زیک کا اگلا سفر کہاں ہو؟

مجھے اگلی چھٹیوں میں کہاں جانا چاہیئے؟

  • Total voters
    25

زیک

مسافر
اس طرح کا آدمی عقلمند نہیں بلکہ خودسر کہلائے جانے کے لائق ہے ۔:):)
میں اکثر و بیشتر لوگوں سے پوچھتا رہتا ہوں کہ کہاں جانا چاہیئے۔ کئی دلچسپ جگہوں کا پتا چلتا ہے جو یا میری فہرست میں نہیں ہوتیں یا کافی نیچے ہوتی ہیں۔

پیرو کی سیر میں کئی لوگوں سے ملاقات ہوئی جو کافی دنیا پھر چکے تھے۔ اسی طرح نیوزی لینڈ میں ہائیکنگ کرتے ہوئے بھی دوسرے ہائیکرز سے مختلف ہائیکنگ ٹریلز اور ملکوں کے بارے میں بات چیت رہی۔ پاکستان میں ایک جرمن سیاح سے بھی قرغیزستان کا مشورہ ملا۔
 
زیک

مسافر
انٹارکٹیکا کو اگلے پلان کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے کہ گھر کے ایک فرد کو سی سکنیس کا ڈر ہے۔
 
زیک

مسافر
بادی النظر میں اس سال کے سارے یا کوئی بھی اوورسیز پلان تو ملتوی ہوتا نظر آرہا ہے تو اگر کچھ رعایت مل گئی تو کدھر کا ارادہ ہوگا پائن
موسم بہار کی چھٹیوں میں نارتھ کیرولائنا کے پہاڑوں میں کیمپنگ اور ہائیکنگ کا پروگرام تھا۔ وہ کینسل ہوا۔

گرمیوں میں کینیڈا جانے کا ارادہ تھا۔ اسے بھی ملتوی کر دیا ہے۔

اب سوچ رہا ہوں کہ کرسمس کی چھٹیوں میں کوئی پروگرام بن سکتا ہے یا نہیں۔ فی الحال کہنا مشکل ہے۔ دیکھنا پڑے گا کہ دنیا کے حالات کیا ہیں۔ اسی حساب سے جگہ بھی سوچنی ہو گی
 
جاسم محمد

محفلین
اب سوچ رہا ہوں کہ کرسمس کی چھٹیوں میں کوئی پروگرام بن سکتا ہے یا نہیں۔ فی الحال کہنا مشکل ہے۔ دیکھنا پڑے گا کہ دنیا کے حالات کیا ہیں۔ اسی حساب سے جگہ بھی سوچنی ہو گی
اس سال گرمیوں کی چھٹیوں میں ہمیں بھی سارا وقت ناروے میں گزارنا پڑے گا :(
 
زیک

مسافر
موسم بہار کی چھٹیوں میں نارتھ کیرولائنا کے پہاڑوں میں کیمپنگ اور ہائیکنگ کا پروگرام تھا۔ وہ کینسل ہوا۔

گرمیوں میں کینیڈا جانے کا ارادہ تھا۔ اسے بھی ملتوی کر دیا ہے۔

اب سوچ رہا ہوں کہ کرسمس کی چھٹیوں میں کوئی پروگرام بن سکتا ہے یا نہیں۔ فی الحال کہنا مشکل ہے۔ دیکھنا پڑے گا کہ دنیا کے حالات کیا ہیں۔ اسی حساب سے جگہ بھی سوچنی ہو گی
اکتوبر میں پت جھڑ کے دنوں میں ہر سال کیمپنگ کرتے ہیں۔ اس سال اس کا بھی امکان نظر نہیں آتا۔
 
ابن توقیر

محفلین
فی الحال تو گرمیوں میں روڈ ٹرپ کا سوچ رہے ہیں۔ نارتھ ایسٹ اور مڈویسٹ
کتنا عرصہ ہو گیا ہائکنگ / ٹریکنگ کیے ہوئے؟ آخری ٹرپ شاید پاکستان والا ہی تھا یا اس کے بعد کوئی مقامی سطح پر پہاڑوں اور جھیلوں کی سیر کی تھی؟
 
زیک

مسافر
کتنا عرصہ ہو گیا ہائکنگ / ٹریکنگ کیے ہوئے؟ آخری ٹرپ شاید پاکستان والا ہی تھا یا اس کے بعد کوئی مقامی سطح پر پہاڑوں اور جھیلوں کی سیر کی تھی؟
صبح جا کر شام کو واپس آنے والی تو کرتے رہتے ہیں لیکن لمبا ٹرپ پاکستان والا آخری تھا اور چھوٹا اکتوبر 2019 میں
 
Top