مبارکباد زیک اور ان کی ریٹنگز کا نیا ریکارڈ!

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دنیا چھوڑ دینا آسان کہ اس میں تو کوئی اور آپشن ہی نہ ہے اور پھر ہر غم سے بے نیازی ہے۔
لیکن یہ محفل والا معاملہ کچھ اور ہی ہے کہ، "روگاں وچوں روگ انوکھا جس دا ناں وچھوڑا".
ڈاہڈا بھیڑا عشقے دا روگ (محفل نال)
 

عرفان سعید

محفلین
اس ضمن میں مکرمی عارف کریم صاحب کی کاوشیں بازی لیتی دکھائی دیتی ہیں کہ 1700 سے زائد منفیات سمیٹ چکے۔ اب ان کی پروفائل کا لنک نجانے کیسے لگے گا۔
یہاں ان کے دوسرے جنم ، اور پہلے اور دوسرے جنم کے دوران ہلکی جھلک دکھانے کی اقساط کو بھی شمار کیا جائے تو معاملہ 3000 سے اوپر جاتا ہے۔
انہیں تو منفی درجہ بندی کا نشہ تھا!
:)
 

یاز

محفلین
اس ضمن میں مکرمی عارف کریم صاحب کی کاوشیں بازی لیتی دکھائی دیتی ہیں کہ 1700 سے زائد منفیات سمیٹ چکے۔ اب ان کی پروفائل کا لنک نجانے کیسے لگے گا۔
Screenshot-2025-07-02-01-47-07-338-com-android-chrome-edit.jpg
 

ظفری

لائبریرین
واضح رہے کہ زیک کی ایک لاکھ سے زائد مثبت ریٹنگز اصل میں ان کی منفی ریٹنگز کی تفریق کے بعد حاصل ہوتی ہیں، وگرنہ اصل مثبت ریٹنگز تو اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ تاہم کیا واقعی ان کی منفی ریٹنگز سب محفلین (بشمول معطلین) سے زیادہ ہیں، اس پر ابھی حتمی بیان نہیں دے سکتی کیونکہ مزید تحقیق جاری ہے۔
بیچارے محفلین ۔۔۔۔ زیک کو ایڈمن سمجھ کر ڈر سے مثبت ریٹنگ دیتے رہے ۔ :openmouthed:
مذاق برطرف ۔ مبارک ہو جناب ۔ یہ سنگِ میل عبور کیا آپ نے ۔
 
Top