سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

متلاشی

محفلین
کیا دماغ میں شعور کا ہونا سائنسی اثبوت نہیں؟
نہیں۔۔۔ یہ بات سائنس کی تعریف پر پوری نہیں اترتی ۔۔۔ اگر شعور کوئی مادی وجود رکھتا ہے تو اس کا سائنسی ثبوت اس کو الگ کر کے یا شعور میں تبدیلیاں کر کے دینا ہو گا۔۔ جیسا کہ جسم کے دیگر مادی حصوں کی پیوند کاری ہوتی ہے ۔۔۔
 
arifkarim

معطل

نشہ آور ادویات اور دماغی سرجری کیا انسانی شعور میں عارضی و دائمی تبدیلیاں رونما نہیں کرتیں؟
 
متلاشی

محفلین
آکسفرڈ یونیورسٹی کی جانب سے روح یعنی Soul کی تعریف:
The spiritual or immaterial part of a human being or animal, regarded as immortal.
http://www.oxforddictionaries.com/definition/english/soul
یعنی کسی بھی مادی جسم کا روحانی جسم روح کہلاتا ہے۔ آپ روحانی جسم کو عقلی اور منطقی طور پر ثابت کر دیں۔ نوبیل انعام آپ کا ہوا۔
میں تو اس بات پر ایمان رکھتا ہوں کہ انسان کا ذہن بہت محدود ہے بہت سی ایسی باتیں جنہیں ہم نہیں کھوج سکتے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا انکار کر دیا جائے ۔۔۔
 
متلاشی

محفلین
کومے کا شکار افراد شعوری لحاظ سے برین ڈیتھ ہوتے ہیں البتہ کلینیل طور پر زندہ۔ اسی طرح بغیر دماغ کے انسان کا جسم تو زندہ رہ سکتا ہے پر شعور نہیں۔
آپ کی سائنس تو یہ کہتی ہے برین ڈیتھ ہوتی ہی کلینکل ڈیتھ کے بعد ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
arifkarim

معطل
اگر بگ بینگ کا مشاہدہ کرنا ناممکنات میں سے ہے تو پھر اس ناممکن مفروضے کو بنیاد بنا کر اتنی تھیوریاں کیسے پیش کی گئی ہیں ۔۔۔؟؟؟؟ ذرا پچھلے صفحات پر سائنس کی دی گئی تعریف پر غور کریں۔۔۔ آپ کی پیش کردہ سائنس کی تعریف ہے غلط پھر تو۔۔۔! یا پھر بگ بینگ کا نظریہ غلط ہے ایک بات کو مان لیں ۔۔۔
بگ بینگ مفروضہ کاسمک بیگراؤنڈ تابکاری کی سائنسی دریافت کے بعد وجود میں آیا ہے۔ یہ مفروضہ کسی انسان کی اپنی ذاتی رائے پر مبنی نہیں
 
آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
قرآن کے عقلی دلائل کہیں سے بھی منطقی نہیں ہیں۔ صرف ایمان والے ہی انکو عقیدت کیساتھ منطقی کہہ سکتے ہیں۔ غیرمسلم نہیں۔
قرآن کے دلائل ہر لحاظ سے عقلی اور منطقی ہیں ۔۔۔ مگر آپ کس عقل اور منطق کی بات کر رہے ہیں اسی شعور کی جس کا مادی وجود ابھی سائنس ثابت نہیں کر سکی ۔۔۔ ؟؟؟ تو پھر سائنس کی رو سے آپ کو عقل و شعور نامی چیز کا انکار کر دینا چاہیے کیونکہ سائنٹفیکلی یہ ثابت نہیں ہو سکا۔۔۔ اور پھر جب آپ اپنی ہی سائنس کے رو سے بے عقل ٹھہریں گے تو پھر آپ کو قرآن کے دلائل غیر عقلی اور غیر منطقی ہی لگیں گے ۔۔۔
 
arifkarim

معطل
میرا لفظ خدا سے مطلب خالقِ کائنات ہے ۔۔۔۔؟ اس کا جواب آپ کے ذمہ ہے ۔۔۔
کیا آپ اس جنرل پرسیپشن کو مانے ہیں کہ ہر چیز کا کوئی نہ کوئی خالق موجود ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اور بگ بینگ نظریہ کے مطابق اس وقت کائنات ایک بڑے مادے Primary Nebula کی صورت میں تھی جس وقت بگ بینگ کا عمل ظہور پذیر ہوا۔۔۔ تو سوال یہ ہے کہ وہ بڑا مادہ کیسے خود بخود تخلیق ہوا؟؟؟ اس کا خالق کون ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اسوقت کائنات میں موجود تمام تر مادہ و توانائی ایک سنگولیریٹی میں موجود تھی۔ سنگولیریٹی بذات خود ایک انتہائی پیچیدہ موضوع ہے۔ آسان الفاظ میں زمان و مکاں کی لا متناہی خمداری سنگولیریٹی کہلاتی ہے۔ بلیک ہولز کے اندر یہ پائی جاتی ہے۔ سو بگ بینگ نے اس نکتے سے جنم لیا۔ سائنسدانوں نے حسابی طور پر اس نظریہ کو ثابت کیا ہے۔ اور اسکا مشاہدہ جدید فلکی آلات سے کرتے ہیں
 
arifkarim

معطل
قرآن کے دلائل ہر لحاظ سے عقلی اور منطقی ہیں ۔۔۔ مگر آپ کس عقل اور منطق کی بات کر رہے ہیں اسی شعور کی جس کا مادی وجود ابھی سائنس ثابت نہیں کر سکی ۔۔۔ ؟؟؟ تو پھر سائنس کی رو سے آپ کو عقل و شعور نامی چیز کا انکار کر دینا چاہیے کیونکہ سائنٹفیکلی یہ ثابت نہیں ہو سکا۔۔۔ اور پھر جب آپ اپنی ہی سائنس کے رو سے بے عقل ٹھہریں گے تو پھر آپ کو قرآن کے دلائل غیر عقلی اور غیر منطقی ہی لگیں گے ۔۔۔
اگر قرآن کے تمام دلائل منطقی ہیں تو پھر تمام سائنسدانوں کو مسلمان ہو جانا چاہیے تھا جو اصول و منطق پر سب سے زیادہ دسترس رکھتے ہیں
 
arifkarim

معطل
جی متفق ہوں کہ قرآن سائنسی کتاب نہیں مگر یہ سائنس کی بہت سی تہیں اور پرتیں کھولتی ہے اور وہ وہ باتیں بتاتی ہے جنہیں سائنس آج ثابت کر رہی ہے اور یہ کتاب 14 سو سال پہلے وہ باتیں بیان کر چکی ہے ۔۔۔ کہیں تو اس کی مثالیں لا کر دے دوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ کیا یہ اس بات کا بین ثبوت نہیں کہ یہ ایک الہامی کتاب ہے ؟؟ کیونکہ بقول سائنس 14 سو سال پہلے تو ایسی ترقی کا تصور بھی نا ممکن تھا۔۔۔
اسلامک سائنس، بائبل سائنس، گیتا سائنس یہ سب جدید سائنس کے بعد اصلاحیں ایجاد کی گئی ہیں۔ یہ سائنسی کتب نہیں، مذہبی و دینی کتب ہیں۔
 
متلاشی

محفلین
سائنس نظریاتی نہیں تجرباتی ہوتی ہے۔ سائنسی نظریات از خود تجربات و مشاہدہ کی بنیاد پر جنم لیتے ہیں۔
ہاہاہا ۔۔۔مگر بگ بینگ کا نہ مشاہدہ ہوا نہ تجربہ ہوا ۔۔۔ مگر پھر بھی یہ ایک سائنسی نظریہ بن گیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ عجب ہی لاجک ہے سائنس کی ۔۔۔
 
arifkarim

معطل
ہاہاہا ۔۔۔مگر بگ بینگ کا نہ مشاہدہ ہوا نہ تجربہ ہوا ۔۔۔ مگر پھر بھی یہ ایک سائنسی نظریہ بن گیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ عجب ہی لاجک ہے سائنس کی ۔۔۔
بگ بینگ کا مشاہدہ اسکی باقیات کی صورت میں آج تک ہو رہا ہے۔ کاسمک بیک گراؤنڈ تابکاری شعائیں بگ بینگ کی باقیات ہیں۔ جیسے ڈائنوسارز کے ڈھانچے انکی باقیات۔
 
arifkarim

معطل
میں تو اس بات پر ایمان رکھتا ہوں کہ انسان کا ذہن بہت محدود ہے بہت سی ایسی باتیں جنہیں ہم نہیں کھوج سکتے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا انکار کر دیا جائے ۔۔۔
انسان کا ذہن محدود ہے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ حواس خمسہ سے بالا تر من گھڑت ہستیوں پر یقین کامل کر لیا جائے۔
 
متلاشی

محفلین
سائنس یہ بات کب کی ثابت کر چکی ہے کہ تمام شعور کا ماخذ انسانی دماغ ہے۔ اب آیا شعور خود کیا ہے اس پر جدید تحقیق جاری ہے۔
جناب بات شعور کے ماخذ کی نہیں خود شعور کی ہو رہی ہے ۔۔۔۔؟ جب تک خود شعور کا مادی وجود ثابت نہیں ہوتا اس وقت تک آپ کو سائنسی نقطہ نگاہ سے ماننا پڑے گا کہ آپ بے شعور ہیں ابھی تک ۔۔۔
 
متلاشی

محفلین
فاتح بھائی لاادریت کو مانتے ہیں۔ سب سائنسی سوچ رکھنے والے ایک جیسے نہیں ہوتے
آپ کی یہ بات بھی آپ کی سائنس کی پیش کردہ تعریف پر پوری نہیں اترتی ۔۔۔ کیونکہ سائنس کے مطابق کسی بھی نظریہ کو رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کا بارہا مشاہدہ ، اور تجربہ کر کے ہر دفعہ ایک ہی طرح کے نتائج حاصل کیے گئے ہوں ۔۔۔ مگر اک سائنس کے ماننے والا کا نظریہ اور دوسرے سائنس کے ماننے والے کا نظریہ اور۔۔۔۔ یہ تو خود سائنس کی نفی ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ :)
 
Top