زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
اندھے نے اپنے ہاتھ پہ آنکھیں اگائی ہیں
چھونے کی دیر ہے، تمہیں پہچان جائے گا
وحید احمد​
 

زیرک

محفلین
یہ شہر وہ ہے کہ کوئی خوشی تو کیا دیتا
کسی نے دل بھی دُکھایا نہیں بہت دن سے
فرحت احساس​
 

زیرک

محفلین
علاج اپنا کراتے پهر رہے ہو جانے کس کس سے
محبت کر کے دیکهو ناں، محبت کیوں نہیں کرتے
فرحت احساس​
 

زیرک

محفلین
ماتھے پڑھنے کا ہنر ہے تو غضب لیکن پِھر
بندہ لوگوں سے بہت دور چلا جاتا ہے
عابی مکھنوی​
 

زیرک

محفلین
پرندے لوٹ آتے ہیں، مگر یہ آدمی عابی
ذرا سے پر نکلتے ہی ٹھکانے چھوڑ جاتے ہیں
عابی مکھنوی​
 

زیرک

محفلین
دینے لگا ہوں آپ کو اک "بد دعا" جناب
اے کاش! کوئی آپ کو بھی آپ سا ملے
عابی مکھنوی​
 

زیرک

محفلین
قبول کیسے کروں ان کا فیصلہ کہ یہ لوگ
مِرے خلاف ہی میرا بیان مانگتے ہیں
منظور ہاشمی​
 

زیرک

محفلین
اس دلبری کی شان کے قربان جائیے
اب دِلدہی کو آئے ہیں جب دل نہیں رہا
عروج زیدی بدایونی​
 

زیرک

محفلین
بلاتا رہتا ہے جنگل ہمیں بہانوں سے
سنیں جو اس کی تو شاید نہ پھر کبھی لوٹیں
پرکاش فکری​
 

زیرک

محفلین
تُو ہے ہرجائی تو اپنا بھی یہی طور سہی
تُو نہیں اور سہی، اور نہیں اور سہی
غلام مولیٰ قلق میرٹھی​
 
Top