مبارکباد زیک اور ان کی ریٹنگز کا نیا ریکارڈ!

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دنیا چھوڑ دینا آسان کہ اس میں تو کوئی اور آپشن ہی نہ ہے اور پھر ہر غم سے بے نیازی ہے۔
لیکن یہ محفل والا معاملہ کچھ اور ہی ہے کہ، "روگاں وچوں روگ انوکھا جس دا ناں وچھوڑا".
ڈاہڈا بھیڑا عشقے دا روگ (محفل نال)
 

عرفان سعید

محفلین
اس ضمن میں مکرمی عارف کریم صاحب کی کاوشیں بازی لیتی دکھائی دیتی ہیں کہ 1700 سے زائد منفیات سمیٹ چکے۔ اب ان کی پروفائل کا لنک نجانے کیسے لگے گا۔
یہاں ان کے دوسرے جنم ، اور پہلے اور دوسرے جنم کے دوران ہلکی جھلک دکھانے کی اقساط کو بھی شمار کیا جائے تو معاملہ 3000 سے اوپر جاتا ہے۔
انہیں تو منفی درجہ بندی کا نشہ تھا!
:)
 

یاز

محفلین
اس ضمن میں مکرمی عارف کریم صاحب کی کاوشیں بازی لیتی دکھائی دیتی ہیں کہ 1700 سے زائد منفیات سمیٹ چکے۔ اب ان کی پروفائل کا لنک نجانے کیسے لگے گا۔
Screenshot-2025-07-02-01-47-07-338-com-android-chrome-edit.jpg
 

ظفری

لائبریرین
واضح رہے کہ زیک کی ایک لاکھ سے زائد مثبت ریٹنگز اصل میں ان کی منفی ریٹنگز کی تفریق کے بعد حاصل ہوتی ہیں، وگرنہ اصل مثبت ریٹنگز تو اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ تاہم کیا واقعی ان کی منفی ریٹنگز سب محفلین (بشمول معطلین) سے زیادہ ہیں، اس پر ابھی حتمی بیان نہیں دے سکتی کیونکہ مزید تحقیق جاری ہے۔
بیچارے محفلین ۔۔۔۔ زیک کو ایڈمن سمجھ کر ڈر سے مثبت ریٹنگ دیتے رہے ۔ :openmouthed:
مذاق برطرف ۔ مبارک ہو جناب ۔ یہ سنگِ میل عبور کیا آپ نے ۔
 

زیک

ایکاروس
ہمارے پیارے کنبہ محفلین کو سلام عرض ہے۔
کیا ہی خوب صورت سفر تھا یہ، آج جس کا آفیشلی آخری دن ہے۔ البتہ اَن آفیشلی اس سفر کو بڑھنے سے کوئی روک سکے تو روک لے، ہم نہ باز آئیں گے محبت سے، محفلیں جمتی رہیں گی تو حق ادا ہوگا!

اس لڑی میں ہم ایک ایسے محفلین کی کامیابی کو سیلیبریٹ کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے محفل کی تاریخ میں سب سے زیادہ مثبت ریٹنگز حاصل کیں اور یہ واحد محفلین ہیں جن کا یہ نمبر چھے کا ہندسہ چھو کربھی آگے نکل گیا۔ اگر ہم صرف ریٹنگز کی بات کریں تو یہ زبان ِخلق اور نقارۂ خدا وغیرہ کے مصداق تو ہیں مگر جس طرح اَیج از جسٹ آ نمبر، کچھ لوگ ریٹنگز کو بھی یہی کہتے پائے جاتے ہیں اور ہمیں اتفاق بھی ہے۔ یعنی مقدار کے ساتھ معیار کی بھی اہمیت ہے۔ تو کیوں نہ معیار پر بھی بات کر لی جائے؟ میں زیک کے مراسلہ جات کے معیار پر بات کروں گی تو ممکن ہے چھوٹا منہ بڑی بات ہو جائے تو سب سے پہلے دیکھیے بابا جانی نے ان کے لیے تقریبا تین ہفتے قبل کیا لکھا:


زیک کی خصوصیات جو انہیں دوسرے محفلین سے ممتاز رکھتی ہیں وہ صرف ان کی سیاحت میں دلچسپی اور اپنے ساتھ عرصہ بیس سال تک محفلین کو بھی دنیا کے چپے چپے کی سیر کروانا ہی نہیں ہے۔ البتہ یہ وہ چیز ہے جو سامنے نظر آتی ہے! مجھے ایک اور چیز جو زیک میں پسند ہے (چاہے کچھ باتوں پر اختلاف رہے ،سو رہے): مجھے ان کی فکری آزادی اور سوشل سٹینڈرڈز پہ پورا اترنے کے لیے سچ اور جھوٹ کو خلط ملط نہ کرنا بلکہ پھاؤڑے کو پھاؤڑا کہتے رہنا پسند ہے۔ زیک میں جو خصوصیات ہیں وہ کثیر مطالعہ، کثیر سفراور ڈیپلی اینالیٹیکل مائنڈ کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔ مگر میں اس میں ایک اور بات کا اضافہ بھی کروں گی کہ ان کے لیے بہت سے مقامات پر جو ایک کامن مِس کانسیپشن ہے کہ شاید یہ کم ایمپیتھیٹک (empathetic) ہیں کیونکہ ان کی باتیں ٹھاہ کر کے لگتی رہی ہیں، وہ اس لیے ہے کیونکہ میں نے زیادہ تر محفلین کا مشاہدہ کیا ہے جن کے ساتھ کبھی یہ چونچیں لڑتی رہی ہوں کہ وہ خود ایمپیتھیٹک نہیں۔ وہ کسی ایسے طبقے پر اس قدر ظالمانہ بات کرتےہوئے پائے جاتے ہیں جس پر پاکستان جیسے معاشرے میں پکڑ نہیں ہوتی اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہی عین دِین ہے۔ کبھی عورتوں کو رگید دو، کبھی کسی کو بھی گستاخ کہہ کر گالم گلوچ کر لو، کبھی کسی بحث میں لوگوں کے سامنے وہ وہ کفر و فسق کی آیات پیش کرو جو کہ صرف آپ کے دماغ میں ان لوگوں کے لیے ہیں کیونکہ یہ آپ کے دماغ کا مکمل طور پر انفرادی مسئلہ ہے۔

میں یہ لڑی جو ممکن ہے آخری لڑی ہو اگرآج محفل کا آخری دن ہے تو، زیک کی کامیابیوں کو سیلیبریٹ کرنے کے لیے بنا رہی ہوں مگر محفل میں زیک کا سفر نظر وں کے سامنے گھومتے ہوئے بار بار کی بورڈ پر کچھ کیز خود بخود پریس ہو رہی ہیں۔@زیک ! اللہ تعالی آپ پر اور آپ کی فیملی پر ہمیشہ اپنی رحمت کا سایہ رکھیں اور آپ ہمیشہ آسمان کو چھوتےجائیں اور ہر گھڑی کو جیتے جائیں !!! اور وہ لوگ جو ایسے تنگ نظر ہیں کہ جن کی مثال نہیں ملتی ان سے بس یہ کہوں گی کہ مسئلہ یہ ہے کہ آپ جسے اسلام سمجھتے ہیں، دوسرے ملکوں کے مسلمانوں سے مل کر ہی علم ہو جائے گا کہ اس میں سے بہت کچھ کلچر ہے جس پر آپ تن من دھن لٹا رہے ہیں۔ اپنا ذہن کھولیے کہ اس پر ذرا سے بھی پیسے خرچ نہیں ہوتے۔ ہر وقت دوسروں کی اصلاح کرتے رہنے کی بجائے کچھ اپنے اندھیروں پر بھی توجہ دیجیے، آپ کیا سمجھتے ہیں کہ لوگ اندھے ہیں؟ :)



محفل میں محصول کردہ درجہ بندی کے اعتبار سے دوم اور سوم آنے والے محفلین کے لیے مغفرت کی دعا کیجیے۔ اللہ تعالی ان کی آخرت کی منازل آسان فرمائے اور ان کے لیے آسانی اور سکون کے معاملات ہوں۔ آمین ثم آمین! 🥹
بہت شکریہ مریم۔ کچھ مبالغے سے کام لیا آپ نے ۔
 

زیک

ایکاروس
یہ ایک یونیک ریکارڈ ہے ۔ یعنی محفل کا ایک انیق اعزاز۔
زیک مبارک ہو آپ کو ۔


یہ تو ایک شاندار سنگِ میل ہے۔ اور محفل کی اچیومنٹس میں سے ایک گردانا جا سکتا ہے۔
بہت مبارک ہو برادر زیک .




مبارک ہو جناب ۔ یہ سنگِ میل عبور کیا آپ نے ۔

شکریہ آپ سب کا
 

زیک

ایکاروس
ابھی بھی موقع ہے انٹرنیٹ سے منقطع ہوں اور جنگل بیابان میں نکل کر انجوائے کریں۔ بیابان پسند نہ آئیں تو کسی بڑے شہر چلے جائیں اور بے مقصد چلتے رہیں۔
 
Top