سائنس مسلسل خاموش کیوں؟

مطلب یہ لوگ ' دھوبی کا کتا ' ہیں ۔
اس نوع کی بے چین اور غیر یقینی زندگی گذارنے سے تو ایسے لوگوں کا جلدازجلد جہنم واصل ہونا نا صرف بہتوں کے لیے بلکہ ان کے اپنے اور ان کے وکیلوں کے لیے بھی بہتر ہے تاکہ ' خس کم ، جہاں پاک ' ۔:):)
یہ منطقی استدلال ہر ایک کے بس کی بات نہیں -اس جواب کی خوبی یہ ہے کہ چٹ بھی میری پٹ بھی میری -یا تو برابر یا مقابل کو شکست فاش - یعنی زندگی بھر کی عیاشیاں قبر میں ساتھ تو جائیں گی نہیں آخر جسم کا انجام مٹی ہی ہونا ہے اور دوبارہ زندہ ہونے پر ابدی خسران -گویا خسر الدنیا و الآخرہ -
آپ دونوں احباب سے گزارش ہے کہ سوال کی نوعیت کے مطابق علمی یا مدلل جواب دیں۔ اور مزید بہتر ہے کہ ذاتی خیالات اور خواہشات کو جواب کا حصہ نہ بنایا جائے۔:) شکریہ۔
 

سحرش سحر

محفلین
جن جادو یا میت ( شہید) کو رکھ لیتے ہیں ایک طرف کیونکہ بعض لوگ ان سے چڑ تے ہیں ...برموڈا ترائینگل بھی تو ان کھلا راز ہے ۔ جس کے بارے طرح طرح کی باتیں مشہور کی گئیں ہیں ۔ پتہ نہیں وہاں پر کیا کھچڑی پک رہی ہے اور پکانے والا کون ہے ؟
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
آپ دونوں احباب سے گزارش ہے کہ سوال کی نوعیت کے مطابق علمی یا مدلل جواب دیں۔ اور مزید بہتر ہے کہ ذاتی خیالات اور خواہشات کو جواب کا حصہ نہ بنایا جائے۔:) شکریہ۔

چودھری صاحب آپ تو اردو محفل میں کوشش کیجئے کہ پنجابی دنیا کی بڑی آٹھویں زبان بن جائے - کیا علم ،کیا منطق ،کیا دلیل !:)
 
چودھری صاحب آپ تو اردو محفل میں کوشش کیجئے کہ پنجابی دنیا کی بڑی آٹھویں زبان بن جائے -
شاہ صاحب، مشورے پر شکر گزار ہوں اور آٹھویں ہی کیوں، پہلی کیوں نہیں۔ :)
کیا علم ،کیا منطق ،کیا دلیل !:)
دلیل یوں ہوتی ہے۔
بقول درسی کُتب نیوٹن نے کشش ثقل کا تصور دیا۔ آیا اس نے کشش ثقل کو دیکھا تھا، ناپا تھا، تولا تھا ؟ ہر گز نہیں۔ اس نے سیب کو گرتے ہوئے دیکھا تو یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کوئی نادیدہ قوت ہے جو سیب کو نیچے گرا دیتی ہے۔ یہ منطقی استدلال کی ایک عمدہ مثال ہے۔ یعنی صفات کو موجود پا کر ایک ان دیکھی شے کے وجود پر یقین کر لینا۔ :)
 

فے کاف

محفلین
السلام علیکم
آپ ہمیشہ منطقی بات کرتی ہیں
کچھ عرصے پہلے میں نے محفل پر یہ کچھ لکھا تھا. شاید آپ کے سوال کا کسی حد تک جواب ہو مگر یقیناً مکمل اور تفصیلاً نہیں ہوگا
توحید : خدا موجود ہے اور وہ و احد ہے. اس کے وجود پر دلیل اس کائنات میں پایا جانے والا نظم ہے. اسکے علاوہ ہر مادی وجود اپنے وجود کے لئے محتاج ہے. اسے بنانے کے لئے ایک بنانے والا چاہیے ساتھ ہی وہ تمام وسائل بھی جو بنانے کے لئے ضروری ہیں مثلاً شکل، مادہ اور اسکے بعد وہ وجود باقی رہنے کے لئے بھی محتاج ہے.
وجود کی تین قسمیں ہیں. اول واجب الوجود یعنی ایسا وجود جو اپنی پیدائش کے لئے کسی کا محتاج نہ ہو. وہ پہلے سے موجود ہے
دوسرے ممکن الوجود جو اپنی پیدائش کے لئے بنانے والے کا محتاج ہے. تیسرے ممتنع الوجود جو کسی صورت وجود میں نہیں آسکتا. عقلی طور پر اسکا ہونا ممکن نہیں ہے.
فلسفے کی رو سے ایک واجب کے بغیر یہ کائنات وجود میں نہیں آسکتی
قدیم وہ شے ہے جو ہمیشہ سے ہے
جو شے حرکت میں ہے وہ قدیم نہیں ہوسکتی
جو شے متغیر ہے وہ قدیم نہیں ہوسکتی
جو شے مرکب ہے وہ قدیم نہیں ہوسکتی
اب انسان کے پاس اختیار ہے کہ وہ اس جہان کے آغاز کے بارے میں کیا نظریہ رکھتا ہے. میری نظر میں دو جہاں بینی کے طریقے دنیا میں رائج ہیں
ایک: الٰہی جہاں بینی، یعنی کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس کائنات کو کوئی آغاز ہے اور وہ آغاز ایک واجب الوجود کا محتاج ہے. اسے الہ کا نام دیا گیا اور الٰہی جہاں بینی بن گیا
جہاں بینی مادی : اس جہان کا آغاز مادہ ہے (الٰہی جہاں بینی رکھنے والے اس پر اعتراض کرتے ہیں جس کی اہم وجہ مادے میں پائی جانے والی وہ خصوصیات ہیں جن کا اوپر ذکر ہوا یعنی حرکت، تغیر، مرکب ہونا وغیرہ)
مزید تفصیل کتب میں موجود ہے
پہلی بار یہاں اتنا اچھا علمی جواب دیکھا ہے۔
بہت شکریہ
واجب الوجود یعنی ایسا وجود جو اپنی پیدائش کے لئے کسی کا محتاج نہ ہو. وہ پہلے سے موجود ہے
گویا خدا کی تعریف ہی یہ ہے وہ اپنی پیدائش کے لیے کسی کا محتاج نہیں۔
پھر یہ سوال کہ خدا کہاں سے آیا بالکل بے معنی ہے۔ بالکل ایسے جیسے کوئی کسی کنوارے کے بارے میں پوچھے کہ اس کی شادی کس سے ہوئی ہے۔
یک: الٰہی جہاں بینی، یعنی کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس کائنات کو کوئی آغاز ہے اور وہ آغاز ایک واجب الوجود کا محتاج ہے. اسے الہ کا نام دیا گیا اور الٰہی جہاں بینی بن گیا
خدا کے بغیر کائنات کو سمجھنا ناممکن ہے۔
 

یاسر شاہ

محفلین
شاہ صاحب، مشورے پر شکر گزار ہوں اور آٹھویں ہی کیوں، پہلی کیوں نہیں۔ :)
اللہ کرے ہو جائے -آمین -آپ جو پنجابی شاعری پیش کرتے ہیں کوشش کیا کریں اس کا اردو ترجمہ بھی پیش کریں -کبھی کبھی طبیعت موزوں ہوتی ہے ،جی یوں چاہتا ہے اردو میں منظوم ترجمہ کیا جائے مگر پنجابی میرے باپ کو نہ آئی مجھے کیا آئے گی -لیکن اہل محبّت کا کلام نہ سمجھ کر بھی خوب لگا کرتا ہے -

دلیل یوں ہوتی ہے۔
بقول درسی کُتب نیوٹن نے کشش ثقل کا تصور دیا۔ آیا اس نے کشش ثقل کو دیکھا تھا، ناپا تھا، تولا تھا ؟ ہر گز نہیں۔ اس نے سیب کو گرتے ہوئے دیکھا تو یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کوئی نادیدہ قوت ہے جو سیب کو نیچے گرا دیتی ہے۔ یہ منطقی استدلال کی ایک عمدہ مثال ہے۔ یعنی صفات کو موجود پا کر ایک ان دیکھی شے کے وجود پر یقین کر لینا
ارے چودھری صاحب کبھی کبھی جی یوں کرتا ہے، یہاں اکثر جو پھسپھسی منطق پیش کی جا رہی ہے لبرلز کا وکیل بن کر رد کر دی جائے -لیکن کیوں میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کا سبب بنوں -ہم نے تو بزرگوں کے چہرے، طرز زندگی اور بعد ازاں تھانوی صاحب کی منطقی تحاریر دیکھ کر چوٹ کھائی ہے -جیسے ایک مشہور صحابی جو پہلے یہودی تھے یہ کہہ کر اسلام لائے کہ یہ چہرہ (حضور اقدس ﷺکا )کسی جھوٹے کا ہو ہی نہیں سکتا -
 
آپ جو پنجابی شاعری پیش کرتے ہیں کوشش کیا کریں اس کا اردو ترجمہ بھی پیش کریں -کبھی کبھی طبیعت موزوں ہوتی ہے ،جی یوں چاہتا ہے اردو میں منظوم ترجمہ کیا جائے مگر پنجابی میرے باپ کو نہ آئی مجھے کیا آئے گی -لیکن اہل محبّت کا کلام نہ سمجھ کر بھی خوب لگا کرتا ہے -
جی لفظی ترجمے کے لیے انشااللہ کوشش رہے گی۔ :)
ارے چودھری صاحب کبھی کبھی جی یوں کرتا ہے، یہاں اکثر جو پھسپھسی منطق پیش کی جا رہی ہے لبرلز کا وکیل بن کر رد کر دی جائے -لیکن کیوں میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کا سبب بنوں -ہم نے تو بزرگوں کے چہرے، طرز زندگی اور بعد ازاں تھانوی صاحب کی منطقی تحاریر دیکھ کر چوٹ کھائی ہے -جیسے ایک مشہور صحابی جو پہلے یہودی تھے یہ کہہ کر اسلام لائے کہ یہ چہرہ (حضور اقدس ﷺکا )کسی جھوٹے کا ہو ہی نہیں سکتا -
جہاں تک میں سمجھ پایا ہوں، آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ بحث کی ہی کیوں جائے۔ :)
 

یاسر شاہ

محفلین
جی چودھری صاحب یوں ہی سمجھ لیں -جب یہ سوال پوسٹ ہوا تھا میں نے دل میں سوچا تھا، لو شیرہ لگ گیا:D -دیوار پہ شیرہ لگانے کی حکایت تو سنی ہی ہوگی -سوال ہی غلط ہے سائنس کا عالم برزخ کے احوال سے کیا تعلّق ؟
 

فلسفی

محفلین
جی چودھری صاحب یوں ہی سمجھ لیں -جب یہ سوال پوسٹ ہوا تھا میں نے دل میں سوچا تھا، لو شیرہ لگ گیا:D -دیوار پہ شیرہ لگانے کی حکایت تو سنی ہی ہوگی -سوال ہی غلط ہے سائنس کا عالم برزخ کے احوال سے کیا تعلّق ؟
بہت اچھے شاہ جی ایک ہی مراسلے میں ساری بھڑاس نکال دی۔ :p
 

فاخر رضا

محفلین
پہلی بار یہاں اتنا اچھا علمی جواب دیکھا ہے۔
بہت شکریہ

گویا خدا کی تعریف ہی یہ ہے وہ اپنی پیدائش کے لیے کسی کا محتاج نہیں۔
پھر یہ سوال کہ خدا کہاں سے آیا بالکل بے معنی ہے۔ بالکل ایسے جیسے کوئی کسی کنوارے کے بارے میں پوچھے کہ اس کی شادی کس سے ہوئی ہے۔

خدا کے بغیر کائنات کو سمجھنا ناممکن ہے۔
حوصلہ افزائی کا شکریہ
کاش تمام لوگ صرف دلائل دیتے اور صحیح غلط کا فیصلہ بندے پر اور اسکے خدا پر چھوڑ دیتے
پرابلم مجھے ایسی لگی کہ سوال کا جواب نہیں ہوتا تب بھی کچھ لوگ کافر قرار دینے سے بعض نہیں آتے
خدا پر بحث کا آغاز بھی میرے خیال میں null hypothesis سے ہونا چاہئے. یعنی خدا نہیں ہے اس کے بعد alternate hypothesis پیش کیا جائے کہ خدا ہے. اسکے بعد دلائل جمع کئے جائیں. تب کہیں جاکر انہیں analyze کرنے اور کسی inference تک پہنچنے کی باری آتی ہے

اس کتاب پر ایک نظر ڈالیے گا. "خالق اور مخلوق" از صادقی

خالق و مخلوق - جامعة علوم القرآن - Olum Quran

یہاں اسکا کتاب کا لنک بھیج رہا ہوں
میں نے شاید 16-17 سال کی عمر میں پڑھنے کی کوشش کی تھی
پھر کچھ لوگوں سے discuss کرتا رہا، آخر کار پڑھ ڈالی. مصنف کے کچھ دیگر موضوعات پر ان سے اختلاف کیا جاسکتا ہے مگر یہ کتاب مجھے بہت جامع لگی.
 

جاسم محمد

محفلین
آپ کی ان باتوں سے مجھے یاد آیا کہ حضرت علی ؓ سے کسی دہریے نے سوال کیا تھا کہ مسلمانوں کا عقیدہ موت کے بعد زندگی کا ہے، اگر اس زندگی کا کوئی وجود نہ ہوا تو آپ کا کیا بنے گا ؟-حضرتؓ نے فرمایا (مفہوم )تب تو ہم دونوں برابر ہوئے تم بھی مٹی ہو جاؤ گے، ہم بھی مٹی ہو جائیں گے-لیکن اگر مرنے کے بعد زندہ ہوگئے تو تمھارا کیا ہوگا -
زبردست۔ میرا سوال اسی سے متعلق تھا اور مولیٰ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کا کیا خوب جواب دیا۔
منطقی طور پر بھی یہ بات درست ہے کہ اگر اہل ایمان کو موت کے بعد خدا کا دیدار نصیب نہ ہوا تو بھی ان کا کچھ ضائع نہیں ہوگا۔ البتہ اگر دہریوں کو موت کے بعد خدا نظر آ گیا تو ان کا کیا بنے گا؟
 

جاسم محمد

محفلین
دلیل یوں ہوتی ہے۔
بقول درسی کُتب نیوٹن نے کشش ثقل کا تصور دیا۔ آیا اس نے کشش ثقل کو دیکھا تھا، ناپا تھا، تولا تھا ؟ ہر گز نہیں۔ اس نے سیب کو گرتے ہوئے دیکھا تو یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کوئی نادیدہ قوت ہے جو سیب کو نیچے گرا دیتی ہے۔ یہ منطقی استدلال کی ایک عمدہ مثال ہے۔ یعنی صفات کو موجود پا کر ایک ان دیکھی شے کے وجود پر یقین کر لینا۔
متفق مگر آپ کی بات سائنسی دلائل کی حد تک درست ہے۔ البتہ علم الغیب یا روحانی علوم میں دلیل کا پیمانہ عقل و منطق نہیں ہے۔ جیسا کہ ذیل کے جواب سے ظاہر ہے کہ اس قسم کے سوال کرنا ہی ایک شیطانی عمل قرار دے دیا گیا۔
دیکھیے محترمہ! پہلے یہ طے کیجیے کہ آپ کس حیثیت سے یہ سوال کر رہی ہیں -اگر مسلمان کی حیثیت سے تو اس کا جواب ایک حدیث میں دیا گیا ہے، جس کا مفہوم ہے کہ اگر شیطان تمھیں یہ وسوسہ ڈالے کہ اللہﷻ کو کس نے پیدا کیا تو کہو "اٰمنت باللہ " مطلب میں ایمان لا چکا- اس جواب کی لم بزرگوں سے یہ سنی کہ اس میں شیطان کو یہ باور کرانا مقصود ہے کہ میں تمھاری چالبازیوں میں آ کر ایمان سے پھرنے کا نہیں -اب فیصلہ کر چکا ہوں -
 

شکایت

محفلین
جو لوگ خدا کے وجود کا انکار کرتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں اگر ہر چیز خدا نے بنائی ہے تو خدا کو کس نے بنایا ہے؟
اس کا مناسب جواب کیا ہو سکتا ہے؟
خالق کا لفظ بذاتِ خود اپنی تعریف آپ ہے۔ خالق کا کوئی خالق نہیں ہوسکتا۔ لہذا جو یہ مان لیں کہ یہ ہمہ جہان کسی خالق نے تخلیق کی ہے تو وہ اس بات کا اقرار کرلیتا ہے کہ اُس رب تعالیٰ کا اب کوئی اور خالق نہیں ہوسکتا۔ دنیا میں جتنی مخلوقات ہیں وہ کسی اور سے پیدا ہوئی ہیں لہذا اُن پر خالق کی تعریف پوری نہیں اُترسکتی۔ اور اس ذات باری تعالیٰ نے اپنے خالق ہونے کی وضاحت سورت اخلاص میں بیان فرمادی ہے:
قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ،۔۔۔، لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ۔۔۔الخ
 

زیک

مسافر
اس سربستہ راز کے متعلق، سائنس کی یا مغربی محققین کی خاموشی کی وجہ کیا ہے؟ ؟؟
سادہ سی بات ہے کہ آپ اور دیگر مومنین کا اس پر یقین ہے تو پھر آپ سب کے لئے اس کے سائنسی شواہد دنیا کے سامنے پیش کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیئے
 

زیک

مسافر
مطلب یہ لوگ ' دھوبی کا کتا ' ہیں ۔
اس نوع کی بے چین اور غیر یقینی زندگی گذارنے سے تو ایسے لوگوں کا جلدازجلد جہنم واصل ہونا نا صرف بہتوں کے لیے بلکہ ان کے اپنے اور ان کے وکیلوں کے لیے بھی بہتر ہے تاکہ ' خس کم ، جہاں پاک ' ۔:):)
ریٹنگ بدل لی ہے۔

مجھے آپ جیسے سلجھے ہوئے شخص سے ایسی گفتگو کی توقع نہ تھی۔
 

جاسم محمد

محفلین
سادہ سی بات ہے کہ آپ اور دیگر مومنین کا اس پر یقین ہے تو پھر آپ سب کے لئے اس کے سائنسی شواہد دنیا کے سامنے پیش کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیئے
سائنسی شواہدکے مطابق لاش کو صرف کیمیاتی حنوط یا ڈیپ فریز کے ساتھ ہی گلنے سڑنے سے بچایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اور کوئی روحانی طریقہ موجود نہیں ہے۔
The science of human decay: Inside the world's largest body farm
 
Top