپ سے ایک سوال تھا۔ کیا کبھی کسی جگہ کی تصاویر لیتے ہوئے ہجوم سے کوفت ہوئی کہ یہ ہٹے تو تصویر لی جائے۔ :)
اتنا زیادہ ہجوم نہیں تھا کہ کوفت ہوتی۔ اس جگہ کی مین سڑک سے کافی دوری کی وجہ سے یہاں فضول قسم کا رش دیکھنے میں نہیں آیا۔
 
Top