زیست پہ یہ کرم نہ کر

عباد اللہ

محفلین
ریگِ رواں میں کھو نہ جا ،درک یہ پیچ و خم نہ کر
دہر میں جی کو مت لگا ،زیست پہ یہ کرم نہ کر

خلقتِ کج نگاہ کو اپنا شریکِ غم نہ کر
دل میں کسک تو لے کے پھر گوشہء چشم نم نہ کر

اور بھی حشر ہیں ابھی! اور بھی ہیں قیامتیں!
اے دل مضطرب قرار! سینے میں ایسے رم نہ کر

شعر بھی ہو نہیں سکا رات بھی رائگاں گئی
خیر یہ راہ شوق ہے سود و زیاں کا غم نہ کر
عباد اللہ
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
واہ عباد بھائی -نہایت عمدہ غزل ہے -

یہ شعر بطور خاص پسند آئے :

خلقتِ کج نگاہ کو اپنا شریکِ غم نہ کر
دل میں کسک تو لے کے پھر گوشہء آنکھ نم نہ کر

گوشۂ آنکھ کے بجائے گوشۂ چشم کر دیں تاکہ مکمّل فارسی کی ترکیب ہو جائے -

شعر بھی ہو نہیں سکا رات بھی رائگاں گئی
خیر یہ راہ شوق ہے سود و زیاں کا غم نہ کر

بس اس مصرع کے ٹکڑے کو ابھی توجہ درکار ہے -
درک یہ پیچ و خم نہ کر

اور یہ شعر ہرچند کہ خوب ہے
اور بھی حشر ہیں ابھی! اور بھی ہیں قیامتیں!
اے دل مضطرب قرار! سینے میں ایسے رم نہ کر
مگر <رم> اپنے قبیلے کے الفاظ کے بغیر تنہا تنہا لگ رہا ہے مثلا دشت ،ہرن ،غزال وغیرہ

اس طرح کا کچھ آپ خود سوچیں،یہ محض نمونہ ہے :

اور بھی حشر ہیں ابھی اور بھی دشت ہیں کئی
اے دلِ عاشقِ غزال سینے میں ایسے رم نہ کر

اور دوست دوسروں کے اشعار پہ بھی تبصرے کر لیا کریں تاکہ آپ سے بھی استفادے کا موقعہ ملے -اب حسب معمول اظہار تواضع نہ کیجیے گا-بری بات - :D
 
لیجیو بھلا مجھ سے استفادہ:ROFLMAO::ROFLMAO:
دیکھ رکتی نہیں ہنسی میری
باقی توجہ دلانے پر ممنون ہوں گوشہ ء چشم ہی کہا تھا مگر ٹائپ کرتے ہوئے دھیان نہیں رہا.
 
آخری تدوین:

عباد اللہ

محفلین
تشکر
اور بھی حشر ہیں ابھی! اور بھی ہیں قیامتیں!
اے دل مضطرب قرار! سینے میں ایسے رم نہ کر

رم والے شعر کی بہتری کا ایک مشورہ 'اے مضطرب غزالِ دل' بھی بہتر ہے
استادی دیکھئے شاید ٹائیپ کرتے ہوئے آپ سے چوک ہو گئی ہے یا شاید میری ہی کم علمی ہے مگر مجھ سے اس تجویز کی موزوں قرات ممکن نہیں ۔بحر کے افاعیل مفتعلن مفاعلن ہیں شاید۔آپ حضرات یقینا بہتر جانتے ہیں میرا علم ناقص ہے۔
 
ریگِ رواں میں کھو نہ جا ،درک یہ پیچ و خم نہ کر
دہر میں جی کو مت لگا ،زیست پہ یہ کرم نہ کر

خلقتِ کج نگاہ کو اپنا شریکِ غم نہ کر
دل میں کسک تو لے کے پھر گوشہء چشم نم نہ کر

اور بھی حشر ہیں ابھی! اور بھی ہیں قیامتیں!
اے دل مضطرب قرار! سینے میں ایسے رم نہ کر

شعر بھی ہو نہیں سکا رات بھی رائگاں گئی
خیر یہ راہ شوق ہے سود و زیاں کا غم نہ کر
عباد اللہ
خوبصورت!! کیا اچھی غزل!!
 
الف عین

لائبریرین
تشکر

استادی دیکھئے شاید ٹائیپ کرتے ہوئے آپ سے چوک ہو گئی ہے یا شاید میری ہی کم علمی ہے مگر مجھ سے اس تجویز کی موزوں قرات ممکن نہیں ۔بحر کے افاعیل مفتعلن مفاعلن ہیں شاید۔آپ حضرات یقینا بہتر جانتے ہیں میرا علم ناقص ہے۔
اے مضطرب.. مفتعلن
غزالِ دل... مفاعلن
 
Top